20/10/2023
*اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*!
امید کرتی ہوں آپ سب *اللّٰہ تعالیٰ* کے فضل و کرم سے ایمان اور صحت کی بہترین حالتوں میں ہوں گے ۔
▫️ *بروز جمعہ اور ہفتہ باتاریخ 13-14 اکتوبر 2023 کو رائل سیالکوٹ چیپٹرکی جانب سے طوفان الاقصیٰ کا دو روزہ سیشن منعقد کیا گیا جس میں مسجد اقصیٰ کی اہمیت پر قرآن وحدیث کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی ۔*
▫️اس سیشن میں *غزہ اور حماس* میں ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہوئے فلسطین کے بھائیوں کے ساتھ *اظہار یکجہتی* کا اعلان کیا گیا ۔
▫️اس سیشن کا *مقصد* ععوام کو *مسجد اقصیٰ* کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا اور یاددہانی کروانی تھی کہ فلسطین صرف ہمارا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا ہے ،یہ انبیاء کرام کا مسکن ہے ۔ ہم سب کو اس اس کی آزادی کے لیے فلسطینیوں کے ہم پلہ ہونا ہے ۔
الحمدللہ اللّٰہ رب العالمین کے فضل و کرم سے ہمارا سیشن بہت کامیاب رہا ۔ جنہوں نے اس سیشن میں حصہ لیا ہم ان کے مشکور ہیں ۔
*کانٹینٹ رائٹر : حرا شاہین*
*رائل سیالکوٹ چیپٹر*
نیک تمناؤں کے ساتھ
*ڈاکٹر اسد چغتائی* ( سی ای او)
*رائل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی پاکستان*