H-A-M JTR

Website

H-A-M JTR HARIPUR, ABBOTTABAD, MANSHERA
STUDENTS
JAMIA TUR RASHEED (KARACHI)
(2)

04/10/2026

Friends of Hazara JTR Alumni Association Official


02/10/2026

Friends of Hazara Travel Tourism Hotel Restaurant JTR Alumni Association Official


30/09/2026



20/08/2026

یادگار لمحات! 🚌✨
جامعۃ الرشید میں چار ماہی امتحانات کے اختتام پر H-A-M سٹوڈنٹس آرگنائزیشن JTR کے زیراہتمام ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے احباب و ساتھیوں کے لیے خصوصی مشترکہ بس کا اہتمام کیا گیا۔
مادرِ علمی کی تعلیمی اور تربیتی مصروفیات کے بعد اپنے گھروں کو چھٹیاں گزارنے کے لیے روانگی کے یہ خوبصورت اور یادگار لمحات!
اللّٰہ پاک تمام ساتھیوں کا یہ سفر باخیر، پرامان اور با برکت فرمائے اور خیر و عافیت سے منزلِ مقصود تک پہنچائے۔ آمین!

H-A-M Students Organization JTR کے ایک قابلِ احترام ساتھی مولانا جلال آفریدی صاحب کو روڈ حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔شکر الح...
29/07/2026

H-A-M Students Organization JTR
کے ایک قابلِ احترام ساتھی مولانا جلال آفریدی صاحب کو روڈ حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔
شکر الحمدللّٰہ! اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے انہیں بڑے نقصان سے بچا لیا۔
البتہ سر، سینہ، ٹانگ اور بازو میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
ہم سب ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں 🤲
آپ سب سے بھی دعاؤں کی پرخلوص درخواست ہے۔
اللّٰہ پاک انہیں جلد صحت و تندرستی عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین ...
28-07-2026
JTR Alumni Association Official
`

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم ۱۲ جولائی بروز اتوار شب گیارہ بجے جامعۃ الرشید کیمپس ٹو کے چمن میں ایچ اے ایم سٹوڈنٹس آرگنائزیش...
14/07/2026

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
۱۲ جولائی بروز اتوار شب گیارہ بجے جامعۃ الرشید کیمپس ٹو کے چمن میں ایچ اے ایم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (HAM Students Organization) کی عمومی مجلس منعقد ہوئی۔ جس میں آرگنائزیشن کے تمام طلبہ نے شرکت کی۔ مجلس کا مقصد جدید طلبہ کے سامنے آرگنائزیشن کا تفصیلی تعارف پیش کرنا تھا۔
مرکزی امیر محمد عالم زیب نے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور مجلس کا مقصد واضح کیا۔ عبداللہ خان نے نئے طلبہ کے پیش نظر آرگنائزیشن کا تعارف، قیام کا پس منظر، مقاصد و اہداف، فوائد و نتائج پہ گفتگو کی۔ جس کے بعد امیر محمد عالم زیب نے تنظیمی فنڈ کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی، اور اس حوالے سے ذہن سازی کی۔
اس کے بعد عمومی گفتگو رہی جس میں نئے طلبہ نے اپنا تعارف پیش کیا اور متعدد مسائل پہ مکالمہ ہوا۔ تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں اور مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔ بیمار طلبہ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی اور اس امر پہ زور دیا گیا کہ جو طالب علم بھی بیمار ہوں، وہ فوراً آرگنائزیشن کو آگاہ کریں تاکہ ان کی خدمت و تعاون کا اہتمام کیا جاسکے۔ دیگر طلبہ کو بھی تاکید کی گئی کہ وہ اپنے ساتھیوں کے احوال سے واقفیت رکھیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔
بعد ازاں طلبہ کے اکرام کے بعد مجلس برخاست ہوگئی۔
| HAM STUDENTS ORGANIZATION, JTR

27/06/2026



Friends of Hazara

27/06/2026

الغزالی یونیورسٹی یوتھ کنونشن میں معزز مہمانوں کی شرکت
جامعۃ الرشید کراچی المناۓ ایسوسی ایشن (JTR)
کے زیرِ اہتمام منعقدہ کنونشن میں الغزالی یونیورسٹی کے طلباء کی دعوت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں کراچی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی ڈویژن کے صدر نعیم اشرف، معروف بزنس مین شفیق الرحمن سواتی، قومی وطن پارٹی کے وائس چیئرمین سردار احمد نواز، گلف ہوٹل کے جنرل منیجر سبیل اعوان، سماجی رہنماء خالد تنولی، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ منصف جان، سواتی ویلفیئر کے خالد سواتی، اور کاروباری شخصیت عاصم ندیم تنولی شامل تھے۔ تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو مبارک باد دی گئی اور ان کے روشن مستقبل
کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔


H-A-M JTR Friends of Hazara Travel Tourism Hotel Restaurant

Address

Abbottabad
75190

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H-A-M JTR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share