Allama Iftikhar Ahmed Chishti

Allama Iftikhar Ahmed Chishti Official
در دلِ مسلم مقام مصطفٰی است
آبروئے ما زِ نامِ مصطفٰی است

مفلس زندگی اب نہ سمجے کوئی مجھہ کو عشق نبی اس قدر مل گیا
جگھمگاۓ نہ کیوں میرا عکس دروں ایک پتھر کو آئینہ گر مل گیا
اسکا دیوانہ ہوں ،اسکا مجذوب ہوں کیا یہ کم ہے کہ میں اس سے منسوب ہوں

سرحد حشر تک جاؤں گا بے دھڑک مجھہ کو اتنا تو زاد سفر مل گیا
ذہن بے رنگ تھا ،سانس بے روپ تھی روح پر معصیت کی کڑی دھوپ تھی
اسکی چشم غنی رونق جاں بنی چھاؤں جس کی گھنی وہ شجر مل گیا
جب سے مجھہ پر ہوا مصطفیٰ کا کرم بن گیا دل مظفر چراغ حرم
زندگی پھر رہی تھی بھٹکتی ہوئی
میری خانہ بدوشی کو گھر مل گیا

رشتے داروں ،یتیموں اور پڑوسیوں کے حقوق ؛
١القران ،واعبدوا الله ولا تشرکوا به شیا و با لوالدین احسانا و بذی القربیٰ.
و الیتمی و المسکین و الجارذی القربیٰ و الجارالجنب والصاحب بالجنب و ابن السبیل و ما ملکت ایمانکم انّ الله لا یحب من کان مختالا فخورا ٠ ط
اورعبادت کرو الله تعا لی کی اور نہ شریک بناؤ اسکے ساتھہ کسی اور کو
اور والدین کے ساتھہ اچھا سلوک کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں
اور نزدیک کے ہمساۓ ،اور دور کے ہمساۓ اور ہم مجلس اور مسافر اور اپنی
باندی غلام سے (ان سب سے حسن و سلوک کرو )کیوں کہ ؛ الله تعالی پسند نہیں کرتا
جو غرور کرنے والا ،فخر کرنے والا ہو .
والدین کے حقوق
،الله رب العزت نے فرمایا ،اور تمہارے رب نے حکم دیا ہے کہ صرف اسی کی عبادت کرو اور ماں باپ کے ساتھہ اچھا سلوک کرو ٠ اور تیری زندگی میں دونوں یا ایک بڑھاپے میں پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو یہاں یہ بات بھی قابل غورہے کہ جو لوگ ساس اور سسر کو والدین نہ مان کر گستاخیاں کرتے ہیں ایسا نہیں وہ بھی والدین ہی ہیں الله کے حبیب نے انکے ساتھہ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے .
٢.الحدیث .قرابت داروں کے ساتھہ صلہ رحمی ،شفقت ،محبت اور انکی خدمت کرنا (بڑی)نیکی ہے.پیارے رسول صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا :جو شخص یہ چاہتا ہے کہ
اسکے رزق اور عمرمیں برکت ہو اسکو چائیے کہ صلہ رحمی کرے (رشتہ داروں کے حقوق )ادا کرے ٠ (بخاری ،مسلم )حضور علیہ السلام نے فرمایا ؛ہر جمعرات کی شام لوگوں کے اعمال الله کی بارگاہ میں پیش کئےجاتے ہیں اور الله رب العزت ان لوگوں کے
اعمال کو قبول ہی نہیں کرتا جو رشتہ داروں (قرابت داروں )سے کٹا ہوا ہو .(الا دب المفرد ) یتیموں کے حقوق ؛
الله رب العزت ارشاد فرماتا ہے ،اور یتیموں کو انکا مال دے دو .اور اپنی ردّی چیز کو انکی اچھی چیز سے نہ بدلو اور انکے مال،اپنے مالوں کے ساتھہ ملا کر نہ کھاؤ واقعی یہ بہت بڑا گناہ ہے (القران )اور جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھر رہے ہیں. و قال رسول ، انا و کافل الیتیم فی الجنتہ ھاکذا.میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا ہم دونوں جنت میں اسی طرح ہوں گے .یہ فرما کر آپ نے درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی سے اشارہ فرمایا (بخاری )حضور نے فرمایا مسلمانوں کے گھروں میں سے بہتر وہ گھر ہے جس میں یتیم ہو تو اسکے ساتھہ اچھا سلوک کیا جاتا ہو اور بدتر گھر وہ ہے کہ جس میں یتیم کے ساتھہ برا سلوک کیا جاتا ہو (ابن ماجہ )
پڑوسی کے حقوق
حضرت ابو ھریرہ رضی الله عنه سے روایت ہے حضور علیہ السلام نے فرمایا جس شخص کی ایذا رسانی سے اسکا پڑوسی محفوظ نہ ہو ،وہ جنت میں نہیں جاۓ گا (مسلم )پس ہم میں سے ہر ایک کو اپنے اپنے حال پر غور کرنا چائیے
١. کیا ہم نے قران کو کبھی پڑھا؟٢.کیا پڑھ کر عمل کرنا بھول گئیے؟٣. کیا کبھی غور کیا کہ پیارے رسول نے کیا ارشاد فرمایا ہے ؟٤. یا پھر ہم جانتے تو ہیں پر ہم سے حیا ختم ہو گئی ہے ؟سوچیں ہم سب غور کریں. الله ہم کو سوچنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرماے .واسّلام .افتخار احد چشتی

Adresse

Oslo

Nettsted

Varslinger

Vær den første som vet og la oss sende deg en e-post når Allama Iftikhar Ahmed Chishti legger inn nyheter og kampanjer. Din e-postadresse vil ikke bli brukt til noe annet formål, og du kan når som helst melde deg av.

Kontakt Organisasjonen

Send en melding til Allama Iftikhar Ahmed Chishti:

Del