Mumtaz Begum Welfare Trust Abbaootabad -KPK

Mumtaz Begum Welfare Trust Abbaootabad -KPK Mumtaz Begum Welfare Trust Abbottabad is a non-profit organization dedicated to helping underprivileged people.

It works to improve education and healthcare services in rural areas

ممتاز بیگم ویلفئیر ٹرسٹ ایبٹ آباد ان شاء اللہ ممتاز بیگم ویلیفئر ٹرسٹ ایک منظم اور بااعتماد ادارہ بنے گا، جہاں ہر وہ شخص...
25/05/2026

ممتاز بیگم ویلفئیر ٹرسٹ ایبٹ آباد
ان شاء اللہ ممتاز بیگم ویلیفئر ٹرسٹ ایک منظم اور بااعتماد ادارہ بنے گا، جہاں ہر وہ شخص مستفید ہو گا جو واقعی اس کا حقدار ہو گا۔
ہم اپنی خدمات اللہ تعالیٰ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت جاری رکھیں گے۔
اگر آپ بھی اس نیک کاروان کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

بےشک، اصل اختیار اور طاقت صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہےانسان تو صرف ایک وسیلہ بنتا ہے، اور جسے اللہ چاہے کسی کی مدد، آسانی ی...
22/05/2026

بےشک، اصل اختیار اور طاقت صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے

انسان تو صرف ایک وسیلہ بنتا ہے، اور جسے اللہ چاہے کسی کی مدد، آسانی یا بھلائی کا ذریعہ بنا دے۔

الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے کرم و فضل سے ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے ہمارے علاقے کی ایک بہن کے گلے کا کامیاب آپ...
19/05/2026

الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے کرم و فضل سے ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے ہمارے علاقے کی ایک بہن کے گلے کا کامیاب آپریشن مکمل ہوا۔ تقریباً ایک ہفتے تک اس تمام عمل کی نگرانی اور معاونت بھی ٹرسٹ کے ذریعے کی گئی، اور اب الحمدللہ مریضہ کو ہسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔
ہم کسی کا نام یا دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کر رہے تاکہ کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے حقدار اور ضرورت مند افراد عزت و احترام کے ساتھ مستفید ہوتے رہیں۔
اللہ پاک ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کو مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے اور تمام معاونین کے لیے اجرِ عظیم کا سبب بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔

10/05/2026

ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، قربانی، دعا اور بے لوث احساس کا نام ہے۔
دنیا میں اگر کوئی ہستی انسان کو بغیر کسی غرض کے چاہتی ہے تو وہ ماں ہے۔
ماں کی گود انسان کی پہلی درسگاہ اور اس کی دعائیں زندگی کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
آج مدرز ڈے کے موقع پر ہم تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، خصوصاً اپنی والدہ محترمہ کو جن کے نام سے ہمارے ویلفیئر ٹرسٹ کا آغاز ہوا۔
اللہ تعالیٰ تمام ماؤں کو صحت، خوشی اور لمبی زندگی عطا فرمائے اور جو مائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
❤️ ہیپی مدرز ڈے ❤️

05/05/2026

ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین کے ٹو ٹی وی کے پروگرام میں ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹرسٹ بہت جلد مختلف اسکولوں میں اسپورٹس کا سامان فراہم کرے گا، کیونکہ اس ویلفیئر ٹرسٹ کے منشور میں کھیلوں کے فروغ کو بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
ایڈمن

28/04/2026

"ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کی چند خوبصورت جھلکیاں، جس میں علاقے کے معزز سماجی شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی اور اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔"

22/04/2026

ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سجاد عباسی کا پہلا ویڈیو پیغام، جس میں وہ ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ اس کاروان کا حصہ بنیں، ٹرسٹ کو مضبوط کریں، اور مستحق افراد تک اس پیغام کو ضرور پہنچائیں۔
شکریہ
ایڈمن

ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے سے مختلف افراد سے مشاورت جاری ہے۔ انشاءاللہ پٹن کلاں کی تاریخ میں یہ ایک منظم اور مؤثر ...
05/04/2026

ممتاز بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے سے مختلف افراد سے مشاورت جاری ہے۔ انشاءاللہ پٹن کلاں کی تاریخ میں یہ ایک منظم اور مؤثر تنظیم ثابت ہوگی۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمارے اس پیج کو زیادہ سے زیادہ لائک اور شیئر کریں تاکہ ہم جلد از جلد عملی طور پر اپنے فلاحی کاموں کا آغاز کر سکیں۔
اس وقت ہماری کوشش ہے کہ ہم حقیقی حقدار افراد تک پہنچیں۔ اس مقصد کے لیے علاقائی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ انشاءاللہ ہر اس فرد تک مدد پہنچائی جائے گی جو واقعی اس کا مستحق ہوگا۔
آپ کی دعاؤں اور تعاون کے منتظر ہیں۔
شکریہ

Address

Union Council Pattan Kalan Village Khooi Abbottabad/KPK
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mumtaz Begum Welfare Trust Abbaootabad -KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share