Students Parents Federation of Pakistan - SPFPak.org

Students Parents Federation of Pakistan - SPFPak.org "مفت معیاری اور یکساں تعلیم کیلئے"
"تعلیم کے شعبے سے ناانصافی دھوکہ دھی اور لوٹ مار کے خاتمے کیلئے"
"طلباء، والدین اور اساتذہ کی آواز"

04/06/2026

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول، گاؤں انور علی لاشاری کی خستہ حالی

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول، گاؤں انور علی لاشاری، گاؤں بہاول لاشاری، کاک بنگلہ روڈ، ڈولفن واٹر پارک کے بالکل قریب، تعلقہ میرپورخاص میں واقع ہے۔ اس کا سیمس کوڈ 405030143 ہے۔

اس اسکول میں 245 سے زائد معصوم بچیاں زیر تعلیم ہیں۔ اسکول میں ٹوٹل 13 افراد کا اسٹاف موجود ہے۔ 245 سے زائد بچیوں کی تعلیم کے لیے صرف دو کمرے دستیاب ہیں اور وہ بھی انتہائی خستہ حال ہیں۔

اسکول کی چار دیواری مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ موجودہ بارشوں میں دیواریں ٹوٹ کر گر سکتی ہیں۔ دیواروں کو گرتے ہوئے روکنے کے لیے لکڑی کے شہتیروں کا سہارا لیا گیا ہے۔
اس صورتحال میں بچیوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
2004 میں اس اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا گیا تھا اور اسکول کے اتنے بڑے پلاٹ پر ھونے کے باوجود پانچ کلاسوں کیلئے دو کمرے بنائے گئے تھے جو 24 سال کے عرصے میں مینٹیننس نہ ھونے کی وجہ سے خستہ حال ھو چکے ھیں
اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کے چیئرمین ندیم مرزا نے کہا ھے کہ وزیر تعلیم سندھ کو بھرتیوں سے ھی فرصت نہیں ھے اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری ایکشن لے کر اسکول کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ھے
یاد رھے کہ سندھ کی تعلیم کا 92 فیصد بجٹ سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے ھوئے نااھل اور گھسوٹ اساتذہ کی تنخواہوں کی نذر ھو جاتا ھے

سندھ کی تعلیم اور روزگار کا کیا ھو گا؟؟جہاں اٹھارہ سال سے آپ کی حکومت ھے اٹہتر لاکھ بچہ اسکول سے باہر ھے 60 لکھ بچہ نجی ...
04/06/2026

سندھ کی تعلیم اور روزگار کا کیا ھو گا؟؟
جہاں اٹھارہ سال سے آپ کی حکومت ھے اٹہتر لاکھ بچہ اسکول سے باہر ھے 60 لکھ بچہ نجی اسکولوں میں پیسے دے کر تعلیم حاصل کر رھا ھے سندھ کی تعلیم کا 92 فیصد بجٹ سیاسی بھرتیوں والے ٹیچرز کھا جاتے ہیں 41 ھزار میں سے صرف 13 ھزار اسکولوں میں تعلیم دی جاتی ھے
کراچی کے ماسٹر ڈگری ھولڈرز بائیکا اور ٹیکسی چلا رھے ھیں فوڈ پانڈہ رائیڈرز ھیں
ان مسائل پر بھی کچھ روشنی ڈال دیں تو عین نوازش ہوگی

سیشن کی بھوت پھیری- فیس وصولی کا ڈرامہیونیورسٹیوں میں سمسٹر سسٹم ہے جہاں پورے سمسٹر کی فیس ایک ساتھ وصول کی جاتی ہے جبکہ...
04/06/2026

سیشن کی بھوت پھیری- فیس وصولی کا ڈرامہ

یونیورسٹیوں میں سمسٹر سسٹم ہے جہاں پورے سمسٹر کی فیس ایک ساتھ وصول کی جاتی ہے جبکہ اسکول کالجوں میں ماہانہ فیس لی جاتی ہے۔ سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیوشنز ایکٹ 2001 اور قوانین 2005 میں فیس کی وصولی ماہانہ، سہ ماہی یا سالانہ کی اجازت ہے لیکن کہیں بھی "سیشن" کی تعریف یا بغیر پڑھائے 12 ماہ کی فیس کی شرط موجود نہیں۔

اسکول اور کالجوں میں مارچ تک پڑھائی ہوتی ہے اور اپریل مئی میں امتحانات ہوتے ہیں۔ BISE کراچی اور دیگر سندھ بورڈز کے مطابق انٹر پارٹ 2 کے امتحانات اپریل مئی میں ہوتے ہیں اور کلاسز مارچ میں ختم ہو جاتی ہیں۔

مگر حیرت انگیز طور پر میٹرک تک کا سیشن یکم اپریل سے شروع ہو جاتا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ کا سیشن اگست سے شروع کیا جاتا ہے۔ انٹر پارٹ 1 کے داخلے نویں کلاس کے نتیجے کی بنیاد پر جون جولائی میں مکمل ہوتے ہیں اور کلاسز اگست سے شروع ہوتی ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اس بھوت پھیری سے بچوں کے تین ماہ ضائع ہو جاتے ہیں۔ قابل ترین وزیر تعلیم سندھ اور ان کی تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی یہ فیصلے کرتی ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی میں والدین کے نمائندے شامل نہیں ہوتے جبکہ نجی اسکول اور کالج کے دو تین نمائندے اس میں موجود ہیں اور سارے فیصلے نجی تعلیمی سوداگروں کے مفاد میں کیے جاتے ہیں۔

برسوں سے میٹرک کے بچوں سے بھی جولائی تک کی فیس وصولی ہو رہی تھی۔ اس دفعہ اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کے مطالبے پر سندھ ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن نے سرکلر جاری کر کے میٹرک کے بچوں سے فیس وصولی کو مارچ تک محدود کر دیا۔

لیکن انٹرمیڈیٹ سال دوم کے بچے، کیمرج اور آغا خان بورڈ کے بچوں سے مارچ میں کلاسز ختم ہونے کے باوجود جولائی تک کی مدت کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔ وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ انٹرمیڈیٹ، کیمرج اور آغا خان بورڈ کے طلباء کا سیشن اگست میں شروع ہوا تھا اس لیے سیشن کے حساب سے پورے بارہ ماہ کی فیس وصولی اسکول اور کالجوں کا حق ہے۔ یعنی اپریل تا جولائی وہ بغیر پڑھائے فیس لینے کے مجاز ہیں۔ کیمرج اور آغا خان بورڈ کا تعلیمی سال بھی ستمبر سے اگست تک ہوتا ہے اور امتحانات مئی جون میں ہوتے ہیں۔

اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کے چیئرمین ندیم مرزا نے ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سندھ کی ایڈیشنل رجسٹرار رفیعہ ملاح صاحبہ اور پرائیویٹ کالجز کے ڈائریکٹر جناب قادر شاہ صاحب سے جب اس مسئلے پر بات کی تو انہوں نے کہا سیشن کے مطابق ہم کچھ نہیں کر سکتے، یہ فیسیں تو انٹر، کیمرج اور آغا خان بورڈ کے طلباء کو دینی پڑیں گی۔

سوالات یہ پیدا ہوتے ہیں کہ:
1- جب مارچ تک کلاسز ختم ہو جاتی ہیں تو یہ سیشن کا ڈرامہ کر کے چار ماہ کی اضافی فیس کا بوجھ والدین پر کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ سپریم کورٹ پاکستان کے 2018 کے فیصلے کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کی صرف ٹیوشن فیس لی جا سکتی ہے اور بغیر سروس کے فیس وصولی قانون کے خلاف ہے۔
2- جب نویں کی بنیاد پر کالجوں میں داخلے دیے جا رہے ہیں تو یہ داخلے سیکنڈ ایئر کی انرولمنٹ اور نویں کی مارک شیٹ کی بنیاد پر فروری مارچ میں کیوں مکمل نہیں کر لیے جاتے؟
3- جب اسکول کالجوں میں ماہانہ بنیاد پر فیس لینے کا قانون اور سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو پھر یہ سیشن کا ڈرامہ کہاں سے آ گیا؟

اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کے چیئرمین ندیم مرزا نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ:
1- سندھ میں میٹرک انٹر دونوں کے امتحانات ایک ساتھ کروا کر تعلیمی سال بھی ایک ساتھ شروع کیا جائے
2- میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ، کیمرج اور آغا خان بورڈ کے طلباء سے بھی مارچ کے بعد فیس وصولی پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے جائیں

04/06/2026
ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے واضح احکامات کہ میٹرک کے بچوں سے مارچ کے بعد فیس نہیں لی جائے ...
04/06/2026

ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے واضح احکامات کہ میٹرک کے بچوں سے مارچ کے بعد فیس نہیں لی جائے گی
مئی، اپریل کی فیس نہیں لی جائے گی،
ملاحظہ کیجئے فیس کارڈ
غازی فاؤنڈیشن اسکول دستگیر کیمپس نے مئی، اپریل کی فیس لے لی ہے۔ اور جب اسٹوڈنٹس نے منع کیا تھا تو انہوں نے ہم سے کہا کہ اگر ہم نہیں دیں گے تو وہ ہمارے پریکٹیکلز نہیں لیں گے۔
اب یہ فیس کی واپسی سے انکاری ھیں
اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کی تین بار ڈائریکٹوریٹ کو فراھم کی گئی لسٹ میں اس اسکول کا نام موجود ھے لیکن اسکول کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ھو رھا وزیر تعلیم سندھ نوٹس لیں

ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز تین تین خطوط جاری کرنے کے باجود اسکول مالکان سے میٹرک کے بچوں کو ...
04/06/2026

ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز تین تین خطوط جاری کرنے کے باجود اسکول مالکان سے میٹرک کے بچوں کو مارچ کے بعد کی وصول کی گئی فیس لیب اور پریکٹیکل چارجز واپس میں دلوا سکی
اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کی دی ھوئی لسٹ کو کالج ایجوکیشن سے غیر قانونی پر ڈائریکٹوریٹ میں فرمائشی پوسٹنگ لے کر آئے ھوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلینٹ قربان بھٹو نے اپنی کمائی کیلئے والدین کی شکایات کو قربان کر دیا
لسٹ میں دئیے گئے ناموں کے اسکول مالکان سے ڈیل کر لی گئی
والدین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالتے ھیں انہیں ڈراتے ھیں کہ شکایت واپس لے لو ورنہ اسکول والے بچے کو اسکول سے نکال دیں گے
ڈائریکٹوریٹ کا کمپلینٹ پورٹل بند ھزاروں شکایات ردی کی ٹوکری کی نذر
اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کے چیئرمین ندیم مرزا نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ھے وہ فوری طور پر کالج اور اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹوریٹ میں تعینات افسران کو فوری طور پر کالج ایجوکیشن میں واپس بھیجیں ورنہ یہ معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا جائے گا اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا

فیس وصولی ڈارمہ قانون کو گھر کی لونڈی اور پاؤں کی جوتی سمجھنے والے نجی اسکول مالکان کی ایک اور من مانی گرمیوں کی چھٹیوں ...
04/06/2026

فیس وصولی ڈارمہ
قانون کو گھر کی لونڈی اور پاؤں کی جوتی سمجھنے والے نجی اسکول مالکان کی ایک اور من مانی گرمیوں کی چھٹیوں کے باوجود سٹی اسکول سمیت دیگر اسکولوں نے گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دیں
کچھ اسکول دس سے پندرہ جون تک کھلیں ھیں اور کچھ اسکولوں نے چھٹیاں جلدی ختم کر کے بچوں کو 21 چولائی سے ھی بلا بچوں کو کومت اپنی رٹ کب قائم کرے گی؟؟
دوسری طرف سمر کیمپ کا ڈارمہ بھی جاری ھے
اور تیزی طرف بچوں کو بغیر یونیفارم کے اسکول کھول کے بلایا جا رھا
اور یہ سب تعلیم کی نہیں فیس کی محبت میں ھو رھا کورس کاپیاں یونیفارم اسٹیشنری بیچنے کیلئے ھو رھا ھے

چورس پوسٹر بنا دیں

*اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان*  *نوٹیفیکیشن*نمبر: SPF/CO/2026/22-16  مورخہ: 2 جون 2026*موضوع: محمد شعیب سلیمان کی...
04/06/2026

*اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان*
*نوٹیفیکیشن*

نمبر: SPF/CO/2026/22-16
مورخہ: 2 جون 2026

*موضوع: محمد شعیب سلیمان کی بطور ضلعی صدر، ضلع ساہیوال تقرری*

بمطابق سرکاری فیصلے کے، اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان کو محمد شعیب سلیمان کو ضلع ساہیوال کا ضلعی صدر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

*1. مدت*
یہ تقرری 2 جون 2026 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل ہو گی، جب تک کہ اسے پہلے منسوخ نہ کر دیا جائے۔

*2. فرائض*
ضلعی صدر، ضلع ساہیوال کے ذمہ درج ذیل امور ہوں گے:
i. ضلع ساہیوال کے اندر والدین اور طلبہ کی نمائندگی کرنا۔
ii. ضلع و تحصیل کی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرنا اور اسے مضبوط بنانا۔
iii. رجسٹریشنز اور سرگرمیوں کے حوالے سے ماہانہ رپورٹس مرکزی دفتر کو جمع کروانا۔

*3. تعاون*
تمام متعلقہ سرکاری افسران، محکمہ تعلیم، اور نجی اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محمد شعیب سلیمان کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

*4. رابطہ*
والدین، طلبہ اور اساتذہ ان سے 0300 4728337 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

*ندیم مرزا*
چئیرمین
اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان
0322-2326001

Adres

Huy
74200

Telefoon

+3222326001

Meldingen

Wees de eerste die het weet en laat ons u een e-mail sturen wanneer Students Parents Federation of Pakistan - SPFPak.org nieuws en promoties plaatst. Uw e-mailadres wordt niet voor andere doeleinden gebruikt en u kunt zich op elk gewenst moment afmelden.

Delen