29/09/2026
سٹی آئی سینٹر اسماعیل پور گورکھپور جسے مرحوم ڈاکٹر اشفاق حسین صاحب نے قائم کیا تھا، کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ماہی میڈیکل اینڈ سرجیکل اسٹور نوتَن تراہا گورکھپور پر ایک مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سینئر ایڈوکیٹ جناب زین العابدین صاحب نے کیا، اس کیمپ میں ڈاکٹر محمد زید اور ڈاکٹر شیام نے 138 مریضوں کی جانچ کی جن میں سے 46 مریضوں میں نظر کی کمزوری، 9 میں موتیا بند پایا گیا اور 9 مریضوں کو بی آر ڈی میڈیکل کالج ریفر کیا گیا، ضرورت مندوں کو رعایتی قیمت پر چشمے بھی دیئے گئے، اس کامیاب پروگرام کے لیے ڈاکٹر محمد زید، ڈاکٹر شیام، جناب ذکی احمد خان، جناب شاداب سمانی، جناب شمس، جناب محمد بلال، جناب احتشام، جناب سلطان، جناب امان مرزا اور جناب عدیل احمد انصاری کا تہہ دل سے شکریہ۔