Alkhidmat Foundation -Bahawalpur

Alkhidmat Foundation -Bahawalpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alkhidmat Foundation -Bahawalpur, Charitable organisation, Alkhidmat Foundation, near SE. College, Bahawalpur.

🌱 ایک پودا ماحول کے لیے، ایک امید ان باہمت بچوں کے لیے! 🌱الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے زیرِ اہتمام کفالت یتامیٰ پروگرام کے...
13/06/2026

🌱 ایک پودا ماحول کے لیے، ایک امید ان باہمت بچوں کے لیے! 🌱

الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے زیرِ اہتمام کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت معصوم بچوں کے ساتھ عالمی یومِ ماحول (World Environment Day) منایا گیا۔ ان ننھے ہاتھوں نے نہ صرف پودے لگا کر دھرتی کو ہرا بھرا کرنے کا عزم کیا، بلکہ یہ ثابت کیا کہ اگر انہیں صحیح پیار اور سرپرستی ملے تو یہ معاشرے کے لیے ایک تناور اور پھل دار درخت بن سکتے ہیں۔
ماحول کو تو ہم پودے لگا کر بچا لیں گے، لیکن ان معصوم کلیوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے آپ کے سہارے کی ضرورت ہے۔ یہ یتیم بچے ہمارے معاشرے کا وہ سرمایہ ہیں جنہیں ہمارے پیار، توجہ اور عطیات کی اشد ضرورت ہے۔🤝 آئیے، ان کا سہارا بنیں!
آپ کا ایک چھوٹا سا عطیہ ان بچوں کو بہترین تعلیم، صحت اور محفوظ چھت فراہم کر سکتا ہے۔ جیسے ایک پودا کل کا گھنا درخت بنتا ہے، ویسے ہی آپ کی دی گئی امداد ان بچوں کے روشن مستقبل کی ضامن بنے گی۔
اپنے صدقات اور عطیات الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں اور ان معصوم مسکراہٹوں کو برقرار رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
𝗔𝗰𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 𝗧𝗶𝘁𝗹𝗲: Alkhidmat Orphan Care Program
𝗔𝗰𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 𝗻𝘂𝗺𝗯𝗲𝗿: 0123189537013
𝗜𝗕𝗔𝗡: PK54AIIN0000123189537013
0309-2504488

💧 صاف پانی، محفوظ زندگیالخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عتبان اللہ  اور ڈائریکٹر واش پروگرام دانش لئیق ن...
13/06/2026

💧 صاف پانی، محفوظ زندگی
الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عتبان اللہ اور ڈائریکٹر واش پروگرام دانش لئیق نے الخدمت فاؤنڈیئشن بہاولپور کے زیراہتمام خیرپور ٹامیوالی میں قائم الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فلٹریشن پلانٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا، عملے سے فلٹریشن پلانٹ کے مسائل بارے دریافت کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ’’عالمی یومِ ماحول‘‘ کے حوالے سے سٹڈی سنٹر ایکٹیویٹی کا انعقاد ...
12/06/2026

الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ’’عالمی یومِ ماحول‘‘ کے حوالے سے سٹڈی سنٹر ایکٹیویٹی کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ ماہر ٹرینر نے باہمت بچوں اور بچیوں کو ماحول کی اہمیت کےحوالےسے خصوصی لیکچر دیا، اسی دوران باہمت بچوں کو دی گئی تربیہ ڈائری سے بچوں کو زندگی میں کامیابی کے لیے محنت، خود اعتمادی اور ہمت سکھانے والی کہانی پڑھائی گئی۔
📢 آئیں! ان بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

𝗔𝗰𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 𝗧𝗶𝘁𝗹𝗲: Alkhidmat Orphan Care Program
𝗔𝗰𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 𝗻𝘂𝗺𝗯𝗲𝗿: 0123189537013
𝗜𝗕𝗔𝗡: PK54AIIN0000123189537013
0309-2504488

ننھے ہاتھ، بڑے خواب... انہیں مزدوری نہیں، تعلیم کی ضرورت ہے! 🎒👦👧چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر آئیے الخدمت فاؤنڈیشن بہاو...
12/06/2026

ننھے ہاتھ، بڑے خواب... انہیں مزدوری نہیں، تعلیم کی ضرورت ہے! 🎒👦👧
چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر آئیے الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے ساتھ مل کر ان معصوموں کا سہارا بنیں جن کا بچپن اینٹوں کے بھٹوں اور کارخانوں کی نذر ہو رہا ہے۔ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ اسکول جائے!

الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عتبان اللہ  اور ڈائریکٹر واش پروگرام دانش لئیق نے بستی کمہاراں، خانقاہ ...
11/06/2026

الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عتبان اللہ اور ڈائریکٹر واش پروگرام دانش لئیق نے بستی کمہاراں، خانقاہ شریف میں قائم الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فلٹریشن پلانٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا، بہترین انتظامات پر عملے کو شاباش دی اور عوام سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
💧 صاف پانی، صحت مند زندگی
الخدمت فاؤنڈیشن عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیں! 🌡️☀️شدید گرمی (40°C یا اس سے زائد درجہ حرارت) میں ہیٹ ...
10/06/2026

شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیں! 🌡️☀️
شدید گرمی (40°C یا اس سے زائد درجہ حرارت) میں ہیٹ سٹروک ایک جان لیوا ہنگامی حالت بن سکتا ہے۔
آگاہی پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ’’عالمی یومِ ماحول‘‘ کے حوالے سے سٹڈی سنٹر ایکٹیویٹی کا انعقاد ...
09/06/2026

الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ’’عالمی یومِ ماحول‘‘ کے حوالے سے سٹڈی سنٹر ایکٹیویٹی کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ ماہر ٹرینر نے باہمت بچوں اور بچیوں کو ماحول کی اہمیت کےحوالےسے خصوصی لیکچر دیا، اسی دوران باہمت بچوں کو دی گئی تربیہ ڈائری سے بچوں کو زندگی میں کامیابی کے لیے محنت، خود اعتمادی اور ہمت سکھانے والی کہانی پڑھائی گئی۔ باہمت بچوں نے پروگرام کے آخر میں چارٹس کے ذریعے ماحول کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
📢 آئیں! ان بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

𝗔𝗰𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 𝗧𝗶𝘁𝗹𝗲: Alkhidmat Orphan Care Program
𝗔𝗰𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 𝗻𝘂𝗺𝗯𝗲𝗿: 0123189537013
𝗜𝗕𝗔𝗡: PK54AIIN0000123189537013
0309-2504488

صحت مند زندگی کی شروعات ہوتی ہے صاف پانی سے! 🍶الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور لے کر آیا ہے آپ کے لیے فوڈ اتھارٹی سے تصدیق شدہ، ...
08/06/2026

صحت مند زندگی کی شروعات ہوتی ہے صاف پانی سے! 🍶

الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور لے کر آیا ہے آپ کے لیے فوڈ اتھارٹی سے تصدیق شدہ، جراثیم سے پاک صاف پانی۔ اب مہنگے واٹر برانڈز کو کہیں الوداع اور الخدمت کی اس بے لوث خدمت سے فائدہ اٹھائیں۔

🛵 ہوم ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے!

💵 صرف سروس چارجز لاگو ہوں گے۔

📞 آرڈر یا معلومات کے لیے ابھی کال کریں: 03333442228
📍 ملت کالونی، نزد ون یونٹ چوک، بہاولپور۔

الحمدللہ۔۔۔!عیدِ قربان کے مبارک موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے خلاف ہونے والے حالیہ سائبر حملے کو ناکام بناتے ہوئے،...
08/06/2026

الحمدللہ۔۔۔!
عیدِ قربان کے مبارک موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور کے خلاف ہونے والے حالیہ سائبر حملے کو ناکام بناتے ہوئے، شب و روز کی محنت کے بعد انسٹاگرام، ایکس (ٹویٹر) اور دیگر تمام آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو کامیابی سے ریکور (بحال) کر لیا ہے۔
مشکل کی اس گھڑی میں آپ سب کی دعاؤں، محبت اور صبر کا بے حد شکریہ۔ الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپور انسانیت کی خدمت کا اپنا سفر اسی عزم اور شفافیت کے ساتھ جاری رکھے گی۔
ہمیں دوبارہ جوائن کریں اور کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں!
https://www.instagram.com/akfbwpofficial/

https://x.com/akfbwpofficial

گرمی کی شدت سے بچاؤ ضروری ہے!موسمِ گرما میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے احتیاطی تدابی...
08/06/2026

گرمی کی شدت سے بچاؤ ضروری ہے!
موسمِ گرما میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں:
💧 زیادہ پانی پئیں
🌳 سائے میں رہیں
🚫 سیاہ کپڑوں سے پرہیز کریں
👒☂️ ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں
🍉🥒 تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں
🏠 دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں
اپنے آس پاس موجود بزرگوں، بچوں اور مزدور افراد کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے ان ہدایات کو شیئر کریں! ♻️🤲

Address

Alkhidmat Foundation, Near SE. College
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation -Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share