AQAM

AQAM AQAM is working as an independent, non-governmental, non-profit and charitable organization.

29-03-2026اتوار کی شام پیر  کی رات بعد نماز مغربین مرکزی   مسجد زین العباد بدین میں فکری درس بعنوان انھدام جنت البقیع و ...
29/03/2026

29-03-2026
اتوار کی شام پیر کی رات بعد نماز مغربین مرکزی
مسجد زین العباد بدین میں
فکری درس بعنوان انھدام جنت البقیع و غیبت امام عصر عج
مدرس: مولانا عابد حسین نجفی صاحب
منجانب : انجمنِ قائمِ آل محمد عج

.ولادتِ باسعادت امام حسن مجتبیٰؑ کے بابرکت موقع پر 14 رمضان المبارک کو انجمن قائم آل محمد کی جانب سے عوام کے لیے دسترخوا...
07/03/2026

.
ولادتِ باسعادت امام حسن مجتبیٰؑ کے بابرکت موقع پر 14 رمضان المبارک کو انجمن قائم آل محمد کی جانب سے عوام کے لیے دسترخوانِ کریمِ اھلبیتؑ سجایا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام ڈونرز اور خادمین کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے رزق، صحت , اولاد و مال میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

انشاء اللہ شام 6:15 بجے , 04 مارچ 2026منجانب انجمن قائم آل محمد عج .
04/03/2026

انشاء اللہ شام 6:15 بجے , 04 مارچ 2026
منجانب انجمن قائم آل محمد عج .

اسلام و علیکم "سبیلِ ایامِ فاطمیہ ۱۴۴۷"تمام معاونین اور ہر اُس شخص کا شکریہ جنہوں نے کسی بھی طرح کی شرکت فرمائی "مادرِ ح...
26/11/2025

اسلام و علیکم
"سبیلِ ایامِ فاطمیہ ۱۴۴۷"

تمام معاونین اور ہر اُس شخص کا شکریہ جنہوں نے کسی بھی طرح کی شرکت فرمائی "مادرِ حسنین جنابِ زہراء سلام اللّٰہ علیہا" آپ تمام مُحبانِ اہلِ بیت علیہ السّلام کو اجرِ عظیم عطا کریں اور یہ نوکری قبول فرمائیں۔۔
بالخصوص جنابِ زہراء سلام اللّٰہ علیہا انجُمن کے نوجوانوں جنہوں نے دِن رات سبیل کی ذمہ داریاں سنبھالیں کے حوصلے مزید بُلند کریں انہیں ہر میدان میں کامیاب کریں, اُن سے راضی ہوں۔۔۔

" ٹیم - انجُمنِ قائمِ آلِ محمد عج "
AQAM

𝐃𝐚𝐲 #𝟐𝟏بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔ خطبہِ فدک میںسیدہ فاطمہٰ سہ فرمایا:"اُس رسول کو اگر تم نسب کے حوالے سے پہچاننا چاہتے ہ...
24/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #𝟐𝟏
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔

خطبہِ فدک میں
سیدہ فاطمہٰ سہ فرمایا:

"اُس رسول کو اگر تم نسب کے حوالے سے پہچاننا چاہتے ہو تو وہ میرے باپ ہیں، تمہاری عورتوں میں سے کسی کے نہیں، وہ میرے چچازاد(علی) کے بھائی ہیں، تمہارے مردوں میں سے کسی کے نہیں، یہ نسبت کس درجہ باعثِ افتخار ہے، درود ہو ان پر اور ان کی آل پر۔۔۔!!!"
…………………………………………………………………

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"
AQAM

𝐃𝐚𝐲 #𝟐𝟎بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔۔*اے سیدہ عالم سہ ہم عہد کرتے ہیں کہ جب تک آپ کو تکلیف دینے والے، آپ کا دروازا جلانے ...
24/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #𝟐𝟎
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔۔

*اے سیدہ عالم سہ ہم عہد کرتے ہیں کہ جب تک آپ کو تکلیف دینے والے، آپ کا دروازا جلانے والے اور آپ کے محسن کو شہید کرنے والے بے نقاب نہیں ہوجاتے ہم چین کی نیند نہیں سوئینگے!!*

اے سیدہ عالم سہ پروردگار سے بس ہمارے حق میں ایک سفارش کیجیے کہ ہمیں آپ کی، آپ کے خانوادے کی اور آپ کے بارہویں لال کی حقیقی معرفت نصیب فرمائے۔۔۔!! آمین

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"

AQAM

𝐃𝐚𝐲 #18بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ میں نے جابر بن عبداللہ انصاری سے سنا، ا...
23/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #18
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے
کہ میں نے جابر بن عبداللہ انصاری سے سنا، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ سے سنا،
انھوں نے فرمایا:
جب قیامت کا دن ہوگا تو میری دختر (حضرت فاطمہ زہرا) بہشتی سواری پر سوار ہوں گی۔
اُن کے دائیں بائیں ستر ستر ہزار ملائکہ ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سلام اللہ علیہا فرمائیں گی:
"اے میرے اللہ اے میرے آقا !
میرے اور جس نے مجھ پر ظلم کیا ہے کے درمیان عدل فرما،
اے میرے اللہ تع میرے اور اس کے درمیان انصاف فرما
کہ جس نے میرے فرزند کو قتل کیا"۔ ۔
(بحار الانوار، ج ۴۳)

فاطمة الزهرا مِنَ المَهُدِ إِلى اللَّحُدِ,٣٤٢
(آیت اللہ محمد کاظم قزوینی رح)
۔

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"
AQAM

𝐃𝐚𝐲 #17بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔ امیر المومنین علی علیہ السلام اور سیدہ نساء العالمین کا سوگ*آپ علیہ السلام نے فرمایا :...
22/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #17
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔

امیر المومنین علی علیہ السلام اور سیدہ نساء العالمین کا سوگ*
آپ علیہ السلام نے فرمایا :
۔۔۔۔اے عمار میں کیسے نہ روؤں ؟
اُن کی کوئی ایک مصیبت تو نہ تھی جسے بھلایا جا سکے۔ جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوئی تھیں اور میں نے انھیں غسل دینا شروع کیا تو میں نے دیکھا کہ ان کی ایک پسلی شکستہ ہوچکی تھی۔
ان کا پہلو تازیانوں کے ضربات سے سیاہ ہو چکا تھا۔ اُنھوں نے مجھ سے اپنے یہ دکھ درد اس لیے چھپا رکھے تھے کہ میرے حزن و آلام میں اضافہ نہ ہو۔۔۔۔۔۔

(علامہ نقدی، انوار العلویہ، ص ۳۰۶)

فاطمة الزهرا مِنَ المَهُدِ إِلى اللَّحُدِ,٣٤٢
(آیت اللہ محمد کاظم قزوینی رح)

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"
AQAM

𝐃𝐚𝐲 #16بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔ *سیدہ عالم سہ کی کچھ وصیتیں*سیدہ عالم نے فرمایا: خداوند تعالی آپ کو میری طرف سے جزائے ...
21/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #16
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔
*سیدہ عالم سہ کی کچھ وصیتیں*

سیدہ عالم نے فرمایا:
خداوند تعالی آپ کو میری طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے۔
اے میرے چچا کے بیٹے!
میری پہلی وصیت یہ ہے کہ آپ میرے بعد امامہ سے عقد کرنا، وہ میری اولاد پر میری ہی طرح مہربان ہیں کیونکہ مردوں کو ہر صورت میں عورتوں کی ضرورت رہتی ہے۔
اس کے بعد فرمایا:
جن لوگوں نے مجھ پر ظلم کیے ہیں انھیں میرے جنازے پر نہ لانا وہ میرے اور اللہ کے رسول کے دشمن ہیں۔
جب لوگ رات کو سو جائیں تو مجھے اس وقت دفن کرنا۔ (روضتہ الواعظین / بحار الانوار: ج ۴۳)

فاطمة الزهرا مِنَ المَهُدِ إِلى اللَّحُدِ,٣٤٢
(آیت اللہ محمد کاظم قزوینی رح)

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"
AQAM

𝐃𝐚𝐲 #15بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔ *کچھ لوگ آپ کی عیادت کو آئے*سیدہ عالم سہ نے فرمایا : میں آپ کے سامنے رسول اللہ صہ کی ح...
20/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #15
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔
*کچھ لوگ آپ کی عیادت کو آئے*

سیدہ عالم سہ نے فرمایا : میں آپ کے سامنے رسول اللہ صہ کی حدیث بیان کرتی ہوں اُسے پہچانیے اور اس پر عمل کیجیے۔

رسول اللہ صہ نے فرمایا:
فاطمہ کی خوشنودی میری خوشنودی ہے۔ اُن کی ناراضگی میری ناراضگی ہے، جس کسی نے میری بیٹی فاطمہ کو دوست رکھا اُس نے مجھے دوست رکھا ، جس کسی نے انھیں خوش کیا اُس نے مجھے خوش کیا اور جس کسی نے فاطمہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔

فاطمة الزهرا مِنَ المَهُدِ إِلى اللَّحُدِ,٣٤٢
(آیت اللہ محمد کاظم قزوینی رح)

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"
AQAM

𝐃𝐚𝐲 #14بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔ جب خاتون جنت سہ حکومت سے مایوس ہو گئیں کہ وہ اُن کے حقوق واپس کرنے والی نہیں ہے۔ اور و...
20/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #14
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔

جب خاتون جنت سہ حکومت سے مایوس ہو گئیں کہ وہ اُن کے حقوق واپس کرنے والی نہیں ہے۔
اور وہ اپنے خانہ کی طرف واپس تشریف لائیں۔

صحیح بخاری میں کتاب الخمس میں ہے:
حضرت فاطمة الزهراء بنت رسول اللہ صہ ان پر غضب ناک ہوئیں اور اُن سے تعلق کو توڑ لیا، اُن کی یہ دوری اُن کی زندگی کے آخری ایام تک باقی رہی۔ آپ نے پھر زندگی بھر ان سے بات نہ کی۔

-صحیح البخاری ۳۰۹۲

*خطبہ جاری ہے~~~*

فاطمة الزهرا مِنَ المَهُدِ إِلى اللَّحُدِ,٣٤٢
(آیت اللہ محمد کاظم قزوینی رح)

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"

𝐃𝐚𝐲 #13بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔ *خطبہ فدک**بارگاہ رسالت میں اظہارِ غم و الم*بتول عزرہ سہ نے اپنے والد رسول خدا صہ کی ق...
17/11/2025

𝐃𝐚𝐲 #13
بسمِ اللّہ الرحمٰن الرحیم۔

*خطبہ فدک*

*بارگاہ رسالت میں اظہارِ غم و الم*

بتول عزرہ سہ نے اپنے والد رسول خدا صہ کی قبرِ مبارک کی طرف رخ کیا اور فرمایا:

بابا جان! آپ کی جاں سوز رحلت کے بعد نئی نئی خبریں اور نئے نئے مصائب سامنے آئے کہ اگر آپ کے سامنے ہوتے تو مصائب کی یہ کثرت نہ ہوتی۔ ہم آپ کی محبتوں اور مہربانیوں سے ایسے ہی محروم ہو گئے ہیں جیسے زمین ابر کرم سے محروم ہو جاتی ہے۔ آپ کی قوم نے منہ موڑ لیا ہے۔ آپ اُن کے سلوک کو دیکھیں کہ وہ ہمارے ساتھ کیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔
۔۔۔ یہ کائنات اپنی وسعت کے باوجود ہم پر تنگ کر دی گئی ہے۔ آپ کے دونوں فرزندوں کی افسردگی نے مجھے حیران و پریشان کیا ہوا ہے۔

خطبہ جاری ہے~~~

فاطمة الزهرا مِنَ المَهُدِ إِلى اللَّحُدِ,٣٤٢
(آیت اللہ محمد کاظم قزوینی رح)

سبیلِ ایامِ فاطمیہ سہ ۱۴۴۷

ٹیم-
"انجُمنِ قائمِ آلِ محمّد"

AQAM

Address

Badin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AQAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AQAM:

Share