Jamia Arabia Masoodia Noorul Uloom Bahraich

Jamia Arabia Masoodia Noorul Uloom Bahraich سن قیام : یکم/ ذوالقعدہ ١٣٤٩ھ؁ مطابق ٢٩/ مارچ ١٩٣١ء؁
بانی جامعہ مفکر ملت حضرت مولانا محمد محفوظ الرحمٰن صاحب نامی رحمۃ اللہ علیہ

اعلان تعطیل امتحان ششماہی
25/08/2026

اعلان تعطیل امتحان ششماہی

کل جشنِ یوم آزادی کے موقع پر مشہور و معروف قدیم دینی درسگاہ جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ میں ایک پر وقار تقریب م...
16/08/2026

کل جشنِ یوم آزادی کے موقع پر مشہور و معروف قدیم دینی درسگاہ جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ میں ایک پر وقار تقریب مولانا محمد عنایت اللہ قاسمی صدر المدرسین جامعہ ہٰذا کی صدارت میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر جامعہ ہٰذا کے مہتمم مولانا قاری زبیر احمد قاسمی، جامعہ ہٰذا کے کارگزار مہتمم حافظ محمد سعید اختر نوری، جامعہ ہٰذا کے صدر المدرسین مولانا محمد عنایت اللہ قاسمی نے مشترکہ طور پر قومی پرچم کشائی کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمد احسان فرقانی کی تلاوت اور مولانا محمد سعد اختر قاسمی کی نظم سے ہوا، اور محمد عمیر قاضی پورہ،محمد حنظلہ قاضی پورہ، ولی حسین چاندپورہ، عبد اللہ بڑی ہاٹ، حنظلہ ذاکر ناظر پورہ اور محمد فرقان سکیا نے نعت، نظم، ہندی انگریزی تقاریر اور قومی ترانے پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض مولانا مفتی سفیان احمد قاسمی نے انجام دیے۔
اس موقع پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری زبیر احمد قاسمی نے جشن یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو اپنی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ مستقبل کے معمار ہیں، آپ حضرات کو اپنے اکابرین کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں کے سانچے میں ڈھلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس ملک کا ذرہ ذرہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا گواہ ہے، در حقیقت ملک کی آزادی علماء دیوبند اور مسلمانانِ ہند کی بے لوث قربانیوں کا ہی ثمرہ ہے۔ مولانا محمد عنایت اللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں مجاہدین آزادی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ حضرات جس ادارے میں اس وقت موجود ہیں اس ادارے کے دو سپوت مجاہد آزادی حضرت مولانا محمد سلامت اللہ بیگ صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور مجاہد آزادی حضرت مولانا کلیم اللہ صاحب نوری رحمۃ اللہ علیہ بانی جامعہ حضرت مولانا محمد محفوظ الرحمٰن صاحب نامی رحمۃ اللہ علیہ کے ایما پر آزادی کی جنگ میں شامل ہوئے اور قید و بند صعوبتوں کو برداشت کیا ہمیں اپنے اکابرین پر فخر ہے، ہمیں بھی اپنے اکابرین کی طرح عزم و حوصلہ بلند رکھنا چاہئے۔ حافظ محمد سعید اختر نوری سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہمارے اکابرین اور ہمارے بڑوں نے قربانیاں دی ہیں، بالخصوص مدارس اسلامیہ کا کردار بہت شاندار رہا ہے اور آج انہیں مدارس کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، دہشت گردی کا اڈہ قرار دیا جارہا ہے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مدارس اسلامیہ کو شک کی نگاہ سے دیکھنے والے کبھی ملک کے خیر خواہ و وفادار نہیں ہوسکتے۔ یہ ملک ہمارا تھا ہے اور رہے گا ہمیں آپ کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے‌۔ مولانا مفتی عبد الوحید قاسمی نے اپنے خطاب میں وطن پر مر مٹنے والے بے لوث خادمین اور مجاہدین کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے کہ ہمارے اسلاف کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر طلباء نے ہندوستان اور یوم آزادی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پروگرام کا اختتام مولانا قاری زبیر احمد قاسمی کی دعا پر ہوا۔
اس موقع پر مولانا محمد امیر قاسمی، مولانا مفتی اکرام الدین قاسمی، مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی، مولانا نذر محمد قاسمی، مولانا ابوالکلام قاسمی، مولانا مفتی محمود الحسن قاسمی، مولانا سعید الرحمٰن قاسمی، مولانا محمود حسن قاسمی، مولانا عبد الرقیب قاسمی، حافظ محمد راشد، مولانا حافظ افتخار احمد بیگ مظاہری، قاری نہال الدین، قاری وحید الدین، مولانا قاری قمر الدین قاسمی، قاری معراج احمد، قاری قمر الدین فرقانی، قاری مسعود عالم، مولانا محمد صدیق اختر نوری، مولانا محمد اعظم نوری، قاری محفوظ احمد نوری، مولانا علیم الدین قاسمی، قاری محمد جواد، مولانا قاری عبد المتین قاسمی، مولانا قاری ضیاء الحق قاسمی، قاری امیر الحسن نوری، مولانا حفیظ اللہ، قاری فہیم الدین، حافظ محمود احمد، حافظ جلال احمد بیگ، مولانا محمد ادریس ندوی، حافظ محمد رئیس، حافظ حیات اللہ نوری، ماسٹر ارشاد احمد، مولانا انوار احمد قاسمی، مولانا محمد طلحہ قاسمی، حافظ مسعود احمد بیگ، حافظ محمد ذاکر، مولانا مرغوب الرحمٰن قاسمی، مولانا محمد ہارون قاسمی، مولانا محمد کلیم ندوی، حافظ محمد فیروز نوری، حافظ محمد میکائیل نوری، مولانا شکیل احمد قاسمی، مولانا محمد طیب قاسمی، مولانا اخلاق احمد قاسمی، مولانا جسیم احمد قاسمی، مولانا سالم حیات اللہ نوری، مولانا محمد زید قاسمی، مولوی محمد شاہد خاں، حافظ تقی الدین نوری کے علاوہ تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباء موجود رہے۔

कल स्वतंत्रता दिवस के अवसर पर जामिया अरबिया मसऊदिया नूरुल उलूम बहराइच में एक गरिमापूर्ण समारोह जामिया के प्रधानाध्यापक मौलाना मुहम्मद इनायतुल्लाह कासमी की अध्यक्षता में शान-ओ-शौकत के साथ मनाया गया।

इस अवसर पर जामिया के प्रबन्धक मौलाना क़ारी ज़ुबैर अहमद क़ासमी, जामिया के कार्यवाहक प्रबन्धक हाफ़िज़ मुहम्मद सईद अख़्तर नूरी तथा जामिया के प्रधानाध्यापक मौलाना मुहम्मद इनायतुल्लाह कासमी ने संयुक्त रूप से राष्ट्रीय ध्वज फहराया। समारोह का प्रारंभ क़ारी मुहम्मद एहसान फुरकानी की तिलावत-ए-कुरआन और मौलाना मुहम्मद साअद अख़्तर क़ासमी की नज़्म से हुआ। जबकि मुहम्मद उमैर काजीपुरा, मुहम्मद हंजला काजीपुरा, वली हुसैन चांदपुरा, अब्दुल्लाह बड़ी हाट, हंजला जाकिर नाजिरपुरा और मुहम्मद फुरकान ने नात, नज़्म, हिंदी-अंग्रेजी तकरीरें तथा राष्ट्रगान प्रस्तुत किया। कार्यक्रम का संचालन मौलाना मुफ्ती सुफियान अहमद कासमी ने अंजाम दिए।

इस अवसर पर समारोह को संबोधित करते हुए मौलाना कारी जुबैर अहमद कासमी ने स्वतंत्रता दिवस के मौके पर देशवासियों को दिली मुबारकबाद पेश करते हुए नेक ख्वाहिशात का इजहार किया। उन्होंने छात्रों को संबोधित करते हुए कहा कि आप लोग भविष्य के निर्माता हैं। आप सभी को अपने बुजुर्गों की कुर्बानियों को सामने रखते हुए उन्हीं के नक्शे-कदम पर चलने की कोशिश करनी चाहिए। इस देश का जर्रा-जर्रा हमारे बुजुर्गों की कुर्बानियों का गवाह है। वास्तव में देश की आजादी उलमा-ए-देवबंद और मुसलमानाने-हिंद की बे-लौस कुर्बानियों का ही फल है।

मौलाना मुहम्मद इनायतुल्लाह कासमी ने अपने संबोधन में स्वतंत्रता सेनानियों का उल्लेख करते हुए कहा कि आप जिस संस्थान में इस समय मौजूद हैं, इस संस्थान के दो सपूत स्वतंत्रता सेनानी हजरत मौलाना मुहम्मद सलामतुल्लाह बेग साहब रहमतुल्लाह अलैह और स्वतंत्रता सेनानी हजरत मौलाना कलीमुल्लाह साहब नूरी रहमतुल्लाह अलैह, जामिया के संस्थापक हजरत मौलाना मुहम्मद महफूजर्रहमान साहब नामी रहमतुल्लाह अलैह के निर्देश पर आजादी की लड़ाई में शामिल हुए और जेल की कठिनाइयों को सहन किया। हमें अपने बुजुर्गों पर गर्व है। हमें भी अपने बुजुर्गों की तरह अपने हौसले और इरादे बुलंद रखने चाहिए।

हाफिज मुहम्मद सईद अख्तर नूरी, सचिव जमीयत उलमा उत्तर प्रदेश, ने संबोधित करते हुए कहा कि इस देश को आजाद कराने में हमारे बुजुर्गों और हमारे पूर्वजों ने बड़ी कुर्बानियां दी हैं। खास तौर पर मदरसों का किरदार बहुत शानदार रहा है। आज उन्हीं मदरसों को शक की निगाह से देखा जा रहा है और उन्हें आतंकवाद का अड्डा तक कहा जा रहा है। उन्होंने स्पष्ट रूप से कहा कि मदरसों को शक की निगाह से देखने वाले लोग कभी देश के सच्चे हमदर्द और वफादार नहीं हो सकते। यह देश हमारा था, हमारा है और हमारा ही रहेगा। हमें आपके प्रमाण-पत्र की कोई आवश्यकता नहीं है।

मौलाना मुफ्ती अब्दुल वहीद कासमी ने अपने संबोधन में वतन पर मर-मिटने वाले बे-लौस खिदमतगारों और स्वतंत्रता सेनानियों का विस्तार से उल्लेख किया और कहा कि यह हमारे लिए बड़ी खुशी और प्रसन्नता की बात है कि हमारे बुजुर्गों की कुर्बानियां व्यर्थ नहीं गईं।

कार्यक्रम के अंत में छात्रों ने “हिंदुस्तान जिंदाबाद” और “यौमे आजादी जिंदाबाद” के नारे लगाए। कार्यक्रम का समापन मौलाना क़ारी ज़ुबैर अहमद क़ासमी की दुआ पर हुआ।

इस अवसर पर मौलाना मुहम्मद अमीर क़ासमी, मौलाना मुफ्ती इकरामुद्दीन क़ासमी, मौलाना मुफ्ती इश्तियाक़ अहमद क़ासमी, मौलाना नज़र मुहम्मद क़ासमी, मौलाना अबुल कलाम क़ासमी, मौलाना मुफ्ती महमूदुल हसन क़ासमी, मौलाना सईदुर्रहमान क़ासमी, मौलाना महमूद हसन क़ासमी, मौलाना अब्दुर्रकीब क़ासमी, हाफिज मुहम्मद राशिद, मौलाना हाफ़िज़ इफ़्तिख़ार अहमद बेग मजाहिरी, क़ारी निहालुद्दीन, क़ारी वहीदुद्दीन, मौलाना क़ारी क़मरुद्दीन क़ासमी, क़ारी मेराज अहमद, क़ारी क़मरुद्दीन फुरकानी, क़ारी मसऊद आलम, मौलाना मुहम्मद सिद्दीक़ अख़्तर नूरी, मौलाना मुहम्मद आज़म नूरी, क़ारी महफ़ूज़ अहमद नूरी, मौलाना अलीमुद्दीन क़ासमी, क़ारी मुहम्मद जव्वाद, मौलाना क़ारी अब्दुल मतीन क़ासमी, मौलाना क़ारी ज़ियाउल हक़ क़ासमी, क़ारी अमीरुल हसन नूरी, मौलाना हफीजुल्लाह, क़ारी फहीमुद्दीन, हाफ़िज़ महमूद अहमद, हाफ़िज़ जलाल अहमद बेग, मौलाना मुहम्मद इदरीस नदवी, हाफ़िज़ मुहम्मद रईस, हाफ़िज़ हयातुल्लाह नूरी, मास्टर इरशाद अहमद, मौलाना अनवार अहमद क़ासमी, मौलाना मुहम्मद तल्हा क़ासमी, हाफ़िज़ मसऊद अहमद बेग, हाफ़िज़ मुहम्मद ज़ाकिर, मौलाना मरगूबुर्रहमान क़ासमी, मौलाना मुहम्मद हारून क़ासमी, मौलाना मुहम्मद कलीम नदवी, हाफ़िज़ मुहम्मद फिरोज़ नूरी, हाफ़िज़ मुहम्मद मिकाइल नूरी, मौलाना शकील अहमद क़ासमी, मौलाना मुहम्मद तैयब क़ासमी, मौलाना अख़्लाक़ अहमद क़ासमी, मौलाना जसीम अहमद क़ासमी, मौलाना सालिम हयातुल्लाह नूरी, मौलाना मुहम्मद ज़ैद क़ासमी, मौलवी मुहम्मद शाहिद खां, हाफ़िज़ तकीउद्दीन नूरी के अलावा तमाम शिक्षक, कर्मचारी और छात्र मौजूद रहे।

تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد
15/08/2026

تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد

اعلان
31/05/2026

اعلان

جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم میں شعبۂ حفظ و تجوید دینیات و ناظرہ کے نئے صدر مدرس کا ہوا انتخاب
03/05/2026

جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم میں شعبۂ حفظ و تجوید دینیات و ناظرہ کے نئے صدر مدرس کا ہوا انتخاب

ضروری اعلان
02/05/2026

ضروری اعلان

جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم میں شعبۂ حفظ و تجوید دینیات و ناظرہ کے نئے صدر مدرس کا انتخاب بہرائچ: رمضان المبارک کے با...
02/05/2026

جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم میں شعبۂ حفظ و تجوید دینیات و ناظرہ کے نئے صدر مدرس کا انتخاب

بہرائچ: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ ایک ایسے صدمے سے دوچار ہوا جس نے اس علمی و دینی ادارے کے اساتذہ، طلبہ اور وابستگان کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا۔ ادارے کے شعبۂ حفظ و تجوید دینیات و ناظرہ کے باوقار صدر مدرس حافظ قاری عبداللطیف صاحب رحمہ اللہ کا اچانک انتقال نہ صرف ادارے بلکہ پورے علمی حلقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار پایا۔
حافظ قاری عبداللطیف رحمہ اللہ اپنی متانت، خلوص، تدریسی مہارت اور قرآنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ گہری وابستگی کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی تدریسی زندگی کئی دہائیوں پر محیط رہی جس میں انہوں نے سینکڑوں طلبہ کو حفظِ قرآن کی عظیم سعادت سے نوازا۔ ان کے شاگرد آج ملک و بیرونِ ملک دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، جو ان کے فیضِ تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے انتقال کے بعد جامعہ میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا جس کا بظاہر پر ہونا مشکل نظر آتا ہے۔
اس غم انگیز صورتحال کے بعد جامعہ کی مجلسِ عاملہ نے طویل مشاورت اور غور و فکر کے بعد ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ 26 اپریل 2026 بروز اتوار مولانا حافظ افتخار احمد بیگ مظاہری کو شعبۂ حفظ و تجوید دینیات و ناظرہ کا نیا صدر مدرس مقرر کر دیا ہے۔ یہ انتخاب نہ صرف ادارے کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے بلکہ طلبہ کے مستقبل کی بہتر رہنمائی کے لیے بھی ایک امید افزا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
مولانا افتخار احمد بیگ مظاہری ایک جید عالمِ دین اور تجربہ کار مدرس ہیں۔ تدریسی میدان میں ان کی خدمات طویل اور قابلِ قدر رہی ہیں۔ وہ نہ صرف علومِ دینیہ پر گہری دسترس رکھتے ہیں بلکہ طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ ان کے بارے میں اہلِ علم کا کہنا ہے کہ وہ سنجیدہ مزاج، منظم تدریسی انداز اور طلبہ سے شفقت کے حوالے سے ایک مثالی شخصیت کے حامل ہیں۔
طلبہ اور اساتذہ نے بھی اس نئے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے صدر مدرس کی قیادت میں تعلیمی معیار مزید بلند ہوگا اور ادارہ اپنی روایت کے مطابق قرآن کی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائے گا۔
یوں یہ تبدیلی ایک طرف ماضی کے عظیم معلم کی جدائی کا غم لیے ہوئے ہے تو دوسری طرف مستقبل کے لیے ایک نئی امید اور تعلیمی تسلسل کا پیغام بھی رکھتی ہے۔ مجلسِ عاملہ کے مذکورہ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی وتربیتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے دیگر کئی اہم امور بھی زیر بحث آئے، جس پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال ہوا، اور آئندہ نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا، علاوہ ازیں گذشتہ دنوں وفات پانے والے حافظ قاری عبد اللطیفؒ سابق صدر مدرس شعبہ حفظ وتجوید، دینیات وناظرہ جامعہ اور ماسٹر عبد القیوم مرحوم سابق افسر مدرس شعبہ پرائمری جامعہ کی تجاویز تعزیت بھی منظور کی گئی۔
مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مولانا محمد سعید قاسمی خیرتیا نائب صدر، مولانا قاری زبیر احمد قاسمی مہتمم، حافظ محمد سعید اختر نوری کارگزار مہتمم، مولانا محمد عنایت اللہ قاسمی صدر المدرسین، مولانا کلیم اللہ قاسمی امبیڈکر نگر، مولانا محمد عرفان قاسمی دیوبند، مولانا ڈاکٹر تقی الرحمن علی گڑھ، قاری محمد صادق ممبئی وغیرہ شریک رہے۔ آخر میں قاری محمد صادق کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

کل بتاریخ ٩/ اپریل ٢٠٢٦ء بروز جمعرات صبح ١٠ بجے سلامت ہال جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ میں قاری عبد اللطیف نورال...
10/04/2026

کل بتاریخ ٩/ اپریل ٢٠٢٦ء بروز جمعرات صبح ١٠ بجے سلامت ہال جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ میں قاری عبد اللطیف نوراللہ مرقدہٗ سابق صدر مدرس شعبۂ حفظ و تجوید و ناظرہ جامعہ و ماسٹر عبد القیوم رحمۃ اللہ علیہ سابق افسر مدرس شعبۂ پرائمری جامعہ کے انتقال پر تعزیتی نشست منعقد ہوئی، نشست کا آغاز مولانا قاری عبد المتین قاسمی و محمد معوذ اختر کی تلاوت اور مولانا محمد سعد اختر قاسمی استاذ شعبۂ عربی و نگراں دارالاقامہ جامعہ کی نعت پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض مولانا مفتی سفیان احمد قاسمی نے انجام دیا۔
مولانا قاری زبیر احمد قاسمی مہتمم جامعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاری صاحب ہم سب کے استاذ تھے، ہم نے ناظرہ سے لے کر حفظِ قرآن کی تکمیل تک قاری صاحب ہی سے پڑھا ہے۔ قاری صاحب ہمیشہ مکمل تجوید کی رعایت کے ساتھ ہی قرآن پڑھتے تھے، ہم نے بہت کم ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو اتنے اچھے انداز میں تجوید کی مکمل رعایت کے ساتھ قرآن پڑھتے ہوں۔
حافظ محمد سعید اختر نوری کارگزار مہتمم جامعہ نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت الاستاذ قاری صاحب کا وصال یقیناً ایک عظیم خسارہ ہے۔ قاری صاحب نور العلوم کے ان اکابر اساتذہ میں سے تھے جنہوں نے اس ادارے کو بامِ عروج تک پہنچایا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نور العلوم کے شعبۂ حفظ کی تعلیم حضرت قاری صاحب ہی کی محنت اور لگن کی وجہ سے مشہور ہوئی۔ مولانا محمد عنایت اللہ قاسمی صدر المدرسین جامعہ نے کہا کہ آج کی یہ تعزیتی مجلس ادارہ کی دو اہم شخصیات کی یاد میں منعقد کی گئی ہے، جن میں استاذالاساتذہ قاری عبد اللطیف اور ماسٹر عبد القیوم شامل ہیں۔ ان دونوں حضرات نے نورالعلوم کی تعلیم و تربیت میں چار چاند لگائے، بالخصوص قاری صاحب کا اندازِ تدریس چہار دانگِ عالم میں مشہور تھا۔
مولانا محمد سعید قاسمی نائب صدر مجلسِ شوریٰ جامعہ نے کہا قاری صاحب ہمارے مشفق و مربی استاذ تھے اور ہم سے بہت محبت فرماتے تھے۔ جب بھی ملاقات کی غرض سے حاضر ہوتے، وہ قرآن کی تلاوت کرنے اور تراویح میں قرآن سنانے کی تلقین فرماتے تھے۔ انتقال کے بعد خواب میں ان کی زیارت ہوئی جس سے دلی اطمینان ہوا کہ حضرت اللہ کے خاص مہمان خانے میں ہیں۔
نشست میں مختلف شخصیات کی جانب سے بھیجے گئے تعزیتی پیغامات اور مضامین بھی پڑھ کر سنائے گئے، مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی شیخ الحدیث جامعہ نے قاری صاحب کی وفات پر جامعہ کی جانب سے تیار کردہ تعزیت نامہ پڑھ کر سنایا۔ مولانا مفتی اکرام الدین قاسمی استاذ حدیث جامعہ نے ماسٹر عبد القیوم کی وفات پر جامعہ کا تعزیتی پیغام پیش کیا۔ مولانا امیر احمد قاسمی نائب ناظم تعلیمات جامعہ نے قاری صاحب کی شخصیت اور خدمات پر ایک جامع اور طویل تعزیتی مضمون پیش کیا۔
علاوہ ازیں، مولانا مفتی محمد نعمت اللہ قاسمی صدر المدرسین مدرسہ فرقانیہ گونڈہ کا ارسال کردہ تعزیتی پیغام مولانا مفتی محمود الحسن قاسمی نے پڑھ کر سنایا۔ مولانا ڈاکٹر محمد سلیم قاسمی قیصرگنج اور ناظر دفتر مولانا محمد ہارون قاسمی کے تعزیتی خطوط بالترتیب مولانا محمود حسن قاسمی اور مولانا علیم الدین قاسمی نے حاضرین کی خدمت میں پیش کیے۔ اس کے علاوہ مولانا ولی الرحمٰن بیگ قاسمی فخر پور، مولانا محمد ہارون قاسمی بنکٹی، مولانا صلاح الدین ندوی فخر پور، مولانا محمد زبیر بونڈی، مولانا اقتدار احمد بیگ قاسمی سبلا پور، مولانا اویس احمد قاسمی استاذ مدرسہ فلاح المسلمین بہرائچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔
اس موقع پر حاجی قمر احمد، عبد الرشید، محمد شفیق، حافظ محمد حلیم، حافظ جلیل، مولانا نذر محمد قاسمی، مولانا ابوالکلام قاسمی، مولانا سعید الرحمٰن قاسمی، مولانا مفتی عبد الوحید قاسمی، مولانا عبد الرقیب قاسمی، حافظ جمیل احمد، حافظ محمد راشد، مولانا حافظ افتخار احمد بیگ مظاہری، قاری نہال الدین، قاری وحید الدین، مولانا قاری قمر الدین قاسمی، حافظ فخر الدین، قاری معراج احمد، حافظ محمد رئیس، قاری قمر الدین فرقانی، قاری مسعود عالم، حافظ معراج الحق، حافظ محمد وسیم، مولانا حافظ محمد اعظم نوری، قاری محفوظ احمد نوری، حافظ محمد اسلام، مولانا حافظ علیم الدین قاسمی، قاری محمد احسان فرقانی، حافظ محمد زکریا، مولانا قاری ضیاء الحق قاسمی، قاری امیر الحسن نوری، مولانا حفیظ اللہ، قاری فہیم الدین، مولانا محمد ہارون قاسمی، مولانا محمد کلیم ندوی، مفتی نصیر احمد قاسمی، حافظ محمد فیروز نوری، حافظ محمد میکائیل نوری، مولانا اخلاق احمد قاسمی، مولانا جسیم احمد قاسمی، مولانا سالم حیات اللہ نوری، مولانا محمد زید قاسمی، حافظ فرید احمد نوری، حافظ تقی الدین نوری، حافظ محمد مقصود، مولانا معین الدین نوری، قاری قاسم حیات اللہ نوری، حافظ متین احمد، محمد کیف کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ، ملازمین، علماء، حفاظ اور معززین موجود تھے۔
مجلسِ کا اختتام قاری زبیر احمد قاسمی کی دعا پر ہوا۔

داخلے سے متعلق ایک اہم اور ضروری اعلان
29/03/2026

داخلے سے متعلق ایک اہم اور ضروری اعلان

Address

Bahraich
271801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Arabia Masoodia Noorul Uloom Bahraich posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share