Al Maqbool Foundation Pakistan

Al Maqbool Foundation Pakistan المقبول فاونڈیشن پاکستان
خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار

23/07/2025
23/07/2025

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ثناء اللہ مفتی جعفرطیارمقبول اعوان سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل خیبرپختونخواہ کو سماجی خدمات پر شیلڈ دیں رہے ہیں

قلعہ عبداللہ: سیلابی ریلے میں پھنسے7 افرادکو ایکسیویٹر ڈرائیور نے جان پرکھیل کر بچالیابلوچستان کے ضلع  قلعہ عبداللہ کی ک...
19/08/2024

قلعہ عبداللہ: سیلابی ریلے میں پھنسے7 افرادکو ایکسیویٹر ڈرائیور نے جان پرکھیل کر بچالیا
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر بچالیا۔

قلعہ عبداللہ میں ریلے میں بہنے والے کار سوار افراد کو مقامی ایکسیویٹر ڈرائیور محب اللہ نے جان پر کھیل کر بچایا۔

ایکسیویٹر ڈرائیور نے خاتون اور بچوں کی زندگی بچا کر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں فیملی کو بچانے پر ایکسیوٹر ڈرائیور کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

بہادر ڈرائیور محب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے ، جس کے بعد میں جلدی سے بھاگا اور کسی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر گھر سے ایکسیویٹر اسٹارٹ کرکے سیلابی ریلے کے مقام پر دوبارہ پہنچا اور کوشش کر کے بچوں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔

محب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللہ نے ہم سب کی مدد کی۔

News Source: Geo News Urdu

ارشد ندیم کی آرمی چیف سے ملاقات: قومی ہیرو کے لیے اعزازات کا اعلانپاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے آرمی چیف سے خصوصی ملاقات...
16/08/2024

ارشد ندیم کی آرمی چیف سے ملاقات: قومی ہیرو کے لیے اعزازات کا اعلان

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے آرمی چیف سے خصوصی ملاقات کی، جہاں ان کی شاندار کارکردگی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے اعتراف میں انہیں کئی اہم مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس ملاقات میں ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔

تقریب کے دوران آرمی چیف نے ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی اور ان کی قابلیت کو سراہتے ہوئے انہیں ڈی ایچ اے ملتان میں ایک پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ان کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم قدم ہے۔ مزید برآں، ارشد ندیم کے خاندان کے تمام بچوں کی تعلیم کے اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کو سی ایم ایچ میں مفت میڈیکل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام ارشد ندیم کی خدمات کے اعتراف اور ان کی فیملی کی دیکھ بھال کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ارشد ندیم کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ ان کی محنت اور لگن کو دیکھتے ہوئے وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا، ’’ارشد ندیم کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک مشعل راہ ثابت ہوں گے۔‘‘ انہوں نے ارشد ندیم کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یہ تقریب قومی ہیرو کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی، جہاں انہیں قومی سپورٹس کا اثاثہ قرار دیا گیا۔ ارشد ندیم نے اپنی کارکردگی سے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ ملک کی نوجوان نسل کو بھی متاثر کیا ہے، جو ان کے نقش قدم پر چل کر ملک کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ایبٹ آبادایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول سمندرکٹھہ میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش وجذبہ سے منایا گیا جس میں طلباء ان کے...
15/08/2024

ایبٹ آباد
ایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول سمندرکٹھہ میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش وجذبہ سے منایا گیا جس میں طلباء ان کے والدین، علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع طلباء نے جشن آزادی کے حوالے سے تقاریر، ڈرامے ،ٹیبلوز پیش کیے جشن آزادی تقریب کے دوران میٹرک کے حالیہ نتائج نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میڈلز، نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی دیں گئیں گئے تقریب میں معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کرکے مذکورہ تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب کے مہمان خصوصی سردار حسن منور تھے جہنوں نے اپنے والد محترم سردار منور زمان کی طرف سے میٹرک کے حالیہ نتائج میں پوزیشن کرنے والے طلباء کو نقد انعامات دیئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے سکول کیلئے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت، لگن اور سکول میں ہونے والے تعمیراتی عمل کو دیکھتے ہوئے سکول گراؤنڈ کی ٹف ٹائلنگ کے لیے پانچ لاکھ روپے بھی دئیے اس موقع پر سابق چیئرمین پی ٹی سی جی ایم ایس گلی بٹنگی سردار محمد تاج نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں ٹرافیاں دیں اور سکول پرنسپل اور اساتذہ کو اعزازی شیلڈز بھی دیں علاقہ سیاسی و سماجی شخصیت مولانا الیاس مشتاق نے بھی طلباء میں نقد انعامات دیئے جبکہ سردار نذر محمد النصر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی سکول پرنسپل اور اساتذہ کو اعزازی شیلڈز سے نوازا مذکورہ سکول سے فارغ تحصیل طالبعلم مبین ریاض آف گلی بٹنگی کی طرف سے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات دئیے گئے
اس موقع پر معززین علاقہ نے اپنے خطاب کے دوران پرنسپل اکمل حسین شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور سکول کے انفراسٹرکچر کو مذید بہتر بنانے پر ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے پرنسپل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پرنسپل اکمل حسین نے معزز مہمانان گرامی اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارہ کے ساتھ ان گہری دلچسپی کو انتہائی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

یومِ آزادی پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا ...
15/08/2024

یومِ آزادی پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ریٹائرڈ افسران اور سپاہیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں جنرل عاصم منیر نے ریٹائرڈ اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کے کردار کو قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے اتحاد، لچک، اور پاکستان کی ترقی میں سابق فوجیوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ جنرل نے دشمن کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنادے گی۔

سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ تقریب پاک فوج اور سابق فوجیوں کے درمیان مضبوط بندھن کی علامت ہے، جو ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے متحد ہیں۔

شعور کہ شملہ پہاڑی پر 1200 پودوں کو کامیاب شجر کاری ۔13 اگست 2024 کو شعور دی انیشییٹو کی شجر کاری ،سلسلہ نمبر 8 کا انعقا...
14/08/2024

شعور کہ شملہ پہاڑی پر 1200 پودوں کو کامیاب شجر کاری ۔

13 اگست 2024 کو شعور دی انیشییٹو کی شجر کاری ،سلسلہ نمبر 8 کا انعقاد ،ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے تعاون سےشملہ ہل پارک میں ہوا۔ اس شجر کاری مہم میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نواں شھر ایبٹ آباد کی بی ایس باٹنی کی 50 طالبات نے پروفیسر صاحبان کی نگرانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ کیا اور 300 کے قریب پودے لگائے۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف،سیم انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، اور محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں آج کی شجر کاری میں شمولیت اختیار کی اور اپنے ہاتھ سے پودے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہمیشہ کی طرح آج بھی شعور دی انیشییٹو کے رضاکاروں نے اپنے اصل جوش و خروش اور بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کے شجر کاری میں حصہ لیا اور مسلسل 5 گھنٹے کی محنت کے بعد اپنے اصل مقصد یعنی 1000 سے زائد تقریبا" 1200 پودے ایک دن میں لگانے کا حدف مکمل کر کے دم لیا ۔ ہمارا عزم صاف ستھرا سرسبز و شاداب اور پرفضا ایبٹ آباد ۔۔۔۔۔آئیے اس خوبصورت مقصد کی تکمیل میں # شعور دی انیشییٹو کا بھرپور ساتھ دیں.

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل ,  تمام تیاریاں مکمل ۔  نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے بین الاقوا...
10/08/2024

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل , تمام تیاریاں مکمل ۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جن پر ایئربس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے اتر سکتے ہیں۔

Address

United Building Rais Khana Bazar Abbottabad
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Maqbool Foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share