06/04/2025
محترم اہلیانِ ڈب
السلام وعلیکم 💐
ہم تمام اہلیان ڈب کے معزز خواتین وحضرات اور خصوصاً نوجوانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اندرون ملک اور بیرونِ سے سوشل میڈیا پر بذریعہ ٹیلی فون اور ہم سےبانفس نفیس ملکر اپنی حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔🙏جزاک اللہ
دلی خوشی اس بات کی ہے کہ ان میں بہت سے لوگوں نے ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا ہے اور انتہائی قیمتی آیئڈیاز بھی دیئے۔ہماری بھی دلی خواہش ہے کہ یہ فورم اہلیان ڈب کیلئے بلا تخصیص برادری، کنبہ ،سیاسی اثر ورسوخ کے اپنا رول ادا کرے🙏
ابتدائی طور پر ہم ممبرشپ مہم کا آغاز کریں گے ممبر شپ فارم جنرل سیکریٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے پاس چند دِنوں تک موجود ہوں گے ۔تمام دوستوں سے ممبر شب کی گزارش ہے۔
انشاء اللہ سوسائٹی ہر محلے سے خواتین وحضرات کو فخر سے ایگزیکٹیو اور گورننگ باڈی کا حصہ بنائے گی جو خدمت خلق کے جزبہ سے سرشار ہوں اور وادی ڈب کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہتےہوں اور وہی اس تنظیم کے سرگرم اور صفِ اول کےممبر ہوں گے ۔
ابتدائی مراحل میں آرگنائزنگ /عبوری باڈی ابھی اپنا ابتدائی کام قلیل عرصہ میں مکمل کرے گی اور پھر ایگزیکٹو باڈی کو ازسر نو تشکیل دیا جائے گا۔
اس لیے تمام ساتھیوں دوستوں سے گزارش ہے جنتا جلدی ہو سکے اس تنظیم کے ممبر بنیں اور ڈب کو ماڈل ویلی بنانے میں اپنا غیر معمولی کردار ادا کریں۔ایک دفعہ پھر بتاتے چلیں کہ یہ ڈب کی سوسائٹی اور ڈب کے باسیوں کی سوسائٹی! وادی کا ہر فرد اس کا حصہ بنے اور ڈب کو ماڈل ویلی بنانے میں اپناکردار ادا کرئے۔اس وادی کے سب لوگ ہمیں دل و جان سے پیارے بلاشبہ یہ وادی خوبصورت برادریوں کا گلدستہ💐 اللہ نے جسے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
منجانب:وادی ڈب ویلفئیر سوسائٹی ۔(آرگنائزنگ کمیٹی)
For contact cell/whatsapp Number please 👇
+923556665550
+923556500013