Fahmulislam School System

Website Contact the organization

Fahmulislam School System Quality Education is our Commitment, Moral Values are our Destination

10/09/2026

7 ستمبر تحفظِ ختمِ نبوت ❣️

فہم الاسلام سکول سسٹم دھمتوڑ میں منعقدہ تقریب میں کلاس 5th حفظ کے طالبعلم محمد عبدالرافع نے عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے موضوع پر اپنے جذبات اور خیالات کا بہترین انداز میں اظہار کیا🌹

عقیدۂ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے، اور اس عظیم عقیدے کی اہمیت کو بچوں کے دلوں میں اجاگر کرنا اور انہیں اس عقیدے کی صحیح سمجھ دینا آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے،

اللہ تعالیٰ ہمیں عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کو صحیح طور پر سمجھنے، اس پر مضبوط ایمان رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور فہم الاسلام سکول سسٹم دھمتوڑ کی اس دینی و تعلیمی کاوش کو اپنی بارگاہِ عالی میں شرفِ قبول عطا فرمائے، اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے، آمین❤️
ﷺ 🌹❤️

08/09/2026

عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ ❣️🌻

7 ستمبر کو فہم الاسلام سکول سسٹم دھمتوڑ میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں جماعتِ سوم کی طالبہ سیدہ ازل فاطمہ نے عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے موضوع پر نہایت پُروقار اور مؤثر انداز میں تقریر پیش کی، عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ جیسے اہم اور حساس موضوع پر اس اعتماد اور خوبصورتی کے ساتھ اظہارِ خیال یقیناً قابلِ تحسین ہے۔

عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ وہ عظیم عقیدہ ہے جس پر امتِ مسلمہ کا اجماع ہے، اور ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ نئی نسل کے دلوں میں اس عقیدے کی محبت اور اس کی اہمیت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ سیدہ ازل فاطمہ سمیت ہمارے تمام بچے بچیوں کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے، علم و عمل میں ترقی دے اور اسے عقیدۂ رختمِ نبوت ﷺ کی سچی محبت و حفاظت کے جذبے کے ساتھ دین کی خدمت کرنے والی بنائےَ
آمین یا رب العالمین 🤲🏻❤️
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ 🌹❤️

07/09/2026

🇵🇰 September 6th — Defence Day of Pakistan 🇵🇰
Paying tribute to the sacrifices of our martyrs and the courage of our heroes, our little star 💫 Tooba Waqar Ali Jadoon delivers a beautiful and inspiring speech on Defence Day.
May Allah bless our beloved Pakistan with peace, safety, and prosperity. 🇵🇰✨
Pakistan Zindabad 🇵🇰













#
🇵🇰

07/09/2026

🇵🇰 یومِ دفاعِ پاکستان و تحفظِ ختمِ نبوت — ایک یادگار تقریب 🇵🇰❣️

فہمِ اسلام اسکول میں 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان اور 7 ستمبر، تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ کے حوالے سے ایک نہایت خوبصورت، بامقصد اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع ایبٹ آباد کے معروف نعت خواں حضرات نے خصوصی شرکت فرمائی اور اپنی خوبصورت آوازوں میں آقائے کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ بچوں نے بھی اردو، انگلش اور عربی میں تقاریر پیش کیں، نعتیں پڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
حلقہ شیخ البانڈی
ضلع ایبٹ آباد کے سرپرست۔

حضرت مولانا مفتی نوید منیر صاحب،
خطیب کوہاٹی مسجد و مہتمم ادارہ مجمع الدارین اسلامک ایجوکیشن اکیڈمی ایبٹ آباد،
نے خصوصی شرکت فرمائی اور بعد ازاں ادارے کا وزٹ بھی کیا۔

ہلکی بارش کے باوجود حضرت نے کافی وقت ادارے میں گزارا۔ ادارے کے تعلیمی ماحول، بچوں کی دینی و عصری تربیت اور نظم و ضبط کو دیکھ کر آپ نے بے حد خوشی کا اظہار فرمایا،

حضرت کے یہ الفاظ ہمارے لیے خاص طور پر حوصلہ افزا تھے کہ:
میرا ایک دیرینہ خواب تھا کہ ایسا ادارہ ہو جہاں دینی تعلیم و تربیت بھی بہترین انداز میں ہو اور عصری تعلیم بھی اعلیٰ معیار کے ساتھ دی جائے۔ آج اس ادارے میں اپنے اس خواب کو حقیقت کی صورت میں دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی، ❣️

اور حقیقت یہ ہے کہ دینی و عصری دونوں تعلیمی میدانوں سے گہری وابستگی اور تجربہ رکھنے والی شخصیت کی طرف سے ادارے کے بارے میں اس طرح کے محبت بھرے اور حوصلہ افزا کلمات ہمارے لیے یقیناً باعثِ مسرت بھی ہیں اور مزید محنت کا ذریعہ بھی۔

الحمدللہ! یہ تقریب صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ دین، وطن، محبتِ رسول ﷺ اور عصری تعلیم کے حسین امتزاج کی ایک خوبصورت تصویر تھی۔

اللہ تعالیٰ فہمِ اسلام اسکول کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اسے نسلِ نو کی بہترین دینی، اخلاقی اور عصری تربیت کا مضبوط مرکز بنائیں آمین 🤲
ﷺ 🌹❤️

02/09/2026

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ 🌻

12 ربیع الاول کے موقع پر فہم اسلام اسکول سسٹم میں منعقدہ پروگرام کے دوران کلاس تھری کے سٹوڈنٹ محمد زکاء اللہ نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں خوبصورت نعت پیش کی❤️

ماشاءاللہ! اللہ تعالیٰ زکاء اللہ کو علم و صلاحیت میں مزید ترقی عطا فرمائے، اس کے اعتماد میں اضافہ فرمائے آمین،

فہم اسلام اسکول سسٹم میں جدید تعلیم کے ساتھ بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اپنی دینی و اخلاقی اقدار سے جڑے رہنے کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

آئیے! چند لمحے محبت و عقیدت کے ساتھ اس خوبصورت نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سماعت فرمائیں 🌹
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ 🌹❤️

26/08/2026

12 ربیع الاول محبتِ رسول ﷺ کا خوبصورت اظہار🌹

ربیع الاول کے بابرکت موقع پر فہم الاسلام اسکول سسٹم دھمتوڑ میں سیرتِ النبی ﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام منعقد ہوا، جس میں معزز مہمانانِ گرامی اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی،

اس موقع پر کلاس ون کے طالب علم عبداللہ مراش جدون نے چھوٹی سی عمر میں نہایت خوبصورت اور پُراعتماد انداز میں سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ اور محبتِ نبوی ﷺ کا اظہار کیا،

واضح رہے کہ فہم الاسلام اسکول سسٹم میں عصری و جدید تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور اسلامی اقدار کو بھی خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، تاکہ طلبہ علم و ہنر کے ساتھ ساتھ بہترین کردار اور دینی شعور کے حامل بن سکیں،

ماشاءاللہ! اللہ تعالیٰ عبداللہ کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے علم و عمل اور محبتِ رسول ﷺ میں ترقی دے، اور ہمارے تمام طلبہ کو دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے آمین 🤲❤️

14/08/2026

Celebrating the spirit of freedom with our little stars! 💚🇵🇰
Our school came alive with the colors of Pakistan as our talented little stars celebrated 14th August — Independence Day with great enthusiasm, love, and patriotism. ✨🇵🇰
From beautiful performances and speeches to colorful activities, every moment reflected the love our children have for their beloved homeland. 💚🌟 Their innocent smiles, confident performances, and joyful participation made this celebration truly special and memorable.
It was a wonderful day filled with learning, creativity, happiness, and national pride. We are proud to see our young learners celebrating Pakistan with such passion and enthusiasm. 🇵🇰✨
May our children always grow with love for their country and become a bright hope for Pakistan’s future. 💚
Happy Independence Day from our school family! 🇵🇰🎉
Pakistan Zindabad! 💚🇵🇰
🇵🇰💚

26/06/2026

سیرتِ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ❣️
فہم الاسلام اسکول سسٹم دھمتوڑ میں محرم الحرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا ثاقب فاروقی صاحب نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عظیم مقام و مرتبہ، سیرتِ طیبہ اور واقعۂ کربلا کے ایمان افروز اسباق پر نہایت علمی، مؤثر گفتگو فرمائی۔ انہوں نے بالخصوص طلبہ و طالبات کو حق پر ثابت قدم رہنے، اور سیرتِ حسینی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ عظیم ہستی ہیں جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں، اللہ اس شخص سے محبت کرے جو حسین سے محبت کرے۔"

اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سچی محبت نصیب فرمائے، ان کے نقشِ قدم پر چلنے، حق و صداقت پر استقامت اختیار کرنے اور دینِ اسلام کی خاطر ہر قربانی دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغامِ حق زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

Address

FAHMULISLAM School System Abbottabad
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 14:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fahmulislam School System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Fahmulislam School System:

Shortcuts

Share