Bhoe Asal Development Organization

Bhoe Asal Development Organization Bhoe Asal Development Organization (BDO) is an NGO formed for local community development by the citizens of Bhoe Asal. Kasur

It is a non political, not for profit welfare organization, meant for the development of Bhoe Asal, historic village of Distt.

شہید کو خراجِ عقیدتہمارے علاقے کا ایک خوبصورت، بہادر اور باہمت نوجوان آج وطنِ عزیز پر قربان ہو گیا۔ اس عظیم شہادت کی خبر...
15/08/2026

شہید کو خراجِ عقیدت

ہمارے علاقے کا ایک خوبصورت، بہادر اور باہمت نوجوان آج وطنِ عزیز پر قربان ہو گیا۔ اس عظیم شہادت کی خبر عین اُس وقت ملی جب ہم 14 اگست، یومِ آزادی منا رہے تھے—وہ دن جب برصغیر کی تقسیم کے دوران لاکھوں انسان شہید ہوئے، بے شمار بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور خواتین کی عصمتیں پامال ہوئیں۔

آج اسی آزادی کی حفاظت کرتے ہوئے ہمارے علاقے کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہو گیا۔

شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔

بی ڈی او شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
شہید زندہ باد
بی ڈی او

04/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بھوۓآصل راۓونڈ کوٹرادھا کشن اور گردونواح کے علاقوں میں مناسب سڑک کی سہولت نہ ہونے کے باعث سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ خصوصاً کوٹ رادھاکشن، رائےونڈ بھوۓ اصل اور پتوکی تک جانے والی یہ سڑک آئے روز المناک حادثات کا سبب بن رہی ہے اور اب ایک خطرناک شاہراہ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

روزانہ ہزاروں افراد اپنے اہلِ خانہ کا رزق کمانے کے لیے اسی راستے سے سفر کرتے ہیں، مگر انہیں یہ یقین نہیں ہوتا کہ وہ شام کو بحفاظت اپنے گھروں کو واپس بھی پہنچ سکیں گے یا نہیں۔

ہم حکومتِ پاکستان، متعلقہ اداروں، تمام سیاسی جماعتوں اور منتخب عوامی نمائندوں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس سڑک کو فوری طور پر دو رویہ (ڈبل) روڈ میں تبدیل کیا جائے۔ یہ صرف ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کا نہایت اہم اور فوری تقاضا ہے۔

امید ہے کہ اس عوامی مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے مزید قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جائے گا
بی ڈی او

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمالحمد للہ رب العالمینآج الحمد للہ ہمیں اپنے گاؤں کی خدمت میں ایک بھرپور اور بابرکت دن گزارنے کی س...
02/08/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ رب العالمین

آج الحمد للہ ہمیں اپنے گاؤں کی خدمت میں ایک بھرپور اور بابرکت دن گزارنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ مختصر نوٹس پر ایک اہم پروگرام ترتیب پایا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس سال یومِ آزادی کے بابرکت مہینے کو شجرکاری مہم کے ذریعے منایا جائے تاکہ وطن سے محبت کا عملی اظہار بھی ہو اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز و شاداب ماحول بھی چھوڑا جا سکے پہلے فیز میں بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے مرکزی قبرستان سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا انشاءاللہ چودہ اگست کو اب چوڑیاں والے قبرستان میں بھی شجر کاری مہم فیز ٹو بھی شروع ہو گی

اس سلسلے میں آج ایک مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 300 پودے لگائے جائیں گے، جن میں پھل دار، پھول دار اور ایسے درخت شامل ہیں جو زمین میں سیم و تھور کے اثرات کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

میں دل کی گہرائیوں سے چوہدری گلزار احمد میو صاحب کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس پورے پروگرام کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائی اور نہایت مختصر وقت میں بہترین منصوبہ بندی اور انتظامات کرکے اسے عملی شکل دی۔ اسی طرح ان تمام مخیر حضرات کا بھی بے حد ممنون ہوں جنہوں نے اس کارِ خیر کے لیے مالی تعاون کیا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

مختصر میٹنگ اجمل شہزاد صاحب کے ڈیرے پر منعقد ہوئی۔ حسبِ روایت اجمل شہزاد صاحب کی مہمان نوازی، خلوص اور محبت قابلِ تحسین رہی۔ اجمل بھائی کے والدِ گرامی بھی گاؤں کی ترقی، خدمت اور بہتری کے لیے نہایت دردِ دل رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

بعد ازاں شام چار سے پانچ بجے کے درمیان تمام شرکاء منتخب مقام، یعنی قبرستان، پہنچے اور وہاں پہلے سے طے شدہ جگہ پر 300 پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اگرچہ شرکاء کی تعداد زیادہ نہ تھی، لیکن جذبہ، اخلاص اور خدمت کا عزم بے مثال تھا۔

میں ایک مرتبہ پھر چوہدری گلزار احمد میو صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنے مختصر نوٹس پر اس عظیم کام کو نہایت احسن انداز میں مکمل کیا۔

اس موقع پر اسماعیل گل صاحب، سعید بدر صاحب، ڈاکٹر نوبل پیری سن صاحب، جاوید آفریدی صاحب، نعیم شیخ صاحب اور دیگر معزز دوستوں کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان پودوں کو پروان چڑھائے اور انہیں آنے والی نسلوں کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یارب العالمین 🤲

ہمارے بہت ہی محبت اور پیار کرنے والے دوست محترم ڈاکٹر شہباز صاحب اف بھائی پھیرو ان کی والدہ محترمہ کو فالج کا اٹیک ہوا ہ...
26/07/2026

ہمارے بہت ہی محبت اور پیار کرنے والے دوست محترم ڈاکٹر شہباز صاحب اف بھائی پھیرو ان کی والدہ محترمہ کو فالج کا اٹیک ہوا ہے اللہ پاک اماں جی کی عمر لمبی فرمائے اور صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے انہوں نے ہمیشہ ہماری تنظیم بھوئے آصل ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے ساتھ ہر موقعہ پر بڑھ چڑھ کر تعاون کیا ہے کسی بھی جگہ پر بھائی کو یاد کیا ہے تو انہوں نے ہمیشہ تعاون کر کے لوگوں کی خدمت کو مقدم جانا تمام دوستوں سے اماں جی کے لیے لمبی صحت اور صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست
منجانب جنرل سیکرٹری بھوے اصل ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن محمد سعید بدر

السلام علیکم ورحمتہ اللہمیٹنگ ایجنڈہ انعقاد 12-07-2026بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیئے ہمہ وقت...
13/07/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میٹنگ ایجنڈہ انعقاد 12-07-2026
بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہے!
کل مؤرخہ 12-07-2026 کو اجمل شہزاد صاحب کے ڈیرہ پر ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا! جس میں امیر محترم مقبول احمد بھٹی صاحب، حاجی شریف صاحب، ضیاء الحق گل صاحب، اسلم وڑائچ صاحب، رحمت اللہ گل صاحب، ملک خالد صاحب، سعید بدر صاحب، عامر اسلم صاحب، عمران ڈوگر صاحب، اسماعیل گل صاحب، حافظ محمد اویس صاحب، شیخ نعیم عباس صاحب، خضر ڈار صاحب، حافظ محمد احمد گل صاحب،محترم یحیی ڈار صاحب و دیگر احباب نے شرکت کی!
سلسلہ وار میٹنگ میں ماہانہ فنڈ ریزنگ ، گاؤں کی صفائی، قبرستانوں کی صفائی، روہی نالہ کی صفائی، بی ڈی او کے روشن بھوئے آصل پراجیکٹ، تنظیم کے باہمی روابط، گاؤں میں بیوہ، یتیم اور حقداران کے لیئے مستقل روزگار کا بندوبست و دیگر اہم امور کو زیر بحث لایا گیا!
اور ان تمام اہم نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیئے تنظیم کے ممبران کو امیر محترم کی طرف سے ذمہ داری دی گئی!
علاوہ ازیں آر او واٹرفلٹریشن پلانٹس میں پانی کی سپلائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیئے اہم اقدامات زیر بحث لائے گئے!
گاؤں میں بلال مسجد کے زیرِ اہتمام بچیوں کے لئے ایک سلائی سکول مسجد بلال میں جاری و ساری ہے! اسی طرز پر گاؤں میں ایک اور سلائی سکول بنانے کے لیئے جگہ اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا!
اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ ان تمام امور اور معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے تمام ممبران اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گے!
میٹنگ میں شرکت کرنے والے اور کسی مجبوری کی وجہ سے شامل نہ ہو سکنے والے تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ! اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
دعاگو! جنرل سیکرٹری سعید بدر

السلام علیکم ورحمتہ اللہبھوئے آصل میں سیوریج کا مسئلہ ہمیشہ سے رہا ہے کیونکہ یہاں مین نالوں کی صفائی اور روہی نالہ کی صف...
10/07/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
بھوئے آصل میں سیوریج کا مسئلہ ہمیشہ سے رہا ہے کیونکہ یہاں مین نالوں کی صفائی اور روہی نالہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پورے گاؤں کے سیوریج کا پانی مین روڈ کے ساتھ والے جوہڑ میں اور دوسری طرف سے کارخانہ کے ساتھ والے نالہ میں جمع رہتا تھا!
بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیئے کاوش شروع کی! اس سلسلہ میں ہمارے محترم ممبر محمد امین گوندل صاحب نے اپنی ذاتی کاوش سے گاؤں کے روہی نالہ کی صفائی کے لیئے تخمینہ لگوا کر مکمل لاگت منظور کروائی اور جمبر روڈ کی طرف سے روہی نالہ کی صفائی شروع کروائی! بعد ازاں کام کسی وجہ سے روک دیا گیا لیکن الحمدللہ اب کچھ دن پہلے دوبارہ کام شروع ہوا اور کانویں ملیاں روڈ ہنجروال روڈ سے پھلیانی تک روہی کی صفائی مکمل ہو گئی ہے!
اس خوشخبری کے ساتھ افسوس کی بات بھی ہے کہ ہمارے اپنے ہی لوگوں نے روہی نالہ کے دونوں طرف والی پٹڑیوں کی جگہ اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی ہے جس وجہ سے مشین کے کھڑے ہونے کی جگہ بھی موجود نہ تھی! تو رانا عبد الرحیم صاحب کے کارخانہ کے دوسری طرف ریلوے لائن کراس کر کے کافی آگے تک نالہ کی صفائی ممکن نہ ہو سکی! اس لیئے ان دوستوں سے گزارش ہے کہ اب اپنی مدد آپ کے تحت اس صفائی کو مکمل کریں تاکہ پورے گاؤں کا فائدہ ہو سکے!
ہم دوبارہ اس پلیٹ فارم کے توسط سے محترم امین گوندل صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں!!

دنیا کے ہر راستے کی ایک منزل ہوتی ہے، مگر انسانیت کی خدمت کا راستہ سیدھا دلوں اور دعاؤں تک پہنچتا ہے۔ ❤️اگر آپ حقیقی سکو...
01/07/2026

دنیا کے ہر راستے کی ایک منزل ہوتی ہے، مگر انسانیت کی خدمت کا راستہ سیدھا دلوں اور دعاؤں تک پہنچتا ہے۔ ❤️

اگر آپ حقیقی سکون چاہتے ہیں تو صرف عمارتوں پر نہیں، انسانوں پر خرچ کریں۔ ایک ہینڈ پمپ کسی پیاسے خاندان کی زندگی بدل سکتا ہے، اور یہی آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن سکتا ہے۔

ہمارے زیادہ تر ہینڈ پمپ بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور ایسے مستحق خاندانوں میں لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی کمانے والا نہیں ہوتا، تاکہ انہیں صاف پانی کی بنیادی سہولت میسر آ سکے۔ 💧

اپنے والدین، عزیزوں یا مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے ہینڈ پمپ لگوائیں۔

پیاسے کو پانی پلانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک عظیم نیکی اور بہترین صدقہ ہے۔ 💙

Thank You Dear Donors ❤️

مزید معلومات کے لیے:
BDO WhatsApp: 00923246565212
بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے جنرل سیکرٹری سعید بدر صاحب رابطہ کر سکتے ہیں
+923084602033

آئیے مل کر بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بازوں بنیں کسی کی پیاس بجھائیں، ایک گھر میں امید کی کرن روشن کریں اور اپنی آخرت سنواریں۔ 🤲❤️

30/06/2026

لاہور کاہنہ کے علاقہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 15 بچوں کی اموات پر بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ پاک بچوں کے لواحقین انکے والدین کو صبر جمیل عطا کرے آمین


السلام علیکم ورحمتہ اللہالحمدللہ ثم الحمدللہ بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے گاؤں میں دو عدد نلکے لگائے جا رہے ہ...
27/06/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
الحمدللہ ثم الحمدللہ بھوئے آصل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے گاؤں میں دو عدد نلکے لگائے جا رہے ہیں، ایک نئی مشین اور ایک مکمل بور کے ساتھ علاوہ ازیں ایک بھائی کے گھر میں پانی کی سہولت موجود نہ تھی تو بی ڈی او کی طرف سے انکے گھر میں نلکا لگوا کر دیا گیا جو آپ سب بھائیوں کے تعاون سے ممکن ہو سکا،
اس سے قبل ہماری ایک بہن کے نکاح پر بی ڈی او کی طرف سے ایک عدد ڈبل بیڈ اور ایک الماری تحفہ کی گئی۔ اللہ پاک تعاون کرنے والے تمام بھائیوں کے اخلاص کو قبول فرمائے اور سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بی ڈی او ممبر ملک تنویر صاحب کے والد محترم، ملک نصر اقبال صاحب اور حافظ ...
20/06/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بی ڈی او ممبر ملک تنویر صاحب کے والد محترم، ملک نصر اقبال صاحب اور حافظ زمان صاحب کے تایا جان ملک سرور صاحب رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
نماز جنازہ کا بعد میں بتایا جائے گا

Address

Bhoe Asal
Asal

Telephone

+923004553464

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhoe Asal Development Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bhoe Asal Development Organization:

Shortcuts

Share