Peace, Unity & Friendship

Peace, Unity & Friendship Peace , Unity and Friendship is all about to spare and spend a few moments from our lives to spread happiness, peace and harmony.

26/10/2025
I take pride in working at Cadbury Birmingham, where we recently celebrated 200 years of spreading chocolate joy globall...
25/09/2025

I take pride in working at Cadbury Birmingham, where we recently celebrated 200 years of spreading chocolate joy globally 🌍

 #کیڈبریزیر نظر تصویر ابھی تھوڑی دیر پہلے بنائی۔۔جو روڈ کیڈبری چاکلیٹ فیکٹر ی کی جانب جاتا ہے اسی پر کیڈبری ٹیکنالوجی کا...
24/03/2024

#کیڈبری

زیر نظر تصویر ابھی تھوڑی دیر پہلے بنائی۔۔جو روڈ کیڈبری چاکلیٹ فیکٹر ی کی جانب جاتا ہے اسی پر کیڈبری ٹیکنالوجی کالج بھی واقع ہے۔۔ کالج کے سامنے یہ چھوٹا سا تالاب ہے جس میں بطخیں سال کے بارہ مہینے تیرتی رہتی ہیں۔ اس کے ارد گرد بہت سے بینچ پڑے ہوئے ہیں جہاں بندہ تازہ ہوا کے تھپیڑے بڑے آرام سے کھا سکتا ہے۔ ایسے ماحول میں اگر ہاتھ میں ناول ہو ساتھ میں ایک تھرماس چائے ہو تو ماحول کو چار پانچ چھ رنگ لگ جائیں ۔۔

آپ لوگ بھی تصویر سے محظوظ ہوں !!!

20/03/2024

کچے کے علاقے کے پکے ڈکیت
===============

بچپن میں سہراب گوٹھ نامی علاقے کی خبریں پڑھا کرتے تھے اب پچھلے کچھ سالوں سے کچے کا علاقہ سوشل میڈیا اور خبروں میں چھایا ہوتا ہے۔ کچے کے علاقے میں جو وارداتیں ہورہی ہیں ان کی بھی عجیب تاریخ ہے۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر لڑکیاں بن کر لوگوں کو ورغلاتے ہیں اور ملاقات کے بہانے اغوا کرلیتے ہیں۔ یہی لوگ مختلف چیزیں سستے داموں آنلائن فروخت کرنے کا اشتہار دیتے ہیں اور لوگ ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ یہ ڈکیت رہائی کے بدلے تاوان مانگتے ہیں اور عدم ادائیگی پر مغوی کو مار ڈالتے ہیں۔ سیکوریٹی فورسز اپنی کوششیں کرتی ہیں لیکن ابھی تک ان لوگوں کا قلع قمع نہیں کیا جاسکا اور لگتا بھی نہیں کہ کبھی ان لوگوں سے معاشرہ پاک ہوگا ۔۔۔

کل ایک افسوسناک خبر پڑھنے کو ملی۔ اس خبر کے مطابق کچے کے کسی گاؤں کے پرائمری سکول ٹیچر کو بیدردی سے قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق استاد صاحب کی ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں یہ موٹرسائیکل پر سوار مع اپنی بندوق روزانہ سکول جاتے تھے۔ بہادری کی یہ وڈیو بھی یقینا ان پکے ڈکیتوں نے دیکھی ہوگی تو بیچارے ماسٹر صاحب کو مارڈالا۔انتہائی وحشیانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن یہاں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ہم لوگ کب سدھریں گے؟ ہمارے ذرائع ابلاغ ، سوشل میڈیا کا کوئی قائدہ قانون بھی ہے؟ سادہ عوام کے کارنامے ریٹنگ کیلئے یہ فوراً پوسٹ کردیتے ہیں ۔ کبھی پولیس یا فوجی یا کسی خفیہ محکمے کا بندہ ہوتو اس کو بھی ڈھونڈ کر میڈیا پر ڈال دیتے ہیں۔ ایسی صحافت کی وجہ سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگیاں موت کے دھانے پر ہوتی ہیں۔ ان گدھوں کیلئے کوئی ضابطہ اخلاق نہیں بس چند ڈالر کے لالچ میں سب کچھ کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ حکومت کو باقی معاملات درست کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امن قائم رکھنے کیلئے بھی سخت تگ و دو کرنا ہوگی۔ ریاست کی رٹ بحالی کے لیے ایسے عناصر کا قلع قمع کرنا انتہائی ضروری ہے!!!

17/03/2024



اَللّٰھُمَّ لَکَ سَجَدْتُّ وَبِکَ امَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ، سَجَدَوَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہُ وَصَوَّرَہُ وَشَقَّ سَمْعَہُ وَبَصَرَہُ تَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔ (صحیح مسلم)
ترجمہ: یااللہ! میں آپ ہی کو سجدہ کرتا ہوں، آپ ہی پر ایمان لاتا ہوں، آپ ہی کے آگے جھکتا ہوں، میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اور اس کی صورت بنائی اور اس میں کان اور آنکھ کے شگاف پیدا کئے۔ اللہ تعالیٰ جو سب سے بہتر پیدا کرنے والا ہے، بہت برکت والا ہے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْکَ لَااُحْصِیْ ثَنَائً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلیٰ نَفْسِکَ۔ (مسلم)
ترجمہ: یااللہ! میں آپ کی ناراضی سے آپ کی خوشنودی کی پناہ مانگتا ہوں، اور آپ کے عذاب سے آپ کی معافی کی پناہ، اور آپ (کے قہر) سے آپ ہی کی پناہ مانگتا ہوں میں آپ کی تعریف (کے پہلوئوں) کو شمار نہیں کرسکتا۔ آپ ویسے ہی ہیں جیسے آپ نے اپنی صفت بیان فرمائی ہے۔
3۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہُ دِقَّہُ وَجِلَّہُ وَاَوَّلَہُ وَاٰخِرَہُ وَعَلَانِیَتَہُ وَسِرَّہُ۔ (مسلم)
ترجمہ: یااللہ! میرے تمام گناہوں کو معاف فرمادیجئے، وہ چھوٹے ہوں یا بڑے اول ہوں یا آخر، علانیہ ہوں یا خفیہ۔
٭٭٭٭٭

آمین ثم آمین

10/03/2024

#رمضان2024
کل ان شاءاللہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔ تمام احباب کو مبارک ہو اور جو لوگ منگلوار یا بدھوار کو رکھ رہیں انہیں پیشگی مبارکباد۔ کوئی غلطی خطا جانے انجانے میں سرزد ہوئی تو معافی کا خواستگوار ہوں۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہم سب کو ایسی عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے جیسا کہ ان کا حق ہے آمین!!!

04/03/2024

پیری مریدی ڈاٹ کام
-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-

نفسانی خواہشات کا لا متناہی سلسلہ اور ان کی پلک جھپکنے میں تکمیل انسان کی دو ایسی کمزوریاں ہیں جو ہر دور میں بکتی ہیں، جس پر لوگ پیسہ کماتے ہیں، انسان دھوکہ کھاتے ہیں، ذلیل و خوار ہوتے ہیں، مگر باز نہیں آتے، گئے وہ زمانے جب صاحبِ علم کسی شخص کو اسکے علم و تقویٰ کی وجہ عزت و احترام بجا لاتے تهے۔ آج کل تو ایک دوڑ ہے کہ فلاں شخص فلاں کا مرید ہے، اور فلاں شخص فلاں سے بیعت ہے۔رہی سہی کسر بڑے بڑے سیاستدان اور امراء پیروں کی درگاہوں پر حاضری دے کر پوری کر دیتے ہیں.لیکن نام نہاد عقل کے اندھے مرید اپنے اپنے شیوخ کے وہ وہ کارنامے اور کرامات گنواتے ہیں کہ بیچارہ شیخ خود سن لے تو مارے حیرت کے بیہوش ہوجائے۔ یوٹیوب، فیس بک اور واٹس اپ پر ریڈی میڈ مفتیوں اور پیروں کی ایک فوج موجود ہے۔5 ہزار سے اوپر مفسر قرآن اور مفتی صرف یوٹیوب پر موجود ہیں، اتنے مفسر امّت مسلمہ نے 14 سو سال میں پیدا نہیں کئے، جتنے یوٹیوب نے 5 سال میں پیدا کردئیے۔اور اب واٹس اپ پر ہر کسی نے گروپ بنا کر فتوے 'وظائف اور پیری مریدی کے سلسلے چلانے شروع کر دیئے ہیں. غضب خدا کا جنہیں عربی کے قواعد وضوابط تک نہیں آتے وہ فتوے دیتے پهرتے ہیں اور جنہیں اسلام کے بنیادی عقائد کا علم تک نہیں وہ پیری مریدی کے سلسلے چلا رہے ہیں.
آدھا اسلام ابا جی کی پُر مغز گفتگو سے سیکھ لیا، جس کا جو چاہا جیسا چاہا وہ مطلب نکال لیا تو آدھا یوٹیوب اور واٹس اپ سے سیکھ لیا......لو جی ہوگئے پورے مفتی اور ایک مکمل پیر۔ اب پیشن گوئیاں بهی شروع فتوے بهی جاری.....
جس قوم نے تاریخ نسیم حجازی سے پڑھی ہو اور فرائض ٹی وی ڈراموں اور سوشل میڈیا سے سیکھے ہوں، گناہ پیروں سے بخشوائیں ہوں اور راہِ سلوک کے ساتھ سوتیلی ماؤں والا سلوک کیا ہو اس سے توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔

میں سوچ رہا ہوں کہ اگر اندھے مریدوں کی تقدیر میں اندھے پیر لکھ ہی دیے گئے ہیں جو ان کی دنیا و آخرت برباد کرکے ہی چھوڑیں گے تو میں کیوں نہ اس ادھم مستی میں اپنی دنیا ہی بنا لوں؟ بس میں جلد ہی پیری فقیری ڈاٹ کام کے نام سے اپنا بزنس شروع کرنا چاہتا ہوں، ویسے بھی آج کل اس آئیڈیے کی مارکیٹ بھی بہت زیادہ ہے، بیچنے کے لئے لوگوں کو خاطر خواہ کنوینس بھی نہیں کرنا پڑے گا۔کسٹمر چند سو روپے دے کر اپنی اکاؤنٹ پروفائل بنائے گا، عورتوں کے لئے خصوصی رعایت ہوگی، اپنی پریشانیاں بتائیں اور ہم مشین لرننگ اور ڈیٹا مائننگ کے ایڈوانس الگورتھم استعمال کرتے ہوئے آپکو کسی نہ کسی پیر سے کنیکٹ کرا ہی دینگے۔ مال و پیسہ، پسند کی شادی، شہرت و عزت والوں کو ’’جمالی پیروں‘‘ کے پاس فارورڈ کردیا جائے گا۔ ساس، سسر کی موت، انتقام، اور یہودی سازشوں کا قلع قمع کرنے والوں کو ’’جلالی پیروں‘‘ کی طرف بھیج دیا جائے گا، امراض مخصوصہ'بیماروں اور اولاد کی خواہش کے ماروں کو ’’نانگے پیروں‘‘ کی طرف بهیج دیا جائے گا.
کوئی ایک دو ملین سبسکرائبر ہوگئے تو ہم مرچنڈائس بھی بیچنا شروع کردینگے۔اور مختلف گروپس اور سوشل نیٹ ورک پر اپنی برانچیں بهی کهول دیں گے. جھولے والے بابا کا جھولا، ککڑ والے بابا کا ککڑ،نانگے بابے کا کچھا(نیکر)،ٹاکیاں والے بابا کا تعویذ،چپ والے بابا کی قوالی، ملنگ بابا کی دهمال، اور دیگر باباوں کی دیگیں'چادریں'پهول'اور تبرک وغیرہ بهی ڈسکاونٹ کے ساتھ بیچنا شروع کر دیں گے اور ہوم ڈیلوی فری.اور اپنے ساتھ 10مرید رجسٹر کروانے والوں کو کمیشن دیا کریں گے.
ہزار روپے سے دس ہزار روپے تک کی مرادوں کو بر لانے والے کسٹمر کو باباوں کے تبرکات دیئے جائیں گے، ایک ہزار فیس بک لائکس اور دو ہزار فالوورز۔
لانے والوں کو بهی کمیشن دی جائے گی،اور اگر کسی نے ہمارے کاربار میں ٹانگ اڑانے کی جرت کی تو اسے بابوں اور مریدوں کو کہہ کر دیواروں میں چنوادیں گے.....
اور پھر ہم سوشل میڈیا پر پیری فقیری ڈاٹ کام کا سالانہ عرس بھی کیا کرینگے،کوکا کولا اسٹوڈیو کے بھنگڑے، جنون گروپ کی مستی،لکی ایرانی سرکس، موت کا کنوں اور میجک شو اور قوالیاں،بھی چلائیں گے، اور باباوں کی خیالی تصویریں بھی سجائیں گے، اور اگر ایک بار یہ آئیڈیا چل پڑا تو کفن دفن ڈاٹ کام، لڑائی جھگڑا ڈاٹ کام، تعویذ گنڈا ڈاٹ کام،میری محبوبہ ڈاٹ کام، ساس بہو ڈاٹ کام ، شادی منگنی ڈاٹ کام اور چٹ منگنی پٹ بیاہ ڈاٹ کام بھی شروع کردیں گے .اُمید ہے آپ اس انوکھے کاروبار میں تن، من، دھن سے شرکت کرکے جہنم میں ایک پلاٹ اپنے نام ضرور بک کروائیں گے۔اور مزید اس سلسلہ میں اپنی اپنی پسندیدہ بےحیائی کو پروموٹ کر کے حاصل کردہ سرمایہ سے پلاٹ پر آگ کا ایک گهر بنوائیں گے....
اس مضمون کو 50 لوگوں کے ساتھ شئیر کریں اور شام سے پہلے اصلی تے وڈے والے بابا کے مرید بن جائیں جو آپکو سیدھا جہنم میں پہنچا دے گا...
یہ پیشکش صرف محدود مدّت کے لئے ہے ۔ خواتین کو خصوصی رعایت دی جایئگی-
اور ہمارے اس پیری مریدی ڈاٹ کام میں شامل ہونے کیلئے عقل کا اندها 'بے نمازی' میوزک کا شوقین 'چرس اور بهنگ کا عادی 'توحید کی معرفت سے کوسوں دور'ناچ گانے اور دهمال کا ایکسپرٹ'اللہ کی قدرت کو محدود اور باباوں کو خودمختار سمجھنے والا'رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے ذکرو وظائف کو چهوڑ کر من گھڑت وظائف کاعادی'غیر اللہ کے نام کی نزرو نیاز دینے والا ہونا ضروری ہے........
شرائط کی پابندی نہ کرنے والوں کو باباوں کا گستاخ اور وہابی تصور کیا جائے گا.
مزید اپنے علاقے میں دربار بنانے کیلئے ایک عدد پرانا پهٹہ کپڑوں کا جوڑا'تین عدد دانوں والی تسبیح'قرآنی آیات سے لکهی ایک عدد چادر اور پهول کی پتیاں اور ایک بڑی چادر کے ساتھ چار عدد بانس(ڈنڈے)' چند عدد اینٹیں اور ایک عدد چندہ بکس اور ایک عدد بلی 'بکری گهوڑی یا کسی بهی جانور کا مردہ بچہ لے کر ہمارے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر کے فری ٹریننگ حاصل کریں اور نہایت ہی کم سرمایہ سے دن دگنی رات چگنی ترقی کر کے لاکھوں روپے اور شہرت کمائیں. ..اپنے اور اپنے خاندان کیلئے عذاب جاریہ بنائیں. ...پہلے سو حضرات رابطہ کرنے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی....

رابطہ کیلئے اپنے انبکس جمپ لگائیں

منقول

01/03/2024

جھوٹا آئینہ
*********
تحریر: ساجد محمود فرام فرنگی لینڈ ، انگلینڈ
-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔
اس متروکہ اور سال خوردہ عمارت میں جا بجا مکڑی کے جالے لٹکے ہوئے تھے۔سیلن کی بدبو سے لگ رہا تھا اس عمارت کے مکین اسے صدیوں پہلے ویران کرکے گزرچکے ہیں۔ اسی عمارت کے ایک تہہ خانے میں مجھے بھی لیٹے لیٹے پتا نہیں کتنے ماہ و سال یا صدیاں بیت چکی تھیں۔اب تو کسی ایک بھی پل کا حساب یاد نہیں رہا تھا۔ یادتھیں تو بس وہ خاموش چیخیں جن کی بازگشت ہمیشہ میرا پیچھا کرتی تھی۔

ارے بھئی ڈریں مت میں جن یا کوئی بھوت پریت نہیں ہوں۔ میں تو اپنے زمانے کا ایک مشہور ماورائی قلمکار ہوں۔ لفظوں سے کھیلنا اور انسانی نفسیات کو ٹٹولنا میری فطرت میں بس چکا ہے۔ میرے لفظوں کا فسوں قارئین کے دل و دماغ پر طاری ہوجاتا تھا اور پھر وہ ان کے سحر سے آزاد ہونے کی کوشش میں مزید جکڑتے چلے جاتے تھے۔آج ایک کہانی لکھتے لکھتے یوں لگا جیسے مجھے کسی نے پکارا ہو۔مجھے اپنے سینے پر بوجھ محسوس ہورہا تھا۔ کچھ تکلیف دہ لمحات کے بعد مجھے اپنا وجود ہلکا پھلکا محسوس ہونے لگا۔ یکا یک اس پانچ سو سالہ پرانی عمارت میں جیسے بھونچال آگیا ۔ ہر ذی نفس دوڑ رہا تھا۔ خواتین اور بچوں کی چیخیں عمارت کے دروبام ہلا رہی تھیں۔ ان کے منہ سے نکلنے والے لا یعنی اور بے ربط الفاظ سمجھنا ناممکن تھا۔میں نے ذہن پر زور دیا تو وہ الفاظ مانوس لگے۔وہ ہذیانی لہجے میں کہہ رہے تھے ۔۔

“ مار ڈالو اسے ، وہ ابھی بھی یہیں تھا ، مار ڈالو ورنہ وہ تم سب کو مار ڈالے گا ۔”

مجھے بھی اپنی جان کے لالے پڑگئے۔میں نے بھی اٹھ کر بھاگنا شروع کردیا۔اندھیرے میں بھاگتے بھاگتے ایک زرا روشن کمرے میں داخل ہوا تو ایک سنگھار میز پر نظر پڑی۔اس میں جڑے ایک آئینے میں اپنی صورت دیکھنا چاہی ۔۔۔۔ اف جو کچھ میں دیکھ رہا تھا یہ حقیقت نہیں ہوسکتی تھی۔ کیا میں کوئی ڈراؤنا خواب دیکھ رہا تھا؟ میں نے اپنے آپ کو ناخن چبھو کر دیکھا لیکن میرے منہ سے سسکاری نکل گئی۔ یہ میں ہی تھا ، شاید جاگتے میں کوئی بھیانک خواب در آیا تھا میری آنکھوں میں ۔ آئینے میں میرا خوفصورت چہرہ نظر آرہا تھا ۔بڑھی ہوئی شیو اور آنکھوں میں خون اترا ہوا تھا۔ہاتھوں میں چارہ کاٹنے کا ٹوکا پکڑا ہوا تھا جس پر سر خون کے قطرے زمین پر ٹپک رہے تھے۔ یوں لگ رہا تھا جیسے ایک لمحہ پہلے کسی کی گردن اتاری گئی ہو۔۔ یہ منظر دیکھ کر مجھے اپنے آپ سے گھن آنے لگی ۔اب تو میں نے اپنے آپ سے بھی بھاگنا شروع کردیا ۔ پوری عمارت میں بھگدڑ مچی ہوئی تھی ۔ کئی جگہ خون میں تڑپتی ہوئی لاشیں بھی نظر آئیں لیکن میں انہیں نظروں کا دھوکہ سمجھ کر بھاگتا رہا ۔۔کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں خون آلودہ برچھیاں اور تلواریں بھی نظر آرہی تھیں۔ شاید کسی بیرونی حملہ آور نے حملہ کردیا تھا۔ میں خود بھی اپنے آپ سے بھاگتا بھاگتا عمارت کے ایک کونے میں بنے غسل خانوں کی جانب بڑھ گیا۔دروازہ کھولا تو وہاں تاریکی کا راج تھا۔ لگ رہا تھا غسل خانے استعمال کرنے والا کوئی بھی نہ تھا۔ میں نے چٹخنی چڑھائی۔اندھیرے میں آنکھیں دیکھنے کے قابل ہوئیں ایک جانب کچھ بٹن نظر آئے ،
میں نے جلدی سے ایک ایک کرکے دبا دیا۔ کمرے کے سارے بلب یکے بعد دیگرے جلنا شروع ہوگئے ۔سامنے قد آدم آئینے ایستادہ تھے ۔ میری ہمت نہ ہوئی کہ اپنےسراپے پر ایک نگاہ اور مار لوں۔ ڈرتے ڈرتے میں نے واش بیسن کے سامنے کھڑے ہوکر جلدی سے پانی کھول دیا ۔ اف!! میرے منہ سے سسکاری نکل گئی، پانی انتہائی سرد تھا ، یوں محسوس ہوا جیسے میرے ہاتھ منجمد ہوچکے ہوں۔ اسی یخ بستہ پانی سے منہ پر چھینٹے مارے لیکن یہ کیا ؟ خود بخود میری چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں۔ ٹونٹی سے پانی کے بجائے خون نکل رہا تھا۔ میرا سارا چہرہ اب خون آلودہ نظر آرہا تھا۔ایسے میں باہر سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں ۔
“جلدی کرو دروازے توڑ دو ، بچنے نہ پائے ، اسے مار ڈالو ورنہ ہمیں بھی مار ڈالے گا ۔”

کڑ کڑواہٹ کی آواز آئی اور پھر غسل خانے کا دروازہ ٹوٹ کر فرش پر بکھرتا چلا گیا۔ لوگوں کا ایک جم غفیر غسل خانے میں گھس آیا ۔ یہ سب لوگ میرے جانے پہچانے تھے ۔ یہ میری کہانیوں کے کردار تھے۔ ان میں کچھ ہیرو تھے اور کچھ ولن۔ ایک بڑی تعداد خواتین کی بھی تھی۔ میں نے آئینے میں دیکھا ۔۔ وہ سب مجھے گھور رہے رہے تھے۔ اسی ہجوم میں ۔۔۔۔میں بھی تو تھا۔ اپنے آپ کو دیکھ کر میری رگ و پے میں سنسنی طاری ہوگئی۔ میں نے اچانک زور سے نعرہ لگایا ۔۔

“ بچنے نہ پائے ، اسے مار ڈالو اس سے پہلے کہ یہ ہمیں مار ڈالے ۔”

سامنے لگے آئینوں میں مجھے دکھائی دے رہا تھا کہ وہ میری طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں ۔ میں بھی پیچھے کی جانب پسپا ہونا شروع ہوگیا ۔ اور پھر سارا ہجوم ان آئینوں میں سے نکل کر میرے اوپر پل پڑا۔ میرے اپنے جسم کے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے ، آئینے کے ہزاروں لاکھوں ٹکڑے فضا میں بکھرتے چلے گئے لیکن میں کسی سے یہ بھی نہ پوچھ سکا ۔۔

“ ظالمو! یہ تو بتاؤ میرا قصور کیا ہے ۔”
***********

25/02/2024

اس سال لگتا ہے ملتان سلطان مارے ای مارے

10/02/2024

تمام یوتھیوں ، پٹواریوں اور جیالوں سے معذرت کے ساتھ کہونگا کہ سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔ اگر مان لیا جائے کہ پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو پھر انہیں مقبولیت کا سو فیصد ووٹ پڑتا اور سب حلقوں میں جیت جاتے ۔ اگر دھاندلی واقعی ہوئی ہوتی تو پی ٹی آئی کو کامیابی نہ ملتی ۔۔۔ اگر نون لیگ کی اووووووووووپر بات ہوچکی تھی تو پھر ان کی اب تک 150 سیٹیں ہوتیں۔۔ میں ہمیشہ دھاندلی اور لوٹا کریسی کا مخالف ہوں۔ موجود حالات میں جو بھی حکومت بنے گی اس کے قدم کمزور ہونگے جو ملک کیلئے بالکل ٹھیک نہیں ۔ ہر چند ماہ بعد تحریک عدم اعتماد آجایا کریگی اور وزیر اعظم فارغ ہوجایا کرے گا ۔۔۔ اب یہ گارنٹی بھی نہیں کہ آنے والے انتقامی سیاست نہیں کریں گے ۔ کون ہے جو حلفیہ کہہ سکتا ہے کہ اپنے بدلے چھوڑ کر ہم پاکستان کیلیے سوچیں گے؟؟؟؟ کچھ لوگوں نے پاکستان کو اتنا زیادہ زلیل کروا دیا ہے کہ یہ زخم بھرتے بھرتے بھی بیس تیس گزر جائیں گے ۔۔۔

تجربات سے یہ دیکھا اور سیکھا ہے کہ جھوٹ اتنازیادہ بولو، بار بار بولو ، اتنا بولو کہ یہ سچ لگنے لگے ۔۔۔۔ پچھلے دس سال میں ہر پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ دیکھیں ، ان کے طرفدار چینل یا وی لاگر دیکھیں ہر جگہ جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ ہی نظر آرہا ہے ۔ امن وامان اور معیشیت بہتر ہونے کا خواب شاید کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو !!!

08/02/2024

#الیکشن2024

پولنگ کا وقت ختم ہوا۔ نئے یا پرانے پاکستان کا فیصلہ چوبیس گھنٹے میں ان شاءاللہ !!!!

Address

Birmingham
B30 2

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peace, Unity & Friendship posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share