05/03/2026
سابق صدر آئی یو بی اسپیشل پرسنز ویلفیئر سوسائٹی جناب محمد بلال اور ایم فل اسکالر شعبۂ انگریزی، بہاولنگر کیمپس محمد عدنان سعید کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے خصوصی افراد کی سہولت کے لیے ایک اہم اور مثالی اقدام اٹھایا ہے۔ اب نام کی تبدیلی، داخلہ، ڈگری کی تصدیق اور دیگر متعلقہ خدمات کو خصوصی افراد کے لیے آن لائن کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں فیس معافی کے حصول کے لیے بھی بورڈ آفس جانے کی ضرورت نہیں رہی؛ خصوصی افراد اپنا ڈس ایبلٹی سرٹیفکیٹ آن لائن اپ لوڈ کر کے یہ سہولت بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس نمایاں پیش رفت کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد عدنان بخاری نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خصوصی افراد کی بحالی اور بااختیار بنانے کی جانب ایک سنگِ میل اقدام قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی یو بی اسپیشل پرسنز ویلفیئر سوسائٹی ماضی کی طرح آئندہ بھی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔