12/05/2026
سہنسہ افسوسناک خبر
تحصیل سہنسہ کے نواحی علاقے تڑالہ سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے مدرسے کے طالب علم فرحان ولد پرویز خان ساکن گاؤں اینٹی کی ڈیڈ باڈی برآمد ۔ ذرائع کے مطابق کمسن طالب علم گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی۔
بچے کی لاش ملنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سہنسہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی اور پوسٹمارٹم کے بعد خدمت خلق ٹرسٹ سہنسہ منتقل جہاں غسل کفن تابوت میں پیک کر کے نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقہ سہنسہ اینٹی منتقل
کیا گیا
پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ موت کی اصل وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کر رہی ہے۔