𝐀𝐝𝐚𝐦 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐓𝐫𝐮𝐬𝐭

  • Home
  • India
  • Delhi
  • 𝐀𝐝𝐚𝐦 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐓𝐫𝐮𝐬𝐭

𝐀𝐝𝐚𝐦 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐓𝐫𝐮𝐬𝐭 📖 Motivational stories | 🌙 Islamic reflections | 💬 Words that heal hearts — Follow and feel the difference.

سامنے والے کو ہلکا جان کر بھاری ہیں آپآپ کا معیار دیکھا کتنے معیاری ہیں آپسارے دریا سب سمندر منتظر ہیں آپ کےجائیے بہیے م...
19/01/2026

سامنے والے کو ہلکا جان کر بھاری ہیں آپ
آپ کا معیار دیکھا کتنے معیاری ہیں آپ

سارے دریا سب سمندر منتظر ہیں آپ کے
جائیے بہیے مری آنکھوں سے کیوں جاری ہیں آپ

اف تلک کرتے نہیں ظل الٰہی کے خلاف
آپ کو دربار کی عادت ہے درباری ہیں آپ

آپ کی آزادیاں ہیں آپ ہی کے ہاتھ میں
جس پہ قدرت بھی ہے نازاں وہ گرفتاری ہیں آپ

جسم کے پنجرے میں لے کر گھومیے ننھی سی جان
چند سانسوں کی مرے پیارے اداکاری ہیں آپ

عباس قمر

विश्व हिंदी दिवस की हार्दिक शुभकामनाएँ! 🌼हिंदी हमारी पहचान है,हिंदी हमारी संस्कृति की शान है।आइए, अपनी मातृभाषा पर गर्व ...
10/01/2026

विश्व हिंदी दिवस की हार्दिक शुभकामनाएँ! 🌼
हिंदी हमारी पहचान है,
हिंदी हमारी संस्कृति की शान है।
आइए, अपनी मातृभाषा पर गर्व करें
और इसे आगे बढ़ाने का संकल्प लें।
10 जनवरी – विश्व हिंदी दिवस
सभी को ढेरों शुभकामनाएँ! 🇮🇳📚

اپ تو جانتے ہی ہوں گے
08/01/2026

اپ تو جانتے ہی ہوں گے

𝑵𝒆𝒘 𝒀𝒆𝒂𝒓: 𝑨 𝑴𝒐𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒇𝒐𝒓 𝑹𝒆𝒇𝒍𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏کچھ ہی ساعتوں میں ایک اور سال ماضی کے اوراق میں دفن ہو جائے گا۔آج 2025 کا سورج ہمیشہ کے...
31/12/2025

𝑵𝒆𝒘 𝒀𝒆𝒂𝒓: 𝑨 𝑴𝒐𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒇𝒐𝒓 𝑹𝒆𝒇𝒍𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏
کچھ ہی ساعتوں میں ایک اور سال ماضی کے اوراق میں دفن ہو جائے گا۔
آج 2025 کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہو چکا ہے، اب وہ قیامت تک دوبارہ طلوع نہیں ہوگا۔ چند لمحوں بعد خاموشی کے ساتھ ہماری دیوارِ حیات سے ایک اور اینٹ گر جائے گی، مگر حیرت ہے کہ ہم مسکراتے چہروں کے ساتھ ایک دوسرے کو مبارک بادیں پیش کر رہے ہوں گے۔
وقت کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ وہ نہ شور مچاتا ہے، نہ خبردار کرتا ہے؛ بس آتا ہے اور گزر جاتا ہے۔ دراصل یہ لمحات انسان کو ندامت، فکر اور خود احتسابی کی دعوت دیتاہے،
مگر افسوس کہ ہم اسے لہو و لعب، ہنگامہ اور جشن میں بدل دیتے ہیں۔
زندگی کی کتاب کا ایک اور باب بند ہونے کو ہے، اور ہمیں اس کے گزرنے پر احساس تک نہیں۔
دن، مہینے اور سال یوں ہی خاموشی سے رفتہ رفتہ گزرگیا افسوس تک نہ ہوا۔
ہر سانس ہمیں فنا کے قریب لے جا رہی ہے۔ ہر گزرتا لمحۂ حیات دراصل موت کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں کی گواہی ہے۔ نئے سال کے چراغ، مبارک بادوں کا شور اور جشن کی چکاچوند درحقیقت اجل کے دروازے پر پڑنے والی خاموش دستکیں ہیں، مگرہم انسان ہیں کہ غفلت کے نشے میں مدہوش اور زندگی کی اصل حقیقت سے بے خبر ہیں۔
وقت نہ کسی کا دوست ہے، نہ دشمن؛ وہ تو ایک صاف آئینہ ہے۔ جو اس میں خود کو سنوار لیتا ہے، اسے اوج ثریا تک پہنچا دیتا ہے،
اور جو اسے غفلت میں کھو دیتا ہے، اسے زوال کے اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے۔
تاریخ اس حقیقت پر گواہ ہے۔کہ مومن کے لیے وقت سب سے قیمتی اور نایاب سرمایہ ہے،
مگر حسرت ہے کہ شب و روز کے بیش تر لمحات سوشل میڈیا کی نذر ہو رہے ہیں؛ نہ دنیا سنور رہی ہے، نہ آخرت کی تیاری ہو رہی ہے۔
اسلام ہمیں وقت کی قدر سکھانے آیا ہے۔ پانچ نمازوں کا مختلف اوقات میں فرض ہونادراصل ہمیں نظم، پابندی اور شعورِ وقت کی تربیت دیتا ہے۔
اسلام سال کے گزرنے پر جشن نہیں، بلکہ محاسبۂ نفس کی دعوت دیتا ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن انسان سے اس کی عمر، جوانی، مال اور علم—سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ قرآنِ کریم واضح اعلان کرتا ہے کہ انسان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا گیا، بلکہ عبادت اور آزمائش کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔
لہٰذا سالِ نو محض تاریخ کی تبدیلی نہیں، بلکہ خود کو بدلنے کا سنہری موقع ہے۔ گزرے ہوئے لمحات پر ندامت، حال پر نگاہ اور آنے والے دنوں کے لیے حسنِ عمل کا پختہ عزم ہی کامیابی کا راستہ ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عہدِ گزشتہ کی لغزشوں کو معاف فرماکرسال نو کو ہمارے لیے دین و دنیا کی فلاح، اصلاحِ نفس اور نجات کا ذریعہ بنا دے۔
آمین یا رب العالمین۔۔

Address

Delhi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐝𝐚𝐦 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐓𝐫𝐮𝐬𝐭 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share