Khawaja Talib Hussain Memorial Trust

Khawaja Talib Hussain Memorial Trust Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khawaja Talib Hussain Memorial Trust, Nonprofit Organization, Akbar Road B/5 Mirpur Azad Kashmir, Azad Kashmir.

**اظہارِ یکجہتی و دعا**صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی خبر پر **خواجہ طالب حسین میموریل...
25/04/2026

**اظہارِ یکجہتی و دعا**
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی خبر پر **خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ** گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔
ہم **انصار برنی صاحب** اور انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کی انسانی ہمدردی اور مخلصانہ کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انصار برنی صاحب کو اس نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے اور تمام یرغمالی خیریت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔ آمین۔

الحمدللہ ❤️خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک اور خوبصورت کوشش...آج خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کی جانب سے طلبہ میں کتب ت...
07/04/2026

الحمدللہ ❤️

خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک اور خوبصورت کوشش...

آج خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کی جانب سے طلبہ میں کتب تقسیم کی گئیں۔ یہ ایک چھوٹا سا قدم ضرور ہے مگر ایک روشن اور کامیاب مستقبل کی بنیاد ہے۔ کیونکہ کتاب ہی وہ ذریعہ ہے جو علم کے دروازے کھولتی ہے اور بچوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ ہمیشہ سے تعلیم دوست اقدامات میں پیش پیش رہا ہے، اور ان شاء اللہ آئندہ بھی علم کی روشنی پھیلانے کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

آئیں! ہم سب مل کر ان بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ✨

31/03/2026

💧 پیاسوں کے لیے راحت: صدقہ جاریہ
خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام تحصیل احمد پور شرقیہ (ضلع بہاولپور) میں پینے کے صاف پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل اللہ کے فضل سے ممکن ہو گئی ہے۔
یہ بورنگ ناصرف مدرسے کے معصوم بچوں کی پیاس بجھائے گی بلکہ مسجد و مدرسہ میں وضو کے بہترین بندوبست کا ذریعہ بھی بنے گی۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم خدمت کو تمام معاونین کے لیے صدقہ جاریہ اور آخرت میں بلندیِ درجات کا وسیلہ بنائے۔ (آمین)
مقام: جامعہ مسجد گلزارِ مدینہ، احمد پور شرقیہ روڈ۔

💧 پیاسوں کے لیے راحت: صدقہ جاریہخواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام تحصیل احمد پور شرقیہ (ضلع بہاولپور) میں پینے...
31/03/2026

💧 پیاسوں کے لیے راحت: صدقہ جاریہ
خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام تحصیل احمد پور شرقیہ (ضلع بہاولپور) میں پینے کے صاف پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل اللہ کے فضل سے ممکن ہو گئی ہے۔
یہ بورنگ ناصرف مدرسے کے معصوم بچوں کی پیاس بجھائے گی بلکہ مسجد و مدرسہ میں وضو کے بہترین بندوبست کا ذریعہ بھی بنے گی۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم خدمت کو تمام معاونین کے لیے صدقہ جاریہ اور آخرت میں بلندیِ درجات کا وسیلہ بنائے۔ (آمین)
مقام: جامعہ مسجد گلزارِ مدینہ، احمد پور شرقیہ روڈ۔

خادمینِ خُواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کی جانب سے آج ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مستحق اور سفید پوش خاندانوں میں ...
10/03/2026

خادمینِ خُواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کی جانب سے آج ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مستحق اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس کوشش کا مقصد یہ تھا کہ کوئی بھی ضرورت مند گھرانہ رمضان کی برکتوں سے محروم نہ رہے اور ان تک عزت و احترام کے ساتھ راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ماہِ رمضان المبارک کے صدقے ہمیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی اسی طرح مستحق افراد کی مدد کرنے کی استطاعت دے۔

آمین یا رب العالمین 🤲✨

10/03/2026

خادمینِ خُواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کی جانب سے آج ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مستحق اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس کوشش کا مقصد یہ تھا کہ کوئی بھی ضرورت مند گھرانہ رمضان کی برکتوں سے محروم نہ رہے اور ان تک عزت و احترام کے ساتھ راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ماہِ رمضان المبارک کے صدقے ہمیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی اسی طرح مستحق افراد کی مدد کرنے کی استطاعت دے۔

آمین یا رب العالمین 🤲✨

*خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ* کی جانب سے خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت ایک اور عملی قدم—  ٹرسٹ کی ٹیم نے ضلع *گُجرات* کے...
02/12/2025

*خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ* کی جانب سے خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت ایک اور عملی قدم—
ٹرسٹ کی ٹیم نے ضلع *گُجرات* کے متاثرہ علاقے *چک رحمان* کا دورہ کیا، جو حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا۔

سرد موسم کی شدت کے پیشِ نظر، *متاثرہ خاندانوں میں رضائیاں تقسیم* کی گئیں تاکہ انہیں سخت سردی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ اقدام ٹرسٹ کے اس مشن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد مشکل وقت میں ضرورت مندوں کا سہارا بننا اور ان کے چہروں پر امید کی کرن جگانا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔
*آمین یا رب العالمین*۔

*خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ* کی جانب سے ایک معصوم اور مجبور بچی کو وہیل چیئر عطیہ کی گئی، جس کی دونوں ٹانگیں جلنے کی و...
15/11/2025

*خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ* کی جانب سے ایک معصوم اور مجبور بچی کو وہیل چیئر عطیہ کی گئی، جس کی دونوں ٹانگیں جلنے کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکی تھیں۔
چلنا پھرنا تو درکنار، باتھ روم جانا بھی اس کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ تھا۔

ایسے میں ٹرسٹ نے نہ صرف ایک سہارا دیا، بلکہ اس بچی کے چہرے پر *زندگی کی مسکراہٹ* واپس لوٹا دی۔

*یہی اصل انسانیت ہے۔*
اللہ تعالیٰ اس بچی کو مکمل شفا عطا فرمائے اور خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ کو مزید حوصلہ و توفیق دے کہ وہ اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتا رہے۔


22/09/2025
*🌊 الحمدللہ 🌊*  *خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ* نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ضلع گجرات کے دیہات *شہبازپور* اور *چک رحما...
22/09/2025

*🌊 الحمدللہ 🌊*
*خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ* نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ضلع گجرات کے دیہات *شہبازپور* اور *چک رحمان* کا دورہ کیا، جہاں متاثرہ خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

تقسیم کیے گئے راشن میں شامل تھے:
آٹا، گھی، تیل، چاول، دودھ، چینی، خواتین و حضرات اور بچوں کے کپڑے و جوتے۔

*ٹرسٹ کی پوری ٹیم* — خصوصاً وہ نوجوان اور بزرگ رضا کار جنہوں نے مشکل حالات میں بھی خدمتِ خلق کو ممکن بنایا — ان سب کا تہہ دل سے شکریہ۔

*منجانب:* *خواجہ ولید اصغر*
*صدر: خواجہ طالب حسین میموریل ٹرسٹ*

*یہ صرف امداد نہیں، بلکہ انسانیت سے جڑے دلوں کی پہچان ہے۔*

* *

Address

Akbar Road B/5 Mirpur Azad Kashmir
Azad Kashmir

Telephone

+923405016548

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khawaja Talib Hussain Memorial Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share