30/05/2026
اطلاعِ عام
تمام خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرگا روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جس کے باعث روڈ آئندہ 2 دن تک بند رہے گا۔
لہٰذا تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ تعمیر متبادل راستہ اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون فرمائیں تاکہ کام بروقت اور بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
منجانب:
گرگا ویلفیئر سوسائٹی
عوامی خدمت، ہماری ترجیح