PAT FATEH JANG

PAT FATEH JANG پاکستان عوامی تحریک

17/03/2024
25/01/2024
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ٹو محمد ضیا طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی برہان گاؤں امد اہل علاقہ سے ملاقات میں اپنا...
28/12/2023

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ٹو محمد ضیا طاہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی برہان گاؤں امد
اہل علاقہ سے ملاقات میں اپنا منشور بیان کیا جس کو تمام لوگوں نے بھرپور پذیرائی دی اور انے والے انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے نمائندہ محمد ضیا طاہر ایڈوکیٹ کی بھرپور ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا
اہل علاقہ نے امیدوار سے کہا کہ ہم اب پرانے نظام اور ہر دفعہ پرانی امیدواروں کو ووٹ دے دے کر تنگ ا چکے ہیں امیدوار ہم سے ووٹ تو لے جاتے ہیں لیکن پھر اگلے پانچ سال تک ہمیں منہ تک نہیں لگاتے اہل علاقہ نے مزید یہ کہا کہ ہمیں اپ جیسی ہی نوجوان قیادت کی ضرورت ہے ہمارا ملک ذلت کی پستیوں میں گر چکا ہے اب ہم نوجوان لیڈر محمد ضیا طاہر ایڈوکیٹ کے ساتھ مل کر اپنے علاقہ کی بہتری اور ملک پاکستان کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور ائندہ الیکشن میں صرف موٹر سائیکل پر ٹھپہ لگا کر اپنا ووٹ ڈالیں گے ✌✌✌✌✌✌
پاکستان زندہ باد
پاکستان عوامی تحریک پائندہ باد

راولپنڈی ، صدر    غلام علی خان ، صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16 کے لئے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد عباسی ، سیکرٹری اطلاعات ...
22/12/2023

راولپنڈی ، صدر
غلام علی خان ، صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16 کے لئے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد عباسی ، سیکرٹری اطلاعات پی پی 16 راجہ آصف اقبال کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کو کاغزات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں

02/12/2023
عوامی خدمت پاکستان عوامی تحریک کے سنگ حلقہ پی پی 02  حسن ابدال اٹک میں پاکستان عوامی تحریک کےنامزد امیدوار محمد ضیاء طاہ...
07/05/2023

عوامی خدمت پاکستان عوامی تحریک کے سنگ حلقہ پی پی 02 حسن ابدال اٹک میں پاکستان عوامی تحریک کےنامزد امیدوار محمد ضیاء طاہر ایڈووکیٹ علاقے کے مستحقین میں بڑھتی ہوئی مہنگاٸ کےپیش نظر راشن تقسیم کررہے ہیں۔

انصاف کا نظام ظلم کا نظام بن چکا ہے: خرم نواز گنڈاپورماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کے فیصلے سے انصاف ملنا ہے مگر وہ التوا میں ...
07/05/2023

انصاف کا نظام ظلم کا نظام بن چکا ہے: خرم نواز گنڈاپور

ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کے فیصلے سے انصاف ملنا ہے مگر وہ التوا میں ہے

3 سال کے بعد بھی جے آئی ٹی پر چلنے والے سٹے آرڈر پر دکھ ہے

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ انصاف کا نظام ظلم کا نظام بن چکا ہے۔ دیکھتے ہیں ظلم کے یہ اندھیرے کب تک چھائے رہتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کیس کے فیصلے سے انصاف ملنا ہے مگر افسوس جے آئی ٹی کا کیس 3 سال سے سٹے آرڈر پر ہے۔ حیرت ہے آخر اس سیدھے، سادے کیس میں ایسا کون سا الجھاؤ اور اٹکن ہے کہ ہمارے قابل، ذہین و فطین اور قانونی فہم رکھنے والے لاہور ہائیکورٹ کے انتہائی معزز اور قابل عزت ججز سے حل نہیں ہورہی؟ 3 سال سے بنچ بن رہے ہیں، بنچ ٹوٹ رہے ہیں مگر انصاف نہیں ہورہا۔وہ گزشتہ روز عوامی تحریک لائرز موومنٹ کے عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ جے آئی ٹی کیس کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں ملزمان کو اس کا قانونی فائدہ پہنچ رہا ہے اور اب ایک منصوبہ بندی کے تحت ملزموں نے ٹرائل کورٹ میں بریت کی درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں اور شہداء کے وکلاء کو ان درخواستوں پر بحث کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم مرکزی کیس کو نظر انداز کر کے ملزموں کی ان اپیلوں کو نمٹائے جانے کے عمل کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان ٹرائل کورٹ سے بریت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر اگر جے آئی ٹی کو کام کرنے کی اجازت مل بھی گئی تو انصاف نہیں ہو سکے گا کیونکہ قانون کے مطابق ایک کیس میں کسی پر دو بار مقدمہ نہیں چل سکتا۔ لگتا ہے یہ محض اتفاق نہیں ہے ایک پلاننگ کے ساتھ شہداء کے ورثاء کے ساتھ قانونی کھیل کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قتل عام کا ایک ایسا سانحہ جس میں میڈیا کے کیمروں کے ذریعے قاتلوں اور مقتولوں کے چہروں کو صاف دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھی 8 سال سے انصاف کے عمل پر جمود اور سکوت طاری ہے بلکہ اب تو ملزموں کے حق میں قانونی راستے ہموار ہوتے ہوئے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ ہم پرامن لوگ ہیں۔ ہم بڑی امید کے ساتھ عدالتوں میں قانون کے مطابق انصاف کے لئے قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں مگر انصاف کا خون ہورہا ہے۔ ہماری چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ان ہدایات پر عملدرآمد کروائیں جن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جے آئی ٹی سمیت زیر التواء اپیلوں کو فوری نمٹائے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس موقع پر نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ اور مستغیث جواد حامد بھی موجود تھے۔

Address

Minhaj Ul Quran Islamic Center Fateh Jang
Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAT FATEH JANG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share