Traders Association Nowgam

Traders Association Nowgam For welfare of Traders in particular Community in general

17/08/2026

سانپ کو جتنا بھی دودھ پلایا جائے، پھر بھی وہ ڈسنا نہیں چھوڑتا ہے.

17/08/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
پریس ریلیز ٹریڈرس ایسوسیشن نوگام 17 اگست 2026
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
نوگام ٹریڈرس ایسوسیشن کے سابقہ صدر صوفی صاحب کے دعوے کے مطابق یہ تنظیم سنہ 2000ء سے نوگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں گزشتہ لگ بھگ 25 سالوں سے صوفی صاحب خود ہی اس تنظیم کے روح رواں اور سیاہ وسفید کے مالک بنے رہے ان کا طرز عمل یہ رہا کہ ان کے سوا کوئی اور شخص اس عہدے کا اہل نہیں سمجھا جاتا تھا
2014کے ہولناک سیلاب کے بعد جب زیادہ سے زیادہ دکاندار ایسوسیشن کے ساتھ جڑے تو صوفی صاحب اور اس کی ٹیم نے سرکاری امداد دلوانے کے نام پر عام دکاندار سے فی کس 2500 روپیے اور کارخانہ داروں سے فی کس 10,000سے لے کر 18,000 روپیے تک وصول کئے بعد ازاں حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ہر مستحق دکاندار کو براہ راست شفاف طریقے سے ریلیف فراہم کی جس کے بعد عوامی اور دوکاندار برادری میں یہ سوال شدت سے اٹھتے رہے کہ جمع کئے گئے لاکھوں روپے کہاں خرچ کئے گئے
جون 2026 میں باضابطہ طور پر پہلے کرائے گئے الیکشن میں جب برادر ہلال احمد وانی صاحب کو دکانداروں نے بحثیت صدر منتخب کیا تو دکانداروں نے اپنے دیرینہ خواہش جو وہ اکثر بذریعہ فون اور خطوط کے ذریعے کرتے تھے ہلال صاحب نےسابقہ صدر کے سامنے رکھے
1۔ مالی حسابات ،2014ء سے 2026ء تک وصول کئے گئے لاکھوں۔ روپیے خرچ کہاں اور کس طرح ہوئے
2 رجسٹریشن۔ اتنے طویل عرصے کے دوران سیاہ وسفید کے مالک بنے رہنے کے باوجود ایسوسیشن کو باضابطہ طور پر قانونی طور پر رجسٹرڈ کیوں نہیں کرایا گیا
3۔ سرکاری ریکارڈ کیش بک ۔ ایسوسیشن کا آپنا باضابطہ لیٹر ہیڈ اور کیش بک، بنک ریکارڈ کہاں غائب ہے
ان بنیادی سوالات کا واضح جواب دینے کے بجائے سابقہ صدر ایسوسیشن کی موجود ہ قیادت کو غیر ضروری کاموں میں الجھا کر قیادت کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے
بے شرمی کے تمام حدود پار کر کے پہلے پولیس کے پاس گئے جب وہاں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تو اب کسی وکیل کے ذریعے نوٹس بھیج کر ایسوسیشن کے مشاورتی کونسل کے کچھ ممبران کو ڈرانے کی ناپاک کوشش کرنے پر اتر آیا ہے
ہم صوفی صاحب ہر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ موجودہ قیادت ایسوسیشن کو ذاتی تشہیر،ذاتی کاروباری مفادات یا ایسوسیشن کے فنڈز کو ذاتی مصروفیات پر لٹانے کے شوقین نہیں ہیں ہم عوام اور مظلوم دکانداروں کے حقوق کے تحفظ اور بے لوث خدمت کے عزم کے ساتھ میدان میں آئے ہیں
حساب دینا پڑے گا اور شفافیت ہر صورت نافذ ہو کر رہے گی چاہے آپ کتنے ہی گھٹیا اور ناپاک ہتکنڈے استعمال کروگے
ا

13/08/2026
10/08/2026

PUBLIC / OFFICIAL INFORMATION NOTICE
Subject: Clarification Regarding the Affiliation and Representation of Mr. Ghulam Mohiuddin Sofi
This is to place on record, for the information of Kashmir Traders & Manufacturers Federation (KTMF), all Traders’ Federations/Associations of Kashmir, various Market/Bazaar Committees of South Srinagar, and concerned Civil and Police Departments, that Mr. Ghulam Mohiuddin Sofi is no longer affiliated with the South Srinagar Traders Federation and is not authorised to represent, speak, correspond, or act on behalf of the Federation or any of its affiliated Traders’ Associations/Market Committees.
Accordingly, all concerned stakeholders are requested to take note that henceforth Mr. Ghulam Mohiuddin Sofi should not be treated or entertained as an authorised representative of the South Srinagar Traders Federation or its affiliated Traders’ Associations, unless and until any such authority is formally communicated in writing by the competent body.
It has also come to the notice of the concerned Federation and traders’ fraternity that, following the constitution/election of the new management of the Traders’ Association Nowgam, Mr. Ghulam Mohiuddin Sofi is no longer representing or holding any authorised position in the said Association. It is further being reported that he has been approaching/visiting different bazaars and Traders’ Associations in South Srinagar apparently seeking an alternative association or adjustment.
In this regard, it is clarified that any such visits, representations, communications or interactions made by him in his individual capacity should not be construed as representing the South Srinagar Traders Federation, Traders’ Association Nowgam, or any other affiliated body.
The newly elected management of the Traders’ Association Nowgam has also reportedly raised certain allegations and concerns regarding the conduct and functioning of Mr. Ghulam Mohiuddin Sofi. These matters have been brought to the notice of the concerned senior office-bearers and management of the South Srinagar Traders Federation, including Senior Vice-President Mr. Mehraj-ud-Din Khan and General Secretary Mr. Abdul Rehman Sofi, for consideration and appropriate action in accordance with the constitution, rules and established procedure of the Federation.
It is important to clarify that the allegations/concerns raised against any individual should be dealt with through the proper organisational and legal process, and no conclusion regarding their veracity should be drawn without due consideration of the facts and an opportunity to the concerned person to present his position.
At the same time, in the larger interest of discipline, transparency, unity and proper representation within the traders’ community, all Federations, Associations, Bazaar Committees, Government Departments, Civil Administration and Police authorities are requested to verify the credentials and authorisation of any person claiming to represent the South Srinagar Traders Federation or its affiliated associations.
No individual should be permitted to use the name, designation, letterhead, authority or organisational standing of the Federation or any affiliated Traders’ Association without valid and current authorisation from the competent management.
This clarification is being issued purely in the interest of maintaining organisational discipline, transparency and clarity of representation, and to prevent any misunderstanding among the trading community, Government departments and other stakeholders.
All concerned are requested to kindly take the above information on record and act accordingly.
For and on behalf of the concerned management
South Srinagar Traders Federation
Senior Vice-President:
Mr. Mehraj-ud-Din Khan
General Secretary:
Mr. Abdul Rehman Sofi
Management / Executive Committee
South Srinagar Traders Federation

08/08/2026
08/08/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
پریس ریلیز ٹریڈرس ایسوسیشن نوگام
ٹریڈرس ایسوسیشن نوگام کے ترجمان نے ایک پریس بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ 9 جولائی 2026 اور 31 جولائی 2026 کے پریس ریلیز میں ایسوسیشن کی جانب سے سابقہ صدر صوفی صاحب سے کچھ اہم سوالات کئے گئے تھے تاہم صوفی صاحب نے حسب روایت حقائق کا سامنا کرنے کے بجائے فضول قلابازیاں دکھا تے ہوئے جنوری 2026 کی ایک ویڈیو سامنے لا کر نوگام کے عوام اور تاجر برداری کو بالخصوص گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے
پیش کی جانے والی ویڈیو جنوری 2026 کی ہے جبکہ ایسوسیشن کے انتخابات جون 2026 میں ہونے اس وقت ہلال احمد وانی بحثیت ایک دکاندار بات کررہا تھا نہ کہ بحثیت صدر کے صوفی صاحب کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر خدا نخواستہ یہ غیر ذمہدارانہ فیصلہ کوئی فرد بحثیت صدر بھی کرتا تو آج کی ایسوسیشن کی مشاورت ایسے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھ کر دور پھینک دیتی آج کی ایسوسیشن بںد کمرے میں فیڈریشن کے پیسوں سے نان کباب کھاکر جی حضوری اور Yessboss والی ایسوسیشن نہی ہے
اگر صوفی صاحب کے پاس حساب کتاب صاف وشفاف ہے تو وہ عوام کے سامنے پیش کرنے سے کیوں کتراتے ہیں نوگام علاقے میں 2024ء میں یہ بات مشہور تھی کہ صوفی صاحب نے مسجد کی ممبر شپ کے لئے مسجد والوں کے سامنے 1966ء کی اپنے والد مرحوم کی 6 روپیے والی رسید دکھائی اگر یہ ممکن ہے تو ایسوسیشن کے 900 دکانداروں کے لگ بھگ 45 لاکھ روپیہ کا 12 سالہ پرانہ حساب دکھانے میں کیا رکاوٹ ہے
صوفی صاحب ہر جگہ دعویٰ کرتے تھے کہ میری ایسوسیشن 2000ء سے قائم ہے آج کا دکاندار موجودہ قیادت سے سوال کرتا ہے کہ ان 26 سالوں میں ہماری ایسوسیشن کی باقاعدہ رجسٹریشن کیوں نہیں ہوئی ہے اگر ہمارے پاس اکیلا ہونہار صدر موجود تھا جو کسی ایک کو بھی صدر بنے کے لائق نہیں سمجھتا تھا
9 جولائی اور 31 جولائی 2026 کی میٹنگ میں طئے کئے گئے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوفی صاحب ٹال مٹول کی پالیسی اپنا کر سب کا وقت ضائع کررہا ہے اس بنا پر جنرل سیکرٹری نے 31 جولائی کی بنائی گئی فردوس احمد بٹ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو حکم دیا کہ وہ اپنے دو ساتھیوں محترم محمد جمال بٹ اور بلال احمد صوفی کو حکم دیا کہ وہ صوفی صاحب کے ساتھ 20 اگست تک زیر التواء معاملات اور حساب کتاب پر بات چیت کرے اگر اس کی ٹال مٹول والی پالیسی جاری رہی تو پھر صوفی صاحب اور ان کے سابقہ باڑی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

31/07/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
پریس ریلیز ٹریڈرس ایسوسیشن نوگام سرینگر

29 جولائی 2026 کو ٹریڈرس ایسوسیشن نوگام کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ہلال احمد وانی نے کی جبکہ نظامت اور نگرانی کے فرائض جنرل سیکرٹری برادر پرویز احمد بٹ نے کی
اجلاس کا پس منظر اور ایجنڈا
اجلاس کا واحد ایجنڈا سابقہ صدر صوفی غلام محی الدین کا عدم تعاون اور معاملے کو حل کرنے کے بجائے الجھانے کا رویہ تھا پچھلے کئی دنوں سے موجودہ صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے سابقہ صدر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی تھیں لیکن صوفی صاحب ٹال مٹول سے کام لے کر معاملے کو سلجھانے کے بجائے الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں
اجلاس کے دوران جہاں سب ممبران موجود تھے صوفی صاحب کو متعدد بار فون کالز کئے گئے مگر انہوں نے حسب روایت کسی کال کا جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی
اجلاس کے اہم فیصلے
1۔ تمام ممبران نے بااتفاق رائے یہ فیصلہ کیا کہ صوفی صاحب کو باضابطہ ایک تحریری خط کے ذریعے مطلع کیا جائے
2۔ اگر صوفی صاحب خط کا جواب دیں اور ایسوسیشن کے سامنے حاضر ہوں تو ٹھیک ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
صوفی صاحب سے جواب طلب معاملات
1۔ ایسوسیشن کے قیام کو 26 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک اس کی باضابطہ رجسٹریشن کیوں نہیں کر لی گئی ہیں
2۔ اگر نوگام ایسوسیشن کو کسی فیڈریشن یا یونین کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا کیا وہ فیصلہ ایسوسیشن کی ممبران سے طئے ہوا تھا یا ڈکٹیٹر شپ کے تحت الحاق کے شرائط کیا تھے اور اس کے تحریری دستاویزات کہاں موجود ہیں
3۔ 2014 میں صوفی صاحب کے مطابق 660 جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ 960 دکاندار ایسوسیشن کے ساتھ منسلک تھے ہر ایک دکاندار سے 2500 روپیے لیے گئے جبکہ کارخانہ داروں سے 8000 روپیے لئے گئے یہ سارا یسہ کن کاموں پر خرچ کیا گیا اس کا باضابطہ حساب کہاں ہے
4 صوفی صاحب کے اپنے مرتب کردہ آئین میں درج ہے کہ ،،ایسوسیشن کو نقصان پہنچانے یا اس کے خلاف سازش کرنے والے پر دس لاکھ روپیہ کا جرمانہ عائد ہوگا،،، صوفی صاحب کے متعلق کافی شواہد موجود ہے کہ یہ غیر علاقائی فیڈریشن کے ممبران کے ساتھ مل کر نوگام کے نزدیکی علاقوں میں جاکر خود کو صدر جتلا کر یہاں دوسری فیڈریشن کے بننے کی راہ ہموار کررہے ہیں
5۔ 2023 کا نام نہاد الیکشن جس میں صوفی صاحب نے ایسے نام نہاد قوانین خود مرتب کئے تاکہ کوئی اس کے مقابل کھڑا نہ ہو جائے جس میں پھر الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کے زریعے صوفی صاحب پھر صدر مقرر کئے گئے یہ سلیکشن کن ممبران کی موجودگی میں ہوئی اس کا تحریری ریکارڑ کہاں ہے
میرے بھائیو ایسے بہت سارے سوالات ہے جن کا صوفی صاحب کو جواب دینا ہے آپ لوگوں نے مجھ پے زمہ داری ڈالی ہے میری کوشش یہی ہے کہ یہ ایسوسییشن کسی ایک فرد کی جاگیر نہ رہے بلکہ یہ ہم سب کا پریوار ہے ہم سب اس کے زمہ دار ممبر ہے اگر کسی بھی بھائی کو ان سوالات کے متعلق کوئی رائے دینی ہو وہ مجھے فون کر کے اپنے پاس بلا سکتا ہے میں حاضر یوجاؤں گا
آپ کا خدمت گار
ہلال احمد وانی

24/07/2026

الھم حوالینا ولاعلینا
اے اللہ ہمارے ارد گرد (بارش نازل فرما)ہم پر (نقصان دہ)بنا کر نہ برسا
یہ دعا اس بات کی تعلیم دیتی ہے کہ جب اللہ تعالٰی کی کوئی نعمت (جیسے بارش) حد سے بڈھ کر زحمت یا نقصان (سیلاب،مکانات کے گرنے، یا فصلوں کی تباہی )کا سبب بننے لگے تو انسان کو اللہ تعالیٰ سے ہلاکت کے بجائے عافیت کی التجاء کرنی چاہئے
توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ اس کی بہترین صورت ہے

Address

Jamia Chowk Nowgam
Nowgam
190015

Telephone

+917970222555

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Traders Association Nowgam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Traders Association Nowgam:

Shortcuts

Share