Muhammad Ameen Mushtaq Welfare Foundation

Muhammad Ameen Mushtaq Welfare Foundation ✨ 𝗠𝗘𝗥𝗖𝗬 𝗠𝗘𝗘𝗧𝗦 𝗛𝗨𝗠𝗔𝗡𝗜𝗧𝗬
SECP registered non-profit serving in Pakistan 🇵🇰 & Gaza 🇵🇸
Providing clean water 💧 education 📚 & urgent relief 🏥
Transparent. Trusted.

Compassion in Action. 💙
Support us: Donate • Share • Pray

10/05/2026

الحمد للہ! ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی جامعہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ بھمبر میں اجتماعی قربانی کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ان شاء اللہ قربانی کے جانوروں کے انتخاب، خریداری، نگہداشت، شرعی طریقے سے ذبح اور گوشت کی پیکنگ تک تمام معاملات ادارے کی نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے۔

یہ اجتماعی قربانی مستند مفتیانِ کرام کی زیر نگرانی انجام دی جائے گی تاکہ ہر مرحلہ مکمل شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔ ساتھ ہی پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ موجودہ مہنگائی کے باوجود اخراجات متوازن رکھتے ہوئے ہر حصہ دار تک مناسب مقدار میں گوشت پہنچ سکے۔

اجتماعی قربانی میں حصوں کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ جو حضرات پہلے اپنا اندراج کروائیں گے، ان کی قربانی ابتدائی مراحل میں مکمل کر دی جائے گی تاکہ آسانی اور بروقت فراغت ممکن ہو سکے۔

تمام احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی اجتماعی قربانی کی بکنگ 25 مئی سے پہلے مکمل کروا دیں تاکہ انتظامات احسن انداز میں ترتیب دیے جا سکیں۔

مزید یہ کہ محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں وقفِ قربانی کا خصوصی اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ اپنی قربانی کے ذریعے مستحق خاندانوں تک خوشیاں پہنچانا چاہتے ہیں تو اس کارِ خیر میں ضرور شامل ہوں۔

اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیوں، صدقات اور تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

منجانب:
انتظامیہ جامعہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ بھمبر
محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن

الحمد للہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی جامعہ دارالعلوم بھمبرمیں اجتماعی قربانی کا انتظام کیا گیا ہے،،، ان شاء اللہ آپ ک...
08/05/2026

الحمد للہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی جامعہ دارالعلوم بھمبرمیں اجتماعی قربانی کا انتظام کیا گیا ہے،،،

ان شاء اللہ آپ کی قربانی کے لیے بہترین جانوروں کی خریداری سے لے کر ذبح ہونے اور گوشت پیک ہونے تک سارا نظم ادارے کے ذمے ہو گا،،،

الحمد للہ یہ اجتماعی قربانی جید مفتیان کرام کی زیر نگرانی ہو گی اور یہ بھی کوشش ہے کہ مہنگائی کی شدید لہر کے باوجود اس رقم میں تمام اخراجات پورے کر کے زیادہ سے زیادہ گوشت ہر حصے دار کو آسکے،،

لہذا باقاعدہ حصوں کے لکھنے کی ترتیب شروع کر دی گئی ہے جو پہلے لکھوائےگا اسکا نمبر پہلے جانوروں میں آئےگا اور بروقت اپنی قربانی سے فارغ ہوا جا سکے گا،،،

ایک درخواست یہ بھی کہ محمدامین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں وقف قربانی کی جاتی ہے جسکی تفصیل اشتہار پر درج ہے اس نیکی میں بھی اپنا حصہ ضرور شامل فرمائیں،،

منجانب: انتظامیہ جامعہ دارالعلوم بھمبر،
محمد امین مشتاق ویلفیئرفاؤنڈیشن

15/03/2026

رمضان رحمت، سخاوت اور انسانیت کا مہینہ ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب ایک چھوٹی سی مدد بھی کسی کے لئے بڑی نعمت بن جاتی ہے۔

آج جب دنیا کے مختلف حصوں میں مظلوم انسان بھوک، تکلیف اور بے بسی کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کریں۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں حالات سب کے سامنے ہیں۔ گھروں کی تباہی، خوراک کی کمی، اور مسلسل خوف کے ماحول میں ہزاروں خاندان بنیادی ضروریات کے لئے بھی ترس رہے ہیں۔

اسی درد کو محسوس کرتے ہوئے محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے خان یونس میں ضرورت مند خاندانوں کے لئے پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس ویڈیو میں اسی خدمت کی ایک جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ صرف کھانا تقسیم کرنے کا عمل نہیں۔یہ انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام ہے۔یہ اس یقین کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے کہ مشکل وقت میں امت ایک دوسرے کو نہیں بھولتی۔

جب ایک بھوکے کے ہاتھ میں کھانا پہنچتا ہے تو اس کے ساتھ ایک دعا بھی نکلتی ہے۔ ایسی دعائیں جو سیدھا آسمان تک پہنچتی ہیں۔

یہ خدمت ان تمام مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوئی جنہوں نے اپنے حصے کا کردار ادا کیا اور مظلوم بھائیوں کو یاد رکھا۔

آئیں اس رمضان میں عہد کریں:

• بھوک سے لڑتے انسانوں کو تنہا نہ چھوڑیں
• اپنے مال میں ضرورت مندوں کا حق پہچانیں
• جہاں تک ممکن ہو انسانیت کی خدمت میں حصہ ڈالیں

اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے، دینے والوں کے رزق میں برکت عطا فرمائے، اور مظلوم اہلِ غزہ کی مدد فرمائے۔ آمین۔

📌 عطیہ کے لیے تفصیلات:
FBL IBAN: PK93FAYS3683301000002386

🌐 Donate via GoGetFunding:
https://gogetfunding.com/aminwelfare

🌍 Donate via GoFundMe: https://gofund.me/87cc246a

💳 Donate via PayPal: https://www.paypal.com/donate?campaign_id=SGQ42BP9MUNLW

📞 رابطہ:
0300-4077670 | 0340-6018026 | 0322-2568244

انجینئر یاسر امین محمد
چیئرمین محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن

سیف الرحمن کشمیری
ڈائریکٹر آپریشنز محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن

الحمدللہ 🤲آج میرے لیے ایک خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ بڑے ادب اور محبت کے ساتھ یہ اطلاع شیئر کر رہا ہوں کہ محمد امین مشتاق ...
12/03/2026

الحمدللہ 🤲

آج میرے لیے ایک خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ بڑے ادب اور محبت کے ساتھ یہ اطلاع شیئر کر رہا ہوں کہ محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کو باقاعدہ طور پر Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP) میں رجسٹریشن حاصل ہو گئی ہے، اور آج ہمیں اس کا Final Certificate of Incorporation بھی موصول ہو گیا ہے۔ 📜

یہ فاؤنڈیشن میرے والدِ محترم محمد امین مشتاق کے نام سے منسوب ہے۔ ان کی شخصیت، خدمتِ خلق کا جذبہ اور انسانیت کے لیے درد ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہا ہے۔ انہی کی تربیت اور اقدار سے متاثر ہو کر اس فلاحی سفر کا آغاز کیا گیا۔

یہ رجسٹریشن صرف ایک قانونی مرحلہ نہیں بلکہ ایک عہد ہے۔ ایک عزم کہ ہم معاشرے کے مستحق افراد کی مدد، تعلیم، فلاح اور انسانیت کی خدمت کے لیے منظم اور شفاف انداز میں کام کریں گے۔

اس موقع پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور ان تمام دوستوں، ساتھیوں اور خیرخواہوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دعاؤں، رہنمائی اور تعاون سے یہ مرحلہ ممکن ہوا۔

ان شاء اللہ، محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اور ضرورت مند افراد کے لیے امید کا ذریعہ بنے گی۔

آپ سب سے دعا اور تعاون کی درخواست ہے کہ اس فلاحی سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔ 🤝

انجینئر یاسر امین محمد
چیئرمین محمد امین مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان ،
چیئرمین امین ویلفیئر آرگنائزیشن برطانیہ

Ramadan is a time to give, support and uplift those in need.This month, your kindness brings food to empty tables, hope ...
19/02/2026

Ramadan is a time to give, support and uplift those in need.

This month, your kindness brings food to empty tables, hope to struggling families, and relief to vulnerable communities.

Stand with us.
Donate.
Share.
Make an impact. 🤲🏻

Together, you support lives with dignity and care.

On this blessed 12th Rabi-ul-Awal, may the teachings of the Holy Prophet ﷺ continue to guide us towards kindness, harmon...
06/09/2025

On this blessed 12th Rabi-ul-Awal, may the teachings of the Holy Prophet ﷺ continue to guide us towards kindness, harmony, and light.

01/09/2025

In Sindh, thousands of flood-affected families are struggling to survive.
Our teams are on the ground, serving hot cooked meals to those in need.

Your support makes this possible. Together, we can feed the hungry and give hope in these difficult times.

Urgent Needs:
Food Packs | Mosquito Nets | Cooked Meals | Tents | Medical Camps | Blankets

Your small contribution can bring big happiness to flood-affected families.

📌 Donate Now - Be the reason for someone’s hope!

💳 Bank Details:
IBAN: PK44UNIL0109000326767098
IBAN: PK62MEZN0012930106233004
📲 JazzCash / Easypaisa: 03491258100 / 03005386271

📞 WhatsApp your receipts: 03004077670

Amin Welfare Organisation
Mercy Meets Humanity

31/08/2025

🚨 Estimated Magnitude of 6.2 Earthquake in various parts of Pakistan.

May Allah (S.W.T) have mercy on all of us. Ameen

خیبر پختونخوا کے حالیہ سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو گھروں سے محروم کر دیا ہے۔ کئی دیہات مکمل طور پر زیرِ آب آچکے ہیں اور ...
24/08/2025

خیبر پختونخوا کے حالیہ سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو گھروں سے محروم کر دیا ہے۔ کئی دیہات مکمل طور پر زیرِ آب آچکے ہیں اور متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بچے بھوک اور بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ بزرگ اور خواتین شدید مشکلات میں ہیں۔

ایسے وقت میں آپ کا تعاون ان کے لئے زندگی کی سب سے بڑی امید ہے۔ آپ کے عطیات سے متاثرہ خاندانوں کو نہ صرف کھانے پینے اور علاج کی سہولت ملے گی بلکہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا حوصلہ بھی ملے گا۔

آئیے انسانیت کا فرض ادا کریں اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔آپ کا دیا ہوا چھوٹا سا عطیہ بھی کسی کی زندگی میں بڑا سہارا بن سکتا ہے۔ آج ہی تعاون کریں۔

📌 عطیہ کے لیے تفصیلات:
UBL IBAN: PK44UNIL0109000326767098

📞 رابطہ:
0300-4077670 | 0340-6018026 | 0322-2568244

انجینئر یاسر امین محمد
چیئرمین امین ویلفیئر آرگنائزیشن

سیف الرحمن کشمیری
ڈائریکٹر آپریشنز امین ویلفیئر آرگنائزیشن

On this blessed day of Jummah, let’s reflect, improve our actions, and extend kindness to those in need. 🌙📖Join hands wi...
08/08/2025

On this blessed day of Jummah, let’s reflect, improve our actions, and extend kindness to those in need. 🌙📖

Join hands with Amin Welfare Organisation in spreading mercy and humanity.
Your support can make a difference. 🤲🏻

📲 Donate Now
IBAN: PK44UNIL0109000326767098
JazzCash / Easypaisa: 03491258100

📤 Share your donation receipts at: 0300-4077670
🔍 Scan the QR code to donate easily.

Address

Islamabad
WC2H9JQ

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ameen Mushtaq Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share