Mustafavi Students Movement Pattan Kalan ATD

Website

Mustafavi Students Movement Pattan Kalan ATD Mustafavi Students Movement (MSM) was established in October 6, 1994 under the supervision of Prof. Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri.

MSM is busy to protect students from violation and immoral activities and to provide positive avenues to their emotions.

اہلیان پٹن کلاں کے لیے خوشخبری پٹن کلاں کی سرزمین پر تشریف لا رہے ہیں دورِ حاضر کے عظیم علمی و فکری رہنما،جگر گوشۂ حضور ...
08/09/2026

اہلیان پٹن کلاں کے لیے خوشخبری

پٹن کلاں کی سرزمین پر تشریف لا رہے ہیں دورِ حاضر کے عظیم علمی و فکری رہنما،
جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

📅 تاریخ: 18 اکتوبر، بروز اتوار

یہ دورہ محض ایک ملاقات نہیں بلکہ مصطفوی فکر، علم، تربیت اور دعوتِ دین کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کی ایک اہم کڑی ہے۔

پٹن کلاں کے اہلِ علم، وابستگانِ منہاج القرآن، نوجوانان اور تمام عاشقان مصطفیٰ ﷺ سے بھرپور شرکت کی خصوصی گزارش ہے۔

آئیے! علم و محبت، فکر و عمل اور مصطفوی ﷺ معاشرے کی تشکیل کے اس سفر میں اپنا حصے کی شمع روشن کریں۔






ٰﷺ


یہ ہیں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے پوتے۔۔۔شیخ حماد مصطفی قادری المدنی صاحب جنکو سننے کیلئے یورپ کی نوجوان نسل کشاں کشاں چ...
30/08/2026

یہ ہیں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے پوتے۔۔۔
شیخ حماد مصطفی قادری المدنی صاحب
جنکو سننے کیلئے یورپ کی نوجوان نسل کشاں کشاں چلی آتی ہے۔۔۔
یاد رکھیں کہ یہ نوجوان شرکاء مفت کے لنگر کیلئے جمع نہیں ہوئے بلکہ اپنی شرکت کیلئے فیس بھی جمع کراتے ہیں۔۔۔
پاکستان میں حضور شیخ الاسلام پر تنقید کرنیوالوں کی مجلسیں ویسے ہی کم بھی ہو گئیں اور چھوٹی بھی اور پھر اگر ان میں مفت کا لنگر بند کر دیا جائے تو انکو لگ جائے کہ عوام میں انکی پسندیدگی کس احد تک کم ہو چکی ہے۔۔۔
الحمدللہ منہاج القرآن ایک عہد، ایک کردار، مسلسل جدوجہد اور ایک عظیم اتحاد امت کے داعی کے طور پر پوری دنیا میں روشن چراغ کی مانند جگمگا رہا ہے جسکی روشنی ہر آنے والے دن کیساتھ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔۔۔
اللہ رب العالمین حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ، انکی ساری فیملی، اور انکے تمام کارکنان کو سدا سلامت با کرامت رکھے۔۔۔آمین

23/08/2026
استقبالِ ربیعُ الاوّل ﷺ — عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا خوبصورت اظہار حضور نبی اکرم ﷺ کی آمدِ باسعادت پر ماہِ ربیعُ الاوّل کا استقبال...
03/08/2026

استقبالِ ربیعُ الاوّل ﷺ — عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا خوبصورت اظہار

حضور نبی اکرم ﷺ کی آمدِ باسعادت پر ماہِ ربیعُ الاوّل کا استقبال دراصل محبتِ رسول ﷺ، شکرِ نعمتِ مصطفیٰ ﷺ اور عہدِ غلامی کی تجدیدِ کا اظہار ہے۔

اسی جذبۂ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے تحت تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیرِ اہتمام تیسری سالانہ عظیم الشان استقبالِ ربیعُ الاوّل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📅 15 اگست 2026ء، بروز ہفتہ
🕙 صبح 11 بجے

ریلی کا آغاز اپر ڈنہ پٹن کلاں سے ہوگا، جبکہ اختتام ڈاکخانہ پٹن خورد کے مقام پر ہوگا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی ان شاء اللہ تحریک منہاج القرآن پٹن خورد کے زیر اہتمام منعقدہ پیغامِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔

اس بابرکت موقع پر معزز علماء و مشائخ کی شرکت اور خصوصی خطابات ہوں گے۔
آئیے! اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں اپنے گھروں، دلوں اور بستیوں کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے چراغوں سے منور کریں۔

آئیے، ربیعُ الاوّل کا استقبال کریں۔۔۔۔۔۔محبت سے، عقیدت سے، درود و سلام سے! 🌹

تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے بھرپور شرکت کی مؤدبانہ دعوت ہے۔




ٰﷺ

ٰﷺ
ٰﷺ
ٰﷺ





ٰﷺ




خبر غمانا للّٰہ وانا الیہ راجعون موتُ العالِمِ موتُ العالَمِ" (ایک عالم کی موت، پوری دنیا کی موت ہوتی ہے)​آج علمِ دین کا...
15/06/2026

خبر غم
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
موتُ العالِمِ موتُ العالَمِ" (ایک عالم کی موت، پوری دنیا کی موت ہوتی ہے)
​آج علمِ دین کا ایک درخشندہ ستارہ غروب ہو گیا
استاذ العلماء مفتی اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب انتقال فرما گئے ہیں

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفتیِ اعظم منہاج القرآن، جلیل القدر عالمِ دین، استاذ العلماء، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب وصال فرما گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج 15 جون بعد نمازِ مغرب 7:30 بجے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور پر پڑھائیں گے۔

مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے نہایت دیرینہ رفقاء میں شامل تھے اور گزشتہ چار دہائیوں سے تدریسِ قرآن، افتاء، دعوت و تربیت اور دینی خدمت کے منصبی فرائض نہایت اخلاص، وقار اور علمی بصیرت کے ساتھ سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی رحلت علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی ذات ہزاروں طلبہ، علماء اور وابستگانِ دین کے لیے علم، حکمت، تقویٰ اور اعتدال کا روشن مینار تھی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام دینی، علمی اور دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور اپنے حبیبِ مکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ پسماندگان، اہلِ خانہ، تلامذہ، رفقاء اور جملہ متعلقین کو صبرِ جمیل، اجرِ عظیم اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

جامعہ عرفان القرآن جباں بازار میں تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیر اہتمام اہم مشاورت اجلاس کا انعقاد !نائب ناظم اعلیٰ ...
01/06/2026

جامعہ عرفان القرآن جباں بازار میں تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں کے زیر اہتمام اہم مشاورت اجلاس کا انعقاد !

نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون محترم المقام علامہ جاوید القادری صاحب کی زیر صدارت جامعہ عرفان القرآن میں تنظیمی و تحریکی امور پر نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں پٹن کلاں و خورد میں ہونے والے تنظیمی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔اجلاس میں سید ثاقب حسین شاہ صدر تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد ، علامہ سجاول الحق صاحب ناظم نظام المدارس پاکستان ہزارہ زون اور سید خبیب حسین شاہ صاحب پرنسپل کالج آف شریعہ ترناوہ نے خصوصی شرکت کی ۔

صدر تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں ماسٹر حفیظ الرحمن صاحب نے معزز مہمانوں کو پٹن کلاں و خورد میں ہونے والی تنظیمی و تحریکی سرگرمیوں پر بریفننگ پیش کی جس پر معزز مہمانوں نے علاقہ بھر میں ہونے والی تحریکی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

علاؤہ ازیں اعلی خدمات کے اعتراف میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون علامہ جاوید القادری صاحب کی جانب سے تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں وذیلی تنظیمات کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

منہاج القرآن علماء کونسل ، تحریک منہاج القرآن ، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ( پٹن کلاں) کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے ۔

ورکرز کنونشن بسلسلہ عید ملن پارٹی خصوصی شرکت :علامہ پروفیسر جاوید القادری صاحب( نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون)محترم ...
30/05/2026

ورکرز کنونشن بسلسلہ عید ملن پارٹی

خصوصی شرکت :

علامہ پروفیسر جاوید القادری صاحب( نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ہزارہ زون)

محترم المقام سید ثاقب حسین شاہ کاظمی صاحب ( صدر تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد)

عزت مآب حضرت علامہ سجاول صاحب( رہنما نظام مداراس )
(ہزارہ زون )

محترم المقام حضرت علامہ خوبب شاہ مشہدی صاحب (انچارج منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہزارہ ڈویژن

08/04/2026

حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب 🇧🇬 ۔
سماعت کیجیے ۔۔ کے ۔۔ نماز جیسے عظیم تحفے کی ناقدری کرنا اور قدر کرنا کیسا ہے ۔۔ سماعت کیجیے ۔۔❤️🎧

08/04/2026

Address

Pattan Kalan Abbottabad
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustafavi Students Movement Pattan Kalan ATD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share