Al-Ummah Progressive Education & Welfare Trust

Call Website Contact the organization

Al-Ummah Progressive Education & Welfare Trust Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Ummah Progressive Education & Welfare Trust, Non-Governmental Organization (NGO), cross Road No 14, Jamshedpur.

15/10/2025

🌿 1. عدل و انصاف کا نظام

قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

> "إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالإِحْسَانِ"
(النحل: 90)
یعنی اللہ عدل و انصاف کا حکم دیتا ہے۔
جہاں انصاف نہیں، وہاں ظلم بڑھتا ہے اور ظلم سے امن ختم ہوجاتا ہے۔

---

🤝 2. انسانی برابری اور احترام

اسلام نے سب انسانوں کو برابر قرار دیا:

> "لَا فَضْلَ لِعَرَبِيٍّ عَلَى أَعْجَمِيٍّ إِلَّا بِالتَّقْوَى"
(حدیث: مسند احمد)
یعنی کسی عربی کو عجمی پر، یا کسی گورے کو کالے پر کوئی فضیلت نہیں، سوائے تقویٰ کے۔

---

💬 3. اختلاف کو برداشت کرنا (Tolerance)

امن اسی وقت ممکن ہے جب لوگ ایک دوسرے کے نظریات اور مذاہب کا احترام کریں۔
قرآن کہتا ہے:

> "لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ"
(الکافرون: 6)
یعنی تمہارے لیے تمہارا دین، میرے لیے میرا دین۔

---

🕊️ 4. تعلیم اور شعور کی ترویج

جہالت فساد کی جڑ ہے۔
تعلیم انسان کو سمجھ، صبر، اور صحیح فیصلے کی طاقت دیتی ہے۔
جیسے نبی ﷺ نے فرمایا:

> "طلب العلم فريضة على كل مسلم"
(ابن ماجہ)
یعنی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

---

❤️ 5. محبت، رواداری، اور خیرخواہی

امن کا سب سے مضبوط ستون دل کی نرمی ہے۔
نبی ﷺ نے فرمایا:

> "الراحمون يرحمهم الرحمن"
(ترمذی)
یعنی جو لوگ دوسروں پر رحم کرتے ہیں، ان پر رحمان بھی رحم فرماتا ہے۔

---

🌍 6. بین الاقوامی سطح پر انصاف اور دیانت

دنیا کے حکمران اور قومیں جب ظلم، لالچ، اور طاقت کے نشے سے باہر آکر انصاف سے فیصلے کریں گی تو عالمی امن ممکن ہوگا۔

10/05/2025

🌟 بہادری (شجاعت) — کئی خوبیوں کا مجموعہ
بہادری صرف لڑنے یا طاقت کے اظہار کا نام نہیں، بلکہ یہ بہت سی اعلیٰ صفات اور اخلاق کا مجموعہ ہے۔ ایک سچا بہادر ان تمام خوبیوں کا مالک ہوتا ہے:
1️⃣ بلند ہمتی (کِبَرُ النفس)
✔ معمولی چیزوں کو اہمیت نہ دینا
✔ بڑی مشکلات کو اٹھانے کی طاقت رکھنا
✔ ہمہ وقت بڑے کاموں کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھنا
✔ بڑے کاموں کو آسان سمجھنا
2️⃣ دلیری (النَّجدة)
✔ مشکل وقت اور خطرے میں خود پر اعتماد رکھنا
✔ خوف اور گھبراہٹ پر قابو پانا
3️⃣ عالی ہمت (عظم الهمة)
✔ بڑے بڑے کاموں کے لیے تیار رہنا
✔ یہاں تک کہ موت کے وقت کی سختیوں کو بھی برداشت کرنے کا جذبہ رکھنا
4️⃣ ثابت قدمی (الثبات)
✔ تکلیفوں اور خطرات کا سامنا کرنا
✔ مشکل حالات میں ڈٹے رہنا اور پیچھے نہ ہٹنا
5️⃣ بردباری (الحلم)
✔ دل کو سکون دینا
✔ جلدی غصے میں نہ آنا
✔ غصہ دلانے والی باتوں پر بھی پر سکون رہنا
6️⃣ سنجیدگی (السكون)
✔ جلد بازی اور بےصبری سے بچنا
✔ جھگڑے، جنگ یا مشکل حالات میں ٹھنڈے دماغ سے کام لینا
✔ سخت حالات میں بھی خود پر قابو رکھنا
7️⃣ غیرت مندی (الشهامة)
✔ بڑے کارنامے انجام دینے کا شوق
✔ عزت و شہرت اور اچھے نام کی خواہش
8️⃣ مشقت برداشت کرنا (احتمال الكد)
✔ جسمانی مشقت برداشت کرنے کی طاقت
✔ مسلسل محنت کو اپنی عادت بنانا
✔ محنت کے کاموں میں مہارت حاصل کرنا
💫 خلاصہ
بہادری صرف جسمانی طاقت یا لڑنے کا نام نہیں، بلکہ بردباری، ثابت قدمی، دلیری، سنجیدگی، غیرت مندی، اور محنت برداشت کرنے کی طاقت جیسی کئی خوبیاں اس میں شامل ہیں۔
✅ ایک سچا بہادر وہ ہوتا ہے جو ان تمام صفات کا مالک ہو۔
(تهذيب الأخلاق لابن مسكويه، ص 18، بتصرف)

12/03/2025

اگر کسی کے دل میں رمضان میں بھی تلاوت قرآن کا خیال نہیں آرہا تو وہ ہجر قرآن جیسی موذی اور جان لیوا بیماری کا شکار ہے اور اس کے دل و دماغ کو لاپرواہی اور غفلت گناہوں کے غبار نے بری طرح سے متاثر کر رکھا ہے۔
ذرا غور کریں کہ معاملہ کتنا سنگین ہے قیامت والے دن اللہ کے سچے رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی شکایت جناب باری تعالیٰ میں کریں گے کہ نہ یہ لوگ قرآن کی طرف مائل تھے، نہ رغبت سے قبولیت کے ساتھ سنتے تھے۔۔۔ اب بتائیں اگر اللہ کے رسول، اللہ سے ہماری شکایت کردے تو ہمارا کیا بچتا ہے؟
[وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا]
اور رسول کہے گا اے میرے رب! بے شک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑا ہوا بنا رکھا تھا۔۔ الفرقان: 30۔
نہ تلاوت، نہ سمجھنے کی کوشش، نہ احکام کی بجا آواری، بلکہ اس کے سوا اور کاموں میں مشغول و منہمک رہتے تھے جیسے شعر، اشعار، غزلیات، باجے، گانے، راگ، راگنیاں۔۔۔ ڈرامے، سیریلز، بے ہودہ ریلز، دنیاوی آرٹیکلز، فضول بحث و مباحثہ۔۔۔ یہی ہجر قرآن کہلاتا ہے۔

Happy Republic Day to all the proud Indians! May our nation continue to prosper and grow."
25/01/2025

Happy Republic Day to all the proud Indians! May our nation continue to prosper and grow."

10/01/2025

جمعہ کی نماز میں کل بارہ رکعتیں ہیں۔ چار سنت مؤکدہ فرض سے پہلے، دو رکعت فرض، چار رکعت سنت مؤکدہ فرض کے بعد اور اس کے بعد مزید دو رکعت (بنا بر قولِ راجح) سنت غیر مؤکدہ۔(4+2+4+2 = 12 )۔باقی احادیث میں جمعہ کے بعد نفل کی کوئی متعینہ مقدار مذکور نہیں ہے، اس لیے جمعہ کے ساتھ نفل کا نہ کوئی اختصاص ہے اور نہ نفل کی کوئی تحدید ہے، آدمی کی مرضی ہے جتنی چاہے پڑھے۔

''فتاویٰ رحیمیہ'' میں ہے:

''ظاہر روایت میں جمعہ کے بعد چار رکعتیں ایک سلام کے ساتھ سنت مؤکدہ ہیں ، اور امام ابو یوسفؒ کے نزدیک چھ رکعتیں ہیں؛ لہذا جمعہ کے بعد چار رکعتیں ایک سلام سے سنت مؤکدہ سمجھ کر پڑھے، اور اس کے بعد دور کعتیں سنت غیر مؤکدہ سمجھ کر پڑھی جائیں، جو چار پر اکتفا کرتا ہے وہ قابلِ ملامت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اﷲ تحریر فرماتے ہیں :
(سوال )کتنی نمازیں سنت مؤکدہ ہیں ؟
(الجواب)……اور چاررکعتیں (ایک سلام سے) نماز جمعہ کے بعد …الخ دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں ۔
(سوال )کتنی نمازیں سنت غیر مؤکدہ ہیں ؟
(الجواب)……اور جمعہ کے بعد سنت مؤکدہ کے بعد دو رکعتیں ۔(تعلیم الا سلام حصہ چہارم )
''امداد الفتاویٰ'' میں ہے:
(سوال )جمعہ کی پہلی سنتیں مؤکدہ ہیں یا نہیں؟ اور بعد کی سنتوں میں چار مؤکدہ ہیں یا دو یا سب ؟
(الجواب)جمعہ کی پہلی سنتیں مؤکدہ ہیں ، کذا في الدر المختاراور بعد کی چار مؤکدہ ہیں کذا في الدر المختار.(امداد الفتاویٰ ج۱ص۶۷۸،ص۶۷۹مطبوعہ دیو بند ، فقط واﷲ اعلم بالصواب''۔(فتاویٰ رحیمیہ ، باب الجمعہ و العیدین،ج:۶ ؍۱۱۱ ،ط:دار الاشاعت) فقط واللہ اعلم

Jumma ki Fazilat
10/01/2025

Jumma ki Fazilat

Dua ki Qubuliya wali Ghadi
07/11/2024

Dua ki Qubuliya wali Ghadi

Juma ki Fazilat
07/11/2024

Juma ki Fazilat

26/10/2024

Dam karne ka sahi tariqa

04/10/2024

Address

Cross Road No 14
Jamshedpur
832110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Ummah Progressive Education & Welfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-Ummah Progressive Education & Welfare Trust:

Shortcuts

Share