31/03/2026
الحمدللہ!
میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کی جانب سے ریل بازار اور ٹی چوک کے نام تبدیل کر کے انہیں چوک ختمِ نبوت اور باب ختمِ نبوت کا بابرکت نام دینا اور وہاں ایک خوبصورت انٹری گیٹ تعمیر کرنا انتہائی قابلِ تحسین اقدام ہے۔
یہ صرف ناموں کی تبدیلی نہیں بلکہ عقیدۂ ختمِ نبوت سے محبت اور وابستگی کا اظہار ہے، جو اہلِ عبدالحکیم کے دلوں کی آواز بھی ہے۔
ہم میونسپل کمیٹی عبدالحکیم اور اس نیک کام میں شامل تمام ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ایسے فلاحی اور دینی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عمر اقبال ساقی
چیئرمین کیئر فاؤنڈیشن پاکستان