Ghazali Education Trust UK

Ghazali Education Trust UK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghazali Education Trust UK, Charitable organisation, London.

Ghazali Education Trust is dedicated to explore and strengthen the potential of students through formal education and training with the active participation of the community.

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی ماہانہ ڈائریکٹ ڈیبٹ مہم اور ڈونیشن باکس مہم کے سلسلے میں برطانیہ بھر میں روابط کا سلسلہ بھرپور ان...
27/04/2026

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی ماہانہ ڈائریکٹ ڈیبٹ مہم اور ڈونیشن باکس مہم کے سلسلے میں برطانیہ بھر میں روابط کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ الحمدللہ، جمعہ 24 اپریل 2025 کو قافلۂ غزالی لندن سے روانہ ہو کر اپنے پہلے پڑاؤ کے طور پر لیسٹر پہنچا، جہاں الفلاح مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک نہایت بامقصد ملاقات کا اہتمام ہوا۔

مسجد کے معزز چیئرمین اور غزالی کے دیرینہ محسن، جناب عبدالکریم گھی والا صاحب اور ان کی معزز کمیٹی کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے ان کی مستقل سرپرستی اور تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر غزالی ٹیم نے اپنی جاری مہمات، خصوصاً ڈائریکٹ ڈیبٹ اور ڈونیشن باکس مہم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جناب عبدالکریم گھی والا صاحب اور ان کی ٹیم نے نہ صرف ان مہمات کو سراہا بلکہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی، جو یقیناً غزالی کے مشن کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ اس تقریب کی بھرپور میزبانی نمائندہ غزالی لیسٹر برادر سید طارق زیدی بھائی نے خوب احسن طریقے سے نبھائی ۔

اس کے بعد قافلۂ غزالی نے مانچسٹر کا رخ کیا، جہاں مانچسٹر اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین جناب فاروق ظہیر صاحب کی خصوصی دعوت پر ایک عظیم الشان اور تاریخی ادارے، مانچسٹر اسلامک گرامر اسکول، میں شرکت کا موقع ملا۔ اس روز وہاں سالانہ اجتماع کا انعقاد تھا، جس میں ممتاز تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں برطانیہ کے نامور ماہر تعلیم سر مفتی عبدالحامد پٹیل، معروف سماجی رہنما الینور چوہان ایم بی ای، اور سابق رکن پارلیمنٹ افضل خان سی بی ای نے اپنے بصیرت افروز خطابات سے سامعین کو مستفید کیا۔ اس موقع پر غزالی ٹیم کو ان معزز شخصیات سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا۔

اسی محفل میں معروف سماجی شخصیت اشفاق چوہدری صاحب سے بھی نہایت مفید گفتگو ہوئی، جنہوں نے خانیوال میں ایک تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھ کر اسے آج ایک وسیع و عریض اور مثالی تعلیمی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان کے تجربات اور غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ساتھ ممکنہ تعاون پر تبادلۂ خیال نہایت مثبت اور حوصلہ افزا رہا۔

اس بابرکت اجتماع میں دیگر معزز احباب بھی شریک تھے، جن میں فائقہ صاحبزادہ، ہمایوں صاحبزادہ، ڈاکٹر ریحان قریشی، اور غزالی کے معزز ٹرسٹی محبوب قمر صاحب نمایاں تھے۔ ان سب کی موجودگی نے محفل کو مزید وقار اور معنویت بخشی۔

مزید برآں، مانچسٹر میں مختلف احباب کی درخواست پر غزالی ٹیم نے ڈونیشن باکسز بھی تقسیم کیے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مخیر حضرات نہ صرف اس مشن سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ عملی طور پر اس کا حصہ بننے کے لیے بھی پُرجوش ہیں۔

یہ تمام سرگرمیاں اس امر کی غمازی کرتی ہیں کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا پیغام تعلیم، خدمت اور خیر کے جذبے کے ساتھ دلوں تک پہنچ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مشن کو مزید وسعت عطا فرمائے اور اسے انسانیت کے لیے مزید فائدہ مند بنائے۔ آمین

سہیل ضرار خلش

Alhamdulillah, Ghazali Education Trust UK are pleased to share that our donation boxes are ready for a very special init...
17/04/2026

Alhamdulillah, Ghazali Education Trust UK are pleased to share that our donation boxes are ready for a very special initiative.

We are launching our first event on Saturday, 18th April 2026 at Alfalaq School, Slough, where these boxes will be distributed among school children. This effort aims to inspire young hearts to take part in a noble cause — raising funds for underprivileged and deserving children in Pakistan who are the same age, yet are deprived of the basic right to education.

We warmly invite you all to come forward and support this meaningful initiative. Encourage your children to participate, contribute, and become a source of hope for others. Even the smallest effort can make a big difference in a child’s future.

Let’s work together to nurture compassion, responsibility, and generosity in our children — and help bring education within reach for those who need it most.

۱۰  اپریل ۲۰۲۶ کی شام غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ٹیمُ بریڈفورڈ کے ایک معروف اور سند یافتہ مقام انٹرنشنل ریسٹورینٹ میں ایک شاندا...
11/04/2026

۱۰ اپریل ۲۰۲۶ کی شام غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ٹیمُ بریڈفورڈ کے ایک معروف اور سند یافتہ مقام انٹرنشنل ریسٹورینٹ میں ایک شاندار میٹنگ اور عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے جائزے سے ہوا، جس میں فروری میں منعقد ہونے والے ایونٹس کی پیش رفت اور کامیابیوں کو پیش کیا گیا۔ ان کاوشوں کو تمام شرکاء نے بے حد سراہا اور ٹیم کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے آغاز میں سہیل ضرار خلش کی جانب سے ایک نئی مہم کا اعلان کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو ماہانہ £10کے ڈائریکٹ ڈیبٹ کے ذریعے شامل کرنا ہے۔ شرکاء کو ترغیب دی گئی کہ وہ کم از کم اپنے 10 دوستوں اور اہلِ خانہ کو اس مہم میں شامل کریں۔ اس اقدام کے ذریعے £145 کی رقم جمع کی جا سکتی ہے، جو ایک بچے کی مکمل تعلیمی کفالت کے لیے کافی ہوتی ہے۔

اس سپانسرشپ کے تحت:
۱) بچوں کو اسکول یونیفارم فراہم کیا جاتا ہے
۲) اسکول فیس ادا کی جاتی ہے
۳) نصابی کتب دی جاتی ہیں
۴)حفظانِ صحت کے مسائل حل کیے جاتے ہیں

مزید برآں، اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اپنے بچوں اور طلبہ کو ان فلاحی پروگرامز میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے تاکہ وہ بھی معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اسی سلسلے میں ایک اور اہم قدم یہ طے پایا کہ ڈونیشن باکسز تیار کر کے اسکولز، خاص طور پر اسلامی اسکولز، میں تقسیم کیے جائیں گے۔ بچوں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ کم از کم £145 کا ایک باکس بھر کر ایک بچے کی تعلیم میں حصہ ڈالیں۔

تقریب کے اختتام پر حافظ محمد آزاد صاحب اوراشتیاق میر صاحب نے شرکاء میں توصیفی اسناد تقسیم کیں۔

اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں آنٹی فوزیہ ایاز صاحبہ کی خصوصی کاوشیں قابلِ تحسین رہیں، جن کی محنت اور لگن سے یہ پروگرام کامیابی سے تکمیل پزیر ہوا۔

آخر میں انٹرنیشنل ریسٹورینٹ کے بھائی ضمیر صاحب کا خصوصی جن کی میزبانی کی بدولت یہ تقریب نہایت خوبصورت اور یادگار بنی ۔۔

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ یوکے ٹیم لندن کے زیرِ اہتمام ۱ اپریل ۲۰۲۶ کی شام، دل پسند ریسٹورینٹ وائٹ چیپل ایسٹ لندن میں تشکر اور...
04/04/2026

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ یوکے ٹیم لندن کے زیرِ اہتمام ۱ اپریل ۲۰۲۶ کی شام، دل پسند ریسٹورینٹ وائٹ چیپل ایسٹ لندن میں تشکر اور عید ملن کی بامقصد اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے جائزے سے ہوا، جس میں فروری میں منعقد ہونے والے ایونٹس کی پیش رفت اور کامیابیوں کو پیش کیا گیا۔ ان کاوشوں کو تمام شرکاء نے بے حد سراہا اور ٹیم کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں متعدد اہم اور مؤثر تجاویز سامنے آئیں۔ ایک اہم فیصلہ ۱۲پاونڈز ڈائریکٹ ڈیبٹ کی مہم کے آغاز کا تھا، جسے تمام رضاکار اور ٹیم ممبران مل کر آگے بڑھائیں گے۔ اس مہم کے تحت ہر فرد کم از کم 10 ڈائریکٹ ڈیبٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید برآں، اس مہم میں بچوں اور طلبہ کو شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، تاکہ ان میں خدمت کا جذبہ پیدا ہو اور وہ عملی طور پر اس کارِ خیر میں حصہ لے سکیں۔ اسی تناظر میں اسکولز میں خصوصی کیمپین اور بچوں کے لیے ایونٹس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس سلسلے میں یہ طے پایا کہ مختلف اسکولوں
میں ڈونیشن باکس فراہم کیے جائیں گے، جہاں بچوں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں۔ اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں ایسے ڈونیشن باکسز کے ذریعے نمایاں فنڈز جمع کیے جا چکے ہیں۔

اسی طرح مساجد اور دیگر مقامات پر بھی بچوں کو شامل کر کے اس مہم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا، تاکہ وہ اپنی تعطیلات میں بھی اس کارِ خیر کو آگے بڑھا سکیں۔

مزید برآں، جون کے وسط میں ایک خصوصی کرکٹ میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، جو فنڈ ریزنگ کے لیے ہوگا۔ اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ریحان جعفری صاحب اور یاسر شاہد شامل ہیں۔

اسکولز اور بچوں سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ایک الگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس میں ضیا الرحمن ، امِّ کلثوم خواجہ اور حنا جعفری شامل ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹ ڈیبٹ مہم کے فالو اپ کے لیے حافظ نعمان صاحب اور ساجد خان بھائی ذمہ دار ہوں گے۔
میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء نے اپنے بھرپور تعاون اور عزم کا اظہار کیا۔
اس پُر خلوص اور خوشگوار نشست کے اختتام پر تمام رضاکاروں اور ڈونرز کو خصوصی طور پر سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔ سرٹیفکیٹس کی تقسیم محترم مفتی عبدالوہاب صاحب کے ہاتھوں انجام پائی۔ اس موقع پر انہوں نے غزالی ایجوکشن کے لیے خصوصی بھی دعا فرمائی۔

تقریب کے میزبان اصغر بھائی (اونر دلپسند ریسٹورنٹ) اور ضیا بھائی نے مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا انتظام کیا، جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ مزید برآں، ساجد صاحب کی جانب سے لایا گیا کیک بھی تقریب کا حصہ بنا، جس نے محفل کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

یہ تقریب نہ صرف ایک کامیاب میٹنگ ثابت ہوئی بلکہ ایک بامقصد اور روح پرور اجتماع بھی تھی، جس سے مستقبل کے لیے نئی توانائی اور حوصلہ ملا۔ ان شاء اللہ، ان اقدامات کے مثبت اور دور رس نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

This Eid…as smiles are shared and hearts are filled with joy…there’s a gift more meaningful than anything else.A gift th...
19/03/2026

This Eid…
as smiles are shared and hearts are filled with joy…

there’s a gift more meaningful than anything else.

A gift that doesn’t fade…
A gift that builds futures…
A gift that changes lives forever.

Education.

When you give a child the chance to learn,
you don’t just brighten their Eid…
you brighten their entire future.

A future of doctors…
teachers…
engineers…
leaders…

This Eid,
give joy… give knowledge.

Because the best gift you can give…
is a child’s education.

16/03/2026

الحمدللہ، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ یوکے کی جانب سے یوکے اسلامک مشن اور مسجدِ ابراہیم کے تعاون سے ماہِ رمضان المبارک میں لیلتہ القدر کی مناسبت سے یتیم اور خصوصی بچوں کی مدد کے لیے ایک امدادی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

الحمدللہ، ایسٹ لندن کے احباب نے اس مہم میں بھرپور تعاون کیا اور دل کھول کر حصہ لیا، جس کے نتیجے میں یہ مہم کامیابی سے مکمل ہوئی۔

غزالی ایجوکیشن خصوصی طور پر عاصم الدین بھائی، محمد نثار بھائی، عبداللہ بھائی، فضلِ ثانی بھائی اور غزالی ایسٹ لندن ٹیم کی مخلصانہ کاوشوں اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ یوکے کی ایک اور تعلیمی کامیابیغزالی پریمیر اسکول، نواب صادق عباسی کیمپس کا افتتاح۷ مارچ ۲۰۲۶ (۱۸ رمض...
08/03/2026

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ یوکے کی ایک اور تعلیمی کامیابی

غزالی پریمیر اسکول، نواب صادق عباسی کیمپس کا افتتاح

۷ مارچ ۲۰۲۶ (۱۸ رمضان المبارک) کو اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کے فضل و کرم سے غزالی پریمیر اسکول، نواب صادق عباسی کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ یہ خوش آئند موقع لندن، برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت محترمہ شمیم صاحبہ کے خصوصی تعاون سے ممکن ہوا، جس پر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ یوکے کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

اس اہم تعلیمی منصوبے کی تکمیل میں جناب سید عامر محمود، محترم عارف حسین ورک صاحب، محترمہ شمیم صاحبہ اور ان کے اہلِ خانہ، غلام سرور صاحب، شکیل احمد صاحب سمیت غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی پوری ٹیم کی محنت اور کاوشیں شامل ہیں۔

اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ ادارہ آنے والی نسلوں کے لیے علم، اخلاق اور تہذیب کا مرکز بنے گا اور معاشرے میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہم دعاگو ہیں کہ اس نیک مقصد میں حصہ لینے والے تمام افراد کو اللہ تعالیٰ بہترین اجر عطا فرمائے۔

ان شاء اللہ ہم معاشرے میں جہالت اور تاریکی کے مقابلے میں علم، شعور اور اخلاق کے چراغ روشن کرتے رہیں گے۔

مقابلہ ابھی جاری رہے گا دیر تلک
چراغ ختم ہوئے ہیں نہ رات ختم ہوئی

24/02/2026

Ghazali Education Trust 📚✨

“فرق صرف تعلیم سے ہے”
جو آپ کی زکوٰۃ و عطیات سے ممکن ہے۔

We are committed to transforming lives through education and opportunity.

🔹 Sponsor a Special Child — 500 GBP annually
🔹 Sponsor an Orphan — 360 GBP annually
🔹 Sponsor a Residential College Student — 500 GBP
🔹 Adopt a Running School — 1,500 GBP

Your support can shape futures, build leaders, and change generations.

📞 For Donations: 0207 993 2313
🌐 www.getuk.org

Together, we educate. Together, we empower. 🤝

Education is the bridge between a child’s dream and their reality. 📚✨Look at these faces—today they are students, but wi...
19/02/2026

Education is the bridge between a child’s dream and their reality. 📚✨
Look at these faces—today they are students, but with your support, they are the doctors, engineers, and leaders of tomorrow. The only difference between a dream and a career is the opportunity of an education.
Your Zakat and donations can change a life forever. Whether it’s sponsoring an orphan or supporting a school, every penny counts toward building a brighter future.
How you can help:
• Sponsor an Orphan: £360/year
• Sponsor a Special Child: £500/year
• Sponsor a College Student: £600/year
Join Ghazali Education Trust UK in making a difference.
📞 Call to donate: 0207 993 2313
🌐 Visit: www.getuk.org

Ramadan Mubarak from all of us.🌙🤲🏻As this blessed month begins, we pray that it brings peace, compassion, and renewed pu...
18/02/2026

Ramadan Mubarak from all of us.🌙🤲🏻

As this blessed month begins, we pray that it brings peace, compassion, and renewed purpose to communities across the world. May Ramadan inspire meaningful actions, strengthen unity, and multiply rewards that continue far beyond these 30 days.

In the spirit of this sacred month, may we also remember the power of knowledge — to uplift lives, empower generations, and create lasting change. May every act of learning and teaching become a source of ongoing charity and reward.

May Allah accept our fasts, prayers, and charitable efforts, and grant guidance, ease, and success to all. Ameen. 🤲✨

10/10/2025

Address

London

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Friday 9am - 5pm

Telephone

+442079932313

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazali Education Trust UK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Ghazali Education Trust UK:

Share