Alkhidmat Foundation Hazara KP

Alkhidmat Foundation Hazara KP “Committed to uplifting Hazara through disaster relief, quality healthcare, orphan support, education, and access to clean water.”

23/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن  کےتحت بنو قابل پروگرامکا ماہانہ اجلاس۔ جس میں محترم جناب عبدالوحید علوی صاحب نائب صدر الخدمت...
22/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن کےتحت بنو قابل پروگرامکا ماہانہ اجلاس۔
جس میں محترم جناب عبدالوحید علوی صاحب نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن ، محترم جناب امتیاز احمد صاحب ریجنل منیجرشریک ہیں اوراجلاس کی صدارت محترم جناب سید وقاص شاہ صاحب ریجنل کوارڈینیٹرکررہے ہیں۔ اجلاس میں تمام بنو قابل لیبز کے کوارڈینیٹر بھی شامل ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن محترم جناب غزن اقبال خان صاحب  الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن کےتحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےپروگ...
22/05/2026

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن محترم جناب غزن اقبال خان صاحب الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن کےتحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےپروگرامز( سکولز، سکالرشپ، چائلڈ پروٹیکشن سنٹر اور حفاظ پراجیکٹ ) کے ذمہ داران سے خطاب کررہے ہیں

18/05/2026
🌍 15 مئی — عالمی یومِ خاندان International Day of Familiesخاندان انسان کی زندگی کا سب سے مضبوط سہارا، پہلی درسگاہ اور سب...
15/05/2026

🌍 15 مئی — عالمی یومِ خاندان
International Day of Families
خاندان انسان کی زندگی کا سب سے مضبوط سہارا، پہلی درسگاہ اور سب سے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ ایک فرد کی شخصیت، اخلاق، سوچ اور کردار کی تعمیر خاندان ہی سے شروع ہوتی ہے۔ محبت، احترام، قربانی، برداشت اور ذمہ داری جیسے اعلیٰ اقدار انسان اپنے خاندان سے سیکھتا ہے۔

خاندان کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ ایک مضبوط، بااخلاق اور پُرامن خاندان ہی ایک کامیاب قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ آج جب دنیا خاندانی نظام کے بحران، بے سکونی، بڑھتی ہوئی طلاقوں، بزرگوں کی تنہائی اور بچوں کی اخلاقی تربیت کے مسائل کا سامنا کر رہی ہے، ایسے وقت میں اسلام انسانیت کو ایک مکمل، متوازن اور رحمت بھرا خاندانی نظام پیش کرتا ہے۔
اسلام نے خاندان کو صرف ایک سماجی ادارہ نہیں بلکہ محبت، سکون، تربیت، ذمہ داری اور عبادت کا مرکز قرار دیا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
“اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے تم ہی میں سے جوڑے پیدا کیے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو، اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی۔”سورۃ الروم: 21
اسلامی خاندانی نظام کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں ہر فرد کے حقوق اور ذمہ داریاں واضح ہیں۔ والدین کے احترام کو عبادت کا درجہ دیا گیا، اولاد کی بہترین تربیت کو صدقہ جاریہ قرار دیا گیا، جبکہ شوہر اور بیوی کے تعلق کو محبت، رحمت اور حسنِ معاشرت پر قائم کیا گیا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“تم میں بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہو۔” جامع ترمذی
ایک مثالی اسلامی خاندان وہ ہے جہاں:
✔ والدین کا احترام ہو
✔ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت ہو
✔ قرآن و سنت سے تعلق ہو
✔ محبت، صبر اور برداشت ہو
✔ رشتہ داروں کے حقوق ادا کیے جائیں
✔ گھر کو عبادت، علم اور اخلاق کا مرکز بنایا جائے
آج ہمیں اپنے گھروں کو صرف رہائش گاہ نہیں بلکہ تربیت گاہ بنانا ہوگا۔ بچوں کو وقت دینا، والدین کی خدمت کرنا، خاندان کے ساتھ بیٹھنا، ایک دوسرے کو سننا اور گھر میں دینی ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
عالمی یومِ خاندان ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ مضبوط خاندان ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔ اگر ہم اپنے گھروں میں محبت، عدل، احترام اور دینی اقدار کو زندہ کر لیں تو معاشرے کے بے شمار مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں۔
آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے خاندان کو قرآن و سنت کے مطابق محبت، رحمت اور اخلاق کا نمونہ بنائیں گے، کیونکہ ایک صالح خاندان ہی ایک صالح معاشرے کی بنیاد بنتا ہے۔
“خاندان صرف خون کا رشتہ نہیں، بلکہ محبت، قربانی، تربیت اور ذمہ داری کا نام ہے۔”

آج کے دور میں جہاں مصروفیات، سوشل میڈیا اور مادہ پرستی نے خاندانی تعلقات کو کمزور کیا ہے، وہاں ہمیں اپنے خاندان کو وقت دینا، ایک دوسرے کو سمجھنا، والدین کا احترام کرنا اور بچوں کی اچھی تربیت کرنا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے

عیدالاضحیٰ 2026 کے سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سےالخدمت فاؤنڈیشن ریجنل آفس م...
15/05/2026

عیدالاضحیٰ 2026 کے سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سےالخدمت فاؤنڈیشن ریجنل آفس میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جوکہ سیکرٹری جنرل /ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت فاؤنڈیشن ہزارہ ریجن جناب کامران ریاض اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی و ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی قربانی کا گوشت بروقت یتیموں، بیواؤں اور مستحق خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔ مویشیوں کی خریداری سے لے کر تقسیم تک کے عمل کے تمام مراحل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی گئی جبکہ چرمِ قربانی مہم کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ہزارہ ریجن کے تعاون اور مرکز الخدمت فاؤنڈیشن کی وساطت سے ضلع مانسہرہ میں 20 مستحق، غریب، یتیم...
14/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ہزارہ ریجن کے تعاون اور مرکز الخدمت فاؤنڈیشن کی وساطت سے ضلع مانسہرہ میں 20 مستحق، غریب، یتیم اور بے سہارا بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ خواتین ضلع مانسہرہ نے خصوصی شرکت کی، اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں اس کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ضرورت مند بچیاں جو جہیز کی وجہ سے جن کی شادیاں رُکی ہیں ان کو باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے گا۔

قربانی — سنتِ ابراہیمیؑ، خدمتِ انسانیت ❤️🐄اس عیدالاضحیٰ اپنی قربانی "Alkhidmat Foundation Pakistan" (کے پلیٹ فارم الخدمت...
12/05/2026

قربانی — سنتِ ابراہیمیؑ، خدمتِ انسانیت ❤️🐄

اس عیدالاضحیٰ اپنی قربانی "Alkhidmat Foundation Pakistan" (کے پلیٹ فارم الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ ہزارہ کے ساتھ ادا کریں اور اپنے حصے کا گوشت یتیم بچوں، بیواؤں، مستحق اور نادار خاندانوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی ایک قربانی صوبہ ہزارہ کے ہزاروں مستحق گھروں میں عید کی خوشیاں لا سکتی ہے، کسی خالی دسترخوان کو آباد کر سکتی ہے، اور کئی ضرورت مند چہروں پر مسکراہٹ بکھیر سکتی ہے۔ ✨

📌 Donate Now
🏦 Bank Alfalah – General Donations
🔹 Account Number: 002588324
🔹 IBAN: PK96ALFH5527005002588324

آج ہی اپنا حصہ شامل کریں اور خوشیاں بانٹیں۔
“آپ کی قربانی... کسی کی عید” ❤️




09/05/2026

Address

Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation Hazara KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share