28/12/2024
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امید کہ بخیر ھوں گے
بروز جمعرات بتاریخ 26 دسمبر 2024 کو معروف درسگاہ جامعة الفاروق الإسلامية امونا اٹوا سدھارتھ نگر یوپی میں اپنی نوعیت کی منفرد دینی بیداری پر مشمل کانفرنس کا انعقاد ھوا جس کا موضوع تھا " سلفی منہج کیا ھے؟" جس کے تحت متعدد ذیلی عناوین تھے :
1- "منہج سلف کا تعارف " اس پر فضیلة الشيخ عبد المعين المدني حفظه الله نے نہایت ھی عمدہ گفتگو کی سلف اور سلفی منہج کا شاندار تعارف پیش کیا اور بتایا کہ در اصل سلف سے مراد صحابہ کرام اور تابعین عظام کی جماعت ھے اور تا قیامت جو بھی انہی کے نقش قدم پر چلیں
2- "سلفی منہج کی صفات" اس کے تمام پہلوؤں پر فضيلة الشيخ دکتور محمد لیث المکی حفظہ اللہ بہترین پیرائےمیں روشنی ڈالی اور خلاصہ کے طور پر بتایا کہ ایک بندہ مومن کی تمام صفات دراصل سلفی منہج کی صفات ھیں
3- "سلفی منہج کی خصوصیات" اس پر فضلیة الشيخ شاهد جنيد اقبال المدني حفظه الله نے بڑے خوش اسلوب اور دلچسپ پیرائے میں سلفی منہج ( مسلک اھل حدیث ) کی خصوصیات کو طلبہ اور حاضرین کے سامنے پیش کیا اور بتایا کہ سلفی منہج افراط وتفریط کے درمیان قرآن وسنت کی بالادستی اور شرعی نصوص کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والا منہج ھے ان کے نزدیک دینی احکام حاصل کرنے کے چار مصادر ھیں : اللہ کی کتاب قرآن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اجماع اور صحیح قیاس ۔ ۔۔ محض عقل ورأى اور منامات ومبشرات کی بنیاد پر دین کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی ھے !
4- "سلفي منہج کی ضرورت" پر فضبلة الشيخ مطيع الله المدني حفظه الله نے نہایت ھی مدلل لیکچر پیش کیا اور بتایا کہ سلفی منہج کی پیروی میں ھی دنیاوی زندگی کے سکون اور اخروی نجات کا راز مضمر ھے ۔ ۔۔۔
پروگرام زیر صدارت فضیلة الشيخ شبير احمد المدني حفظه الله ناظم اعلى جامعة الفاروق الإسلامية منعقد ھونا تھا پر کچھ خاص مصروفیات کی وجہ سے آپ شرکت نہ کر سکے
پروگرام کی نظامت کا فریضہ فضیلة الشيخ كلام اختر سنابلي حفظه الله نے بڑے پر تاثیر انداز میں نبھایا
پروگرام کے حسن اختتام پر جملہ مشارکین اور حاضرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس انداز کی کانفرنسوں کو مزید منظم انداز سے رچانے وبسانے کی تمنا ظاھر کی
اللہ اس کانفرنس کو امت کے لئے نفع بخش بنائے
شاھد جنید اقبال المدني
استاذ جامعة الفاروق الإسلامية