Pakistan Mission International

Pakistan Mission International To network overseas Pakistanis for the benefit of Pakistan & local community.

Pakistan Mission International is founded in September 2022 by Mr Shakil Ahmad based in Sydney Australia. MISSION OBJECTIVES:
1: To network mental & material resources of Pakistanis living overseas for the benefit of Pakistanis through social, cultural, political and welfare projects & activities.
2: To conduct events, seminars & programs on social, cultural, economic, political and religious iss

ues for awareness and benefit of Pakistanis.
3: To network with other communities, institutions, organizations & diplomatic channels to bridge gaps and gather support.
4: To raise funds for welfare and raise voice against violation of human rights.

20/03/2026

جرنیلوں کی پاکستان کے سے بے وفائ 🇵🇰🇦🇫🇮🇷

Article by Shakil Ahmad
اپنی اندھی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے ہم جمہوریت اور قومی سلامتی کی آڑ میں اپنے حکمرانوں کے ذاتی مفادات اور دھوکہ بازیوں کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ ظاہر ہے جنرل عاصم منیر عمران خان کو جیل میں رکھنے، اسپانسرڈ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے پی ٹی آئی کو کچلنے پر تلا ہوا ہے۔ تاکہ جعلی پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کے ذریعے خود صدر بن سکے۔ اور اپنی مصری طرز کی صدارت کے لیے ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے، اسنے امریکہ میں لابی فرمز پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کرنے اور خان کو جیل میں رکھنے کے عوض اس نے ٹرمپ کو پاکستان میں معدنیات، رئیل اسٹیٹ اور کرپٹو کاروبار کی پیشکش کی تاکہ درپردہ ٹرمپ کے خاندانی کاروبار کو فائدہ پہنچے۔

اس کے علاوہ، ٹرمپ کے ساتھ ایک خفیہ کھانے پر، اس نے مبینہ طور پر افغان طالبان رجیم کو بدلنے، بگرام ایئربیس کو امریکہ کے حوالےکرنے اور ایران پر حملے کے لیے امریکا کو پاکستانی ایئربیسز کی پیشکش کا وعدہ کیا۔ افغانستان، ایران اور چین جیسے دوستوں کو دھوکہ دیتے ہوئے امریکی جنگیں جاری رکھ کر، ہم نے گزشتہ 50 سالوں میں 60 بلین ڈالر کا فائدہ اٹھایا لیکن پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر تباہ کردیا۔

یہ انتہائ شرمناک ہے کہ اب ہم قومی سلامتی کی آڑ میں اپنے افغان بھائیوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ کابل میں ہسپتال پر بمباری 400 افراد کی ہلاکت اور 300 افراد کو زخمی کرنا، ایران اور غزہ کے خلاف از*را*ئیل کے جنگی جرائم کے مترادف ہے۔ افغان پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لیے مذاکرات کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم امریکی غلامی میں ان پر بار بار جنگ مسلط کرتے ہیں، جس سے وہ اب ہمارے خلاف ہو چکے ہیں۔ برداشت کی بھی حد ہوتی ہے اس لیے مجبورا" اب انہوں نے بھارت سے مدد مانگی ہے۔ یہ فطری بات ہے کہ مشترکہ دشمن دوست بن جاتے ہیں۔ ان کو سزا دینے کے لیے ہم نے سرحد بند کر دی اور ان کے ساتھ 2 بلین ڈالر کی تجارت کا نقصان کیا۔ لہٰذا، متبادل کے طور پر، اب وہ چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت کو تجارت کے لیے سہولت فراہم کر یں گے۔ جس سے بھارت کو وسط ایشیائی منڈیوں تک رسائی ملے گی، جو فائدہ ہم اپنے نمکحرام حکمرانوں کی وجہ سے کھو چکے ہیں۔ اب بھی ہم امریکی غلامی سے نکل کر تعلقات بحال کر سکتے ہیں۔ اسکے لئے پاکستان کو افغانستان سے معافی مانگنی چاہیے اور ان کے تباہی، اموات اور زخمیوں کے نقصانات کا اذالہ کرناچاہیے۔

افغان طالبان جن کو کئی دہائیوں سے پاکستان نے بنایا اور ان کی حمایت کی ہے اب انکا رجیم تبدیل کرنے اور بگرام ایئربیس کو امریکا کے حوالے کرنے کےلئیے اکثر ہم ان پر حملے کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازعہ کی بنیاد انگریزوں نے 1893 میں ڈیورنڈ لائن کو بارڈر بنا کر کی۔ جس سے 2600 کلومیٹر سرحد نے پشتونوں کو دو ملکوں میں تقسیم کر دیا۔ اسی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر امریکہ آجتک دونوں مسلم ممالک کو آپس میں لڑا رہا ہے۔ پاکستان افغانستان پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ پاکستان میں حملوں کے لیے تحریک طالبان پاکستان (TTP) کو پناہ دے رہا ہے۔ جبکہ، KPK ،TTP صوبے میں پاکستانی فورسز کے پشتونوں پر ظلم و ستم کی پیداوار ہے۔ اگر سرحد پر باڑ لگا کر نگرانی کی جاتی ہے تو عسکریت پسند پاکستان میں کیسے داخل ہوتے ہیں؟ اصل میں، ہمارے حکمران اپنی بقا اور ٹرمپ کو خوش کرنے کے لئے مزاکرات ختم کرکے انسے جنگیں کرتے ہیں۔ جبکہ جھوٹے پروپیگنڈے اور آپریشن سے عوام دھوکے میں آجاتے ہیں۔

ہمارے جرنیلوں کی ڈھاکہ، سندھ، بلوچستان سے لے کر کے پی کے تک جبر کی تاریخ ہے، جہاں لاکھوں لوگ مارے گئے اور تشدد کا نشانہ بنے۔ اسی وجہ سے پاکستان ٹوٹا اور معاشی و سیاسی طور پر تباہ ہوا۔ ہم صرف ڈالروں کے لیے امریکی جنگوں پر چل رہے ہیں۔ ہمارے جرنیلوں کو ایران سے سبق سیکھنا چاہیے جو بغیر فضائیہ کے تنہا امریکہ اور از*را*ئیل سے لڑ رہا ہے اور جیت بھی رھا ہے۔ کیونکہ ان کے لیے صرف اللہ ہی سپر پاور ہے۔ اگر یورپی، نیٹو اور دیگر ممالک جنگ میں ٹرمپ اور نیتن*یاہو کی مدد نہیں کر رہے تو پھر ہم ان کی غلامی کیوں کریں۔ اب امت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے بجائے ٹرمپ کے پیس بورڈ کو چھوڑ کر، مسلم اقوام کو متحد کرکے مشترکہ دشمنوں سےجان چھڑانےکی ضرورت ہے۔

خان کو اقتدار سے ہٹانا ہمارے جرنیلوں کی بدترین غلطی ہے جس نے پاکستان کو برباد کر دیا۔ عمران خان کا الیکشن چوری کرنا، PTI کو کچلنا اور زرداری شریف کی حکومت قائم کرنا مادرِ وطن کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے۔ وہ ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے۔ جنرل عاصم منیر اس سے پہلے کہ پچھتانے کا بھی موقع نہ ملے، وطن عزیز پر رحم کرو اور خان کو رہا کرو تاکہ وہ عوامی طاقت سے پاکستان کو تباہی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال سکے۔

اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!🇵🇰

Shakil Ahmad JP
Immigration Advisor
President Pakistan Mission Intl
Ex-President Uni W/Sydney Union

https://www.facebook.com/share/15BKhGLsN8/
www.MasterMigration.com.au
www.PakistanMissionIntl.org

ستائسویں آئینی ترمیم پاکستان🇵🇰https://youtu.be/8RB0ehXSlhw?si=NAkakXUEu6RoyZJTامریکی غلام و کرپٹ MNAs & Senators کی اکثر...
13/11/2025

ستائسویں آئینی ترمیم پاکستان🇵🇰
https://youtu.be/8RB0ehXSlhw?si=NAkakXUEu6RoyZJT

امریکی غلام و کرپٹ MNAs & Senators کی اکثریت اور جرنیلوں کی ملی بگھت سے آئینی ترمیم کے ذریعے فیلڈ مارشل کو CDF-Chief of Defence Forces کی شکل میں پاکستان کا سب سے طاقتور شخص بنا دیا ہے۔ جسکے تحت اب تمام افواج کے سربراہ، ایٹمی ھتیار اور Strategic Command کے نام پر خارجہ، دفاع، داخلہ اور معیشت پر policy direction دینے کا اختیار بھی ہو گا۔ جبکہCDF کے ساتھ سیاسی بھاو تاو کی وجہ سے مشہور ذمانہ کرپٹ صدر زرداری کو بھی تا حیات قانونی استثنا ہو گا۔ اب وہ کوئ جرم کریں، بغاوت کریں یا غداری کریں انکے خلاف کوئ قانونی کاروائی نہیں ہو سکتی۔

نئی آئینی عدالت کے ذریعے اپنے ناجائز کاروائیوں کی منظوری اور بنیادی حقوق کو کچلنے کا پورا انتظام کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی اوقات اب صرف Civil & Criminal matters تک محدود ہو گی۔ اب کسی بھی High Court Judge کو جو حاکم وقت کے خلاف فیصلہ کرے اسے سرکاری نوکر کی طرح دوسری High Court میں پھینکا جا سکتا ہے جہاں اسکو جان کے لالے بھی پڑ سکتے ہیں۔ اب اردلی وزیر اعظم کے ساتھ جج بھی اردلی ہوں گے۔

مزید رسوائی کے لئے video دیکھیں۔
Shakil Ahmad JP
President
Pakistan Mission Intl
Immigration Advisor

www.PakistanMissionIntl.org
https://www.facebook.com/share/15peLxJxeV/


BURIAL of DEMOCRACY & JUDICIARY-27th AMENDMENT إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونThe corrupt policians to retain their undue rule, in collaboration w...

PAKISTAN - The American Proxy🇵🇰ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر پورے ملک کی  بقا و خود مختاری کو داو پر لگا دیا ہے۔...
01/11/2025

PAKISTAN - The American Proxy🇵🇰

ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر پورے ملک کی بقا و خود مختاری کو داو پر لگا دیا ہے۔ بنگالیوں پہ ظلم اور انکی علیحدگی کے بعد اب ہم بلوچوں اور پختونوں کے خلاف فوجی آپریشنز کے ذریعے انہیں بھی دیوار سے لگا رہے ہیں۔ پھر ہم کہتے ہیں ہندوستان انکی مدد کیوں کر کرتا ہے۔ ہم آزاد کشمیر اور گلگت جیسے حساس علاقوں کو بھی نہیں بخشتے۔ آخر میں افغانستان جسکے لئے ہم نے 40 سال قربانیاں دیں، مگر ہم نے امریکہ کو بگرام ائیر بیس دلوانے کی خاطر TTP کا بہانہ بنا کر انسے بھی مذاکرات ناکام کرکے انکےساتھ جنگ شروع کردیتے ہیں۔ امریکہ کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ جنگ بندی کبھی مستقل نہیں ہو سکتی۔

ڈیورنڈ لائن ایک فرضی سرحد ہے جو انگریز نے صرف پختونوں کو تقسیم کرنے کے لئے بنائ تھی۔ لیکن پختون قوم اپنی ثقافت سے 5000 سال سے بندھی ہوئے ہیں۔ امریکی، روسی، برطانوی اور یونانی ان سے جنگیں ہار کر زلیل و رسوا ہو کر یہاں سے نکلے ہیں۔ انکے لئے بارڈر کی کوئ حیثیت نہیں کیونکہ انکے رشتہ دار سرحد کے دونوں طرف آباد ہیں۔ روس اور امریکہ جنگ بھی اسی لئے ہارے کہ پٹھان جنگ سے بچنے کے لئے سرحد کراس کرکے اپنے رشتہ داروں میں جا چھپتے تھے اور انسے مدد و اسلحہ لیکر واپس جہاد پر چلے جاتے تھے۔ جبتک ہم نے پختونوں کو نہ چھیڑا، انہوں نے ہماری مغربی سرحد کو بغیر خرچہ کے دہائیوں تک محفوظ رکھا۔ اور جب سے ہم نے امریکہ کی خاطر پہلے پاکستانی طالبان اور پھر افغانی طالبان کی تفریق سے نےانکا قتل عام کیا اور پختونوں کو اپنا دشمن بنالیا۔

ریاست کے TTP اور BLP سے مزاکرات نہ کرنے کی وجہ سے سرحد اور بلوچستان جنگ کا میدان بنے ہوئے ہیں، جسکا بھر پور فائدہ انڈیا اٹھا رھا ہے۔ اب ایکطرف سے انڈیا بھرپور حملہ کرنے کو تیار ہے اور دوسری طرف سے طالبان پاکستان کے اندر گوریلا جنگ شروع کریں گے۔ جس میں بڑا امکان ہے کہ TTP کے ساتھ دوسرے پختون بھی اٹک تک انکا ساتھ دیں۔ جبکہ انڈیا افغانستان کو تاجکستان کے ذریعہ بھاری اسلحہ پہنچانے کا انتظام کر رہا ہے۔
مئی 2025 کی پہلگام کی جھڑپوں کے بعد سے اسرائیل مسلسل انڈیا کو جدید ہتھیار اور تربیت دے رہا ہے تاکہ پاکستان کا کانٹا ہمیشہ کے لئے نکال کر انکی دیرینہ خواہش پوری ہو۔ یہ دونوں ازلی دشمن پاکستان کا نیو کلینر پروگرام تباہ کرکے اسے متحدہ امارات کی طرح بے وقعت بنانا چاہتے ہیں۔ اس دفعہ اسرائیل انڈیا کو چائنہ کی طرح Satellite, Cyber & Intelligence support کے علاوہ وہ جدید ہتھیار دے رہا ہےجو اسنے ایران اور یمن کے خلاف استعمال کئے۔
جبکہ ہم نے امریکی غلامی میں چائنہ، ایران اور افغانستان کو بھی دھوکہ دیا اور انکے خلاف امریکہ کو اڈے دینے کو تیار ہیں۔ اب سب کو دوست و دشمن کا پتہ لگ چکا ہے۔ اسلئیے چین سے امید نہ رکھی جائے کہ وہ پہلے کی طرح ہماری مدد کرے گا۔ کیونکہ اسکی ایران و افغانستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے اور انڈیا سے بھی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ جبکہ ہمارے سیاستدان اور جرنیل نے اپنی جعلی حکومت اور وردی کی خاطر امریکہ کے جوتوں میں بیٹھے ہیں۔ وہ امریکہ جسنے ہمیشہ دھوکہ دیا اور ہم سے اپنی جنگیں لڑوا کر ہماری تباہی کی، وہ امریکہ جو انڈیا کو جہازوں کے تعنے دے کر جنگ پر اکساتا ہے، وہ امریکہ جو امن کا پر چار کرتا ہے لیکن اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے لئے ہر طرح سے مدد کرتا ہے۔ ٹرمپ ایک منافق اور چالاک کاروباری ہے جو جنگ و جدل کی آڑ میں صرف اپنا فیملی بزنس چلا رہا ہے۔

امریکہ کی غلامی کے باوجود، امریکہ نے ہمیشہ کی طرح ہمیں دھوکہ دیتے ہوئے انڈیا سے 10 سالہ دفاعی معاہدہ کر لیا جسکے تحت وہ انڈیا کو نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ انٹیلیجنس بھی دے گا۔ اسلئے اب ہمیں امریکہ و اسرائیل نے مشرقی اور مغربی محاذوں سے بیک وقت تباہ کرنے کا پورا انتظام کیا ہیے۔ لیکن ہمارے سیاستدانوں اور جرنیلوں کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ کیونکہ انہوں نے بیرون ملک اپنے بچوں، جائیدادوں اور ویزوں کا انتظام کر لیا ہے۔ خدا نخواستہ اگر برا وقت آتا ہے تو یہ سب سے پہلے ملک سے فرار ہونگے اور بھگتے گی صرف غریب عوام۔ اگر اسی طرح ان ناجائز حکمرانوں کے غیر آئینی و غیر قانونی احکامات پر عمل کیا جاتا رہا تو انکے ساتھ تمام ریاستی کارندے بھی پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے اور پھر انہیں بھی عوام کے غزب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہم اصل میں 75 سال سے علاقہ میں صرف امریکی مفادات کو تحفظ کیا ہے۔ جسکے لئے ہم نے فوجی مد میں امریکہ سے 75 ارب ڈالر کھائے۔ اسی لئےسابقہ امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے کہا تھا اگر امریکہ نے علاقہ کو کنٹرول کرنا ہے تو پاکستان، افغانستان اور ایران میں امن نہیں ہونا چاہئے۔ اسی طرح ایک اور معروف امریکی نے کہا تھا کہ پاکستانی تو ڈالر کی خاطر اپنی ماں کو بھی بیچ دیں۔ اسی لئے امریکہ نے پاکستان کو چنا جہاں بےضمیر اور غدار بہت کم قیمت پر مل جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ہم نے امریکی غلامی کی وجہ سے نہ صرف سارے پڑوسیوں کو اپنے خلاف کیا بلکہ عسکری ریاست بنا کر ترقی کی تمام راہیں بند کردیں۔ یہی وجہ ہے امریکی جنگ و جدل کی چھتری تلے ہماری تقریبا 2 لاکھ فوج 38 ملکوں میں تعینات ہے۔ ہم عسکری طور پر اس حد تک منہ زور ہیں کہ ہم نے اردن میں 10 ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کیا، 30 لاکھ بنگالی ماردئیے، لاکھوں بلوچ، پختون و افغان ماردیئے۔ جبکہ ہماری بندوق پالیسی کی وجہ سے دہشتگردی کے نام پر روذ کے قتل عام کی وجہ سے پاکستان ایک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے۔ جہاں نہ کسی کی جان محفوظ ہے نہ عزت نہ مال۔

اب بھی وقت ہے کہ بلوچوں اور پختونوں سے مزاکرات کے ذریع مسائل حل کئے جائیں۔ اور امریکی غلامی چھوڑ کر افغانستان اور ایران سے مخلص دوستی کی جائے۔ اور زخمی دھرتی ماں کو مزید زخم لگانے کے بجائے، ملک کو سیاسی، معاشی و امنی بد حالی سے بچانے کے لئے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور اسے اقتدار منتقل کیا جائے تاکہ پاکستان پھر سے ترقی کر سکے گا۔

اللہ ہمیں اپنی ذاتی عنا و مفادات کو مادر وطن پر قربان کرنے کی توفیق ادا کرے۔ آمین🇵🇰
Plz SHARE it in YOUR GROUPS as the main stream media doesn't dare to publish it.

Shakil Ahmad
President
Pakistan Mission International
Immigration Advisor
Justice of Peace Australia

www.PakistanMissionIntl.org
https://www.facebook.com/share/1Ffa76Wmyg/


Mother of Arshad Sharif Died! إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون🇦🇪🇵🇰انہیں ریاست کی نا انصافی نے اندر سے توڑ دیا ...
26/10/2025

Mother of Arshad Sharif Died!
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون🇦🇪🇵🇰

انہیں ریاست کی نا انصافی نے اندر سے توڑ دیا تھا۔ لیکن کینیا نے پھر بھی انصاف دیآ۔
We also pursued his case with the Kenya Gov through their High Commission in Australia.

https://pakistanmissionintl.org/official-documents
معصوم کا خون اور بدعا عرش کو ہلا دیتے ہیں تو پھر کسی فرعون کی کیا اوقات ہے۔ ظالم حکمران آج
تو بچ گئے لیکن قبر میں اور روز محشر انہیں اللہ کے قہر سے کون بچائے گا؟

!یا اللہ بہت ہو گیا اب مظلوموں کا خون بہانے والوں پر اپنا عذاب نازل کر۔ آمین!🇵🇰🇵🇸

Shakil Ahmad JP
Immigration Advisor
President
Pakistan Mission International

www.PakistanMissionIntl.Org


SAVE the BLEEDING PAKISTAN🇵🇰Article by Shakil Ahmadہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر پورے ملک کی سلامتی کو داو پر لگ...
19/10/2025

SAVE the BLEEDING PAKISTAN🇵🇰

Article by Shakil Ahmad

ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر پورے ملک کی سلامتی کو داو پر لگا دیا ہے۔ بنگالیوں پر ظلم کرکے انکے علیحدہ ہونے کے بعد اب ہم بلوچوں اور پختونوں کے خلاف فوجی آپریشنز کے ذریعے انہیں بھی دیوار سے لگا رہے ہیں۔ پھر ہم کہتے ہیں ہندوستان انکی مدد کیوں کر رہا ہے۔ ہم نے آزاد کشمیر کو بھی نہ بخشا اور وہاں بھی لوگ مار دیئے۔ آخر میں افغانستان سے بھی جنگ شروع کردی۔ وہ افغانستان جسکے لئے ہم نے 40 سال قربانیاں دیں، بجائے اسکہ ان کے ساتھ مذاکرات کے ذرئعے ہم اپنی مغربی ل سرحد محفوظ کرتے، ہمنے امریکہ کو بگرام ائیر بیس دلوانے کی خا طر ٹی ٹی پی کا بہانہ بنا کر انکےساتھ بھی جنگ شروع کردی۔

ڈیورنڈ لائن ایک فرضی سرحد ہے جو انگریز نے 1906 میں صرف 100 سال کے لئے پختونوں کو تقسیم کرنے کے لئے بنائ تھی۔ پختون ایک غیرتمند قوم ہے جو اپنی ثقافت سے 5000 سال سے بندھی ہوئ ہے۔ Greek, British, Russian & American ان سے جنگیں ہار کر زلیل و رسوا ہو کر یہاں سے نکلے ہیں۔ انکے لئے بارڈر کی کوئ حیثیت نہیں کیونکہ انکے رشتہ دار سرحد کے دونوں طرف آباد ہیں۔ روس اور امریکہ جنگ بھی اسی لئے ہارے کہ پٹھان جنگ سے بچنے کے لئے سرحد کراس کرکے اپنے رشتہ داروں میں جا چھپتے اور انسے مدد و اسلحہ لیکر واپس جہاد پر چلے جاتے تھے۔ جبتک ہم نے پختونوں کو نہ چھیڑا، انہوں نے ہماری مغربی سرحد کو بغیر خرچہ کے دہائیوں تک محفوظ رکھا۔ اور جب سے ہم نے امریکہ کی خاطر پہلے پاکستانی طالبان اور پھر افغانی طالبان کی تفریق سے نےانکا قتل عام کیا، ہم پختونوں کو اپنا دشمن بنالیا۔

لوگ احتجاج اسوقت کرتے ہیں جب انہیں آئینی و قانونی حقوق سے محروم رکھا جائے۔ پاکستان صرف اسلام کے لئے بنا تھا جس کے لئے لاکھوں نے جانیں دیں اور لاکھوں مائوں بیٹیوں کی عزتیں تار تار ہوئیں۔ لیکن پاکستان پر ہمیشہ سے امریکی غلاموں کی حکومت رہی ہے جو صرف اپنے آقاؤں کے مفاد میں ہی پاکسنان کی سیاسی، معاشی اور خارجی معاملات چلاتے ہیں۔ کیا ایسے پاکستان کے لئے قربانیاں دی تھی، جہاں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری جائیں۔ جہاں شراب و زنا عام ہو، جہاں مسجدوں کو مسمار کیا جائے، جہاں انصاف بکتا ہو، جہاں پولیس قتل اور لوٹ مار میں شامل ہو، جہاں سیکیورٹی والے حقوق مانگنے والوں کو غائب یا قتل کر دیں؟ ریاست کی انہی غیر آئینی، غیر اسلامی اور فرعونی حرکتوں کی وجہ سے عوام بغاوت پر اتر آئ ہے۔

ریاست کے TTP اور BLP سے مزاکرات نہ کرنے کی وجہ سے سرحد اور بلوچستان جنگ کا میدان بنے ہوئے ہیں، جسکا بھر پور فائدہ انڈیا اٹھا رھا ہے۔ امریکی مفاد کے لئے افغانستان پر ہم نےجنگ مسلط کر کے اپنے افغان بھائیوں کو بھی اپنا دشمن بنالیا ہے۔ اب ایکطرف سے انڈیا حملہ کرنے کو تیار ہے اور دوسری طرف سے افغان پاکستان کے اندر گوریلا جنگ شروع کرسکتے ہیں جس میں بڑا امکان ہے کہ TTP کے ساتھ دوسرے پختون بھی اٹک تک انکا ساتھ دیں۔ انڈیا افغانستان کو تاجکستان کے ذریعہ بھاری اسلحہ پہنچانے کا انتظام کر رہا ہے۔ جبکہ انڈیا پہلے ہی کامیابی سے BLA کو سپورٹ دے دہا ہے۔ مجھے تقریبا 20 سال پہلے ایک ہندو صحافی سے وہ مکالمہ یاد آرہا ہے جب اسنے بڑی بدتمیزی سے مجھے انتباہ کیا تھا کہ ذیادہ پاکستان کا راگ نہ الاپو۔ ہم نے سرحد و بلوچستان کو ویسے ہی الگ کروا دیں گے باقی رہ گیا پنجاب، اسکو کبھی ہم پانی کھول کر سیلاب سے ماریں گے تو کبھی پانی بند کر کے قحط سے ماریں گے۔ مجھے اسپر شدید غصہ تو آیا لیکن دکھ ہے کہ وقت نے یہ حقیقت ثابت کر دی۔

ہماری امریکی غلامی کی آخیر اسوقت ہوئ جب غزہ میں نسل کشی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج پر رینجرز اور پولیس نے مبینہ طور پر، امریکی ڈراپ سائٹ کے مطابق، مریدکے میں تحریک لبیک کے تقریبا 1000 کو قتل کیا اور ہزاروں کو ذخمی کیا۔ اور اکثریت کی لعشیں ماضی کی طرح ثبوت مٹانے کے لئے غائب کردیں۔ ہماریے سیکیورٹی والے اب بھاری معاوضہ کے عوض اپنے آقاؤں کی غلامی میں قاتل و لٹیرے بن چکیے ہیں۔

پوری دنیا نے فلسطینی ریاست کی حمایت کی اور ٹرمپ کو نسل کشی کا سب سے بڑا پارٹنر مانا لیکن ہم نے قائد اعظم کے حکم کے خلاف نہ صرف اس را یل کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیا بلکہ اپنی ناجائز حکومتوں کو قائم رکھنے کے لئے ٹرمپ کو بار بار نوبل پرائز کے لئے نامزد بھی کیا۔ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہےایسے حکمرانوں کے لئے جو بانی پاکستان کے حکم سے بغاوت کریں، جسکے تحت اس را یل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہیں پھر قائد کے پاکستان میں رہنے کا بھی کوئ حق نہیں۔ TLP کے سینکڑوں لوگوں کا قتل اور ہزاروں کو زخمی کرنا اور انکی لاشیں غائب کرنا اگر جائز ہے تو اسکے ذمہ دار ان تمام ریاستی افراد کو قانون کے تحت عبرتناک سزائیں دینا چاہئے جنہوں نے آئین کے خلاف نہتے عوام کے احتجاج پر سینکڑوں کا قتل عام کیا۔ اگر ریاست میں تھوڑی بھی انسانیت ہے تو تحریک کی تمام لاشوں اور ذخمیوں کو ورثا کے حوالے کرے اور تمام گرفتار لوگوں کو رہا کرے۔

امریکی غلامی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت گرا کر ذرداری۔شریف کی ناجائز حکومت قائم کی جو ملک کو تباہ کرنے پر تلی ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ زخمی دھرتی ماں کو مزید زخم لگانے کے بجائے، ملک کو سیاسی، معاشی و امنی بد حالی سے بچانے کے لئے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور اسے اقتدار منتقل کیا جائے تاکہ پاکستان پھر سے ترقی کر سکے گا۔

اللہ ہمیں اپنی ذاتی عنا و مفادات کو مادر وطن پر قربان کرنے کی توفیق ادا کرے۔ آمین🇵🇰

Shakil Ahmad
President
Pakistan Mission International
Immigration Advisor
Justice of Peace Australia

www.PakistanMissionIntl.org

05/10/2025

NO to AMERICA- Release IMRAN KHAN🇵🇰
امریکی غلامی چھوڑو اور عمران کو رہا کرو🇵🇰

https://youtu.be/M1-xSxNLTew?si=Jv7DVvdfG_wCQ2Cy

ہمارے حکمرانوں نے اپنے ذاتی و سیاسی مفاد کی خاطر پورے ملک کی خود مختاری و سلامتی کو کو داو پر لگا دیا ہے۔ پہلے ہم نے بنگالیوں پر ظلم کرکے انہیں علیحدگی پر مجبور کیا اور اب بلوچوں اور پختونوں کے خلاف فوجی آپریشنز کے ذریعے انہیں بھی دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ پھر ہم کہتے ہیں ہندوستان انکی مدد کیوں کر رہا ہے۔ آخر میں آزاد کشمیر رہ گیا تھا، ہم نےاسے بھی نہ بخشا اور وہاں بھی 20 لوگ مار دیئے۔ ہماری فرعونیت کے ہوتے ہوئے، ہمیں کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔

ہم نے بنگال، بلوچستان، سرحد اور کشمیر فتح نہیں کئے تھے۔ یہ سب اسلام کے نام پر پاکستان کا حصہ بنے تھے۔ لیکن اگر ظلم و ستم ہو تو کسی کو ملت و امت کی پرواہ نہیں رہتی۔ ریاست تو ماں کی طرح ہوتی ہے جو روٹھے بچوں کو بہلا سمجھا کے اکٹھا رکھتی ہے۔ جبکہ ہمارے لوگ اگر اپنا حق مانگیں تو یا وہ گولی کا سامنہ کرتے ہیں یہ پھر غدار کہلاتے ہیں۔

امریکہ کی حمایت سے ہم اپنے سیاسی و عسکری عہدوں پر قائم رہنے کے لئے اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ اپنے آقا کی ہر ناجائز بات غلاموں کی طرح مانتے ہیں۔ ہم نے ٹرمپ کو خوش کرنے کے لئے، اسکے فیملی بزنس کو کرپٹو ڑیلز دیں، ٹرمپ کے ٹاور بنا نے کے لئے قیمتی ذمینوں کا انتظام کیا اور معدنیات سے فائدہ بعد نفع میں ہے۔ جبکہ بلوچستان و سرحد کی مرضی کے خلاف انکی معدنیات کے امریکہ سے سودے بھی خفیہ طور پرکئے گئے۔

ہم نے 40 سال افغانستان میں امریکہ کی جنگ لڑی جسمیں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے اور 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ لیک امریکہ پھر ہمیں یمن و عراق کی جنگ کی طرح غزہ میں فلسطین، ایران اور یمن کے خلاف جنگ میں گھسیٹ رہا ہے۔ وہ بگرام ائیر بیس حاصل کرنے کے لئے دوبارہ ہمیں افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے۔ اور اپنی غلامی کو ثابت کرنے کے لئے ہم پہلے کی طرح پھر اسے ہوائ اڈے دینے کو تیار ہیں تاکہ وہ ایران اور افغانستان کے خلاف استعمال کرسکے۔ ہم نے صرف بلوچوں اور پختونوں سے دغا نہیں کی بلکہ چین، ایران اور افغانستان سے بھی دھوکہ کرتے ہیں۔ چین جس نے ہر جنگ میں پاکستان کی مدد کی، جسکی سیٹلائٹ، ایر فورس اور میزائیلوں کی وجہ سے ہم پہلی دفعہ انڈیا سے جنگ جیتے، اسکے خلاف بھی ہم امریکہ کو بگرام ایئر بیس اور پسنی میں امریکی بندر گاہ قائم کرنے کے لئے حاضر ہیں۔

دوستوں کو دشمن بنانا کوئ ہم سے سیکھے، غلامی کرنا کوئ ہم سے سیکھے۔ اور دھوکہ بازی، جرائم اور لوٹ مار میں ہم ویسے ھی سب سے آگے ہیں۔ پاکستان میں جب تک بلوچوں و پختونوں کے جائز حقوق نہیں ملیں گے، دشمن کی مدد سے علیحدگی کی تحریکیں جاری رہیں گی اور فوجیوں کا خون بہتا رہے گا۔ یہ سب بھائ ہیں اور اگر بندوق کی بجائے مذاکرات سے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو ایک اور بنگلہ دیش تیار ہے۔

ویسے بھی امریکی غلامی کی باقی کثر ہم نے عمران خان کی حکومت گرا کر ذرداری۔شریف کی نا جائز حکومت قائم کر کے پوری کردی۔ حکومت کا اختیار صرف جائز عوامی نمائندوں کو یے۔ اب بھی وقت ہے کہ زخمی دھرتی ماں کو مزید زخم لگانے کے بجائے، ملک کو سیاسی، معاشی و امنی بد حالی سے بچانے کے لئے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور اسے اقتدار منتقل کیا جائے۔ اس سے نہ صرف ادارو پر قومی اور بین الاقوامی اعتماد بحال ہو گا بلکہ پاکستان پھر سے ترقی کر سکے گا۔

اللہ ہمیں اپنی ذاتی عنا و مفادات کو مادر وطن پر قربان کرنے کی توفیق ادا کرے۔ آمین🇵🇰
Shakil Ahmad JP
President
Pakistan Mission Intl
Immigration Advisor

JOIN for Details
www.PakistanMissionIntl.org
https://www.facebook.com/groups/2733339713463911/?ref=share&mibextid=NSMWBT
https://www.facebook.com/share/1AruABHA5P/


04/10/2025

ٹرمپ کے 20 نکات اور پاکستانی حکمران 🇵🇰🇵🇸

https://youtu.be/lrPsZ5uTWwc?si=EPi14ahlfvyNKE1m

پاکستان کے حکمرانوں نے اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے لئے غزہ پہ ٹرمپ کے 20 نکات ایسے تسلیم کئے جیسے کوئی غلام اپنے آقا کا حکم بجا لاتا ہے۔ پاکستان میں حکمرانی صرف جنرل عاصم منیر کی ہے۔ باقی سیاستدانوں، ججوں اور افسر شاہی کی کوئی اوقات نہیں۔

ہمارے غلام حکمرانوں نے اپنی ناجائز حکومت کو بچانے کے عوام کی مرضی کے خلاف جسطرہ ٹرمپ کے منصوبہ کو مانا وہ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ وہ منصوبہ جس میں فلسطینی ریاست کا قیام نہیں، جس میں اس رایئلی فوج کا انخلاع نہیں۔ اور غزہ کی تعمیر نو کا خرچہ بھی مسلم ممالک اٹھائیں، جبکہ بھوکے و ذخمی فلسطینیوں کو دھکے مار کے شام، مصر اور سوڈان میں پھینک دیا جائے۔ اور ٹرمپ کی خواہش کے مطابق غذہ میں معصوم فلسطینیوں کے قبرستان پر ساحل کے کنارے عیاشی کے اڈے بنائیے جائیں۔ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ان سب حکمرانوں کے لئے جو اس غیر انسانی خونی کھیل میں شامل ہیں۔
پاکستان کی فوج کیا اب امن مشن میں شامل ہو کر تباہ شدہ غزہ میں ملبہ اور قبروں کی حفاظت کرے گی؟ اسکا مقصد صرف مسلم فوج کو فلسطینیوں سے لڑانا ہے۔ پہلے بھی ہمیں فلسطینیوں پر ظلم کرنے کا شرف حاصل ہے۔ امریکہ نے پہلے بھی کوشش کی کہ پاک فوج کو یمن اور عراق کے خلاف لڑایا جایا جائے۔ ویسے بھی ہم نےڈالر کی خاطر دہایوں تک افغانستان میں امریکہ کی جنگ لڑی ہے۔ کسے پرواہ ہے کہ اس میں ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ہوئے اور 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

مسلمان حکمرانوں کی بےحسی و بذ دلی کا یہ عالم ہے کہ 45 ممالک سے 500 افراد پر مشتمل 45 امدادی کشتیوں کا فلوٹیلہ قافلہ مسلسل اس رائیلی حملوں کی ذد میں تھا لیکن اٹلی و اسپین کے علاوہ کوئی ا نکی حفاظت کے لئے نہیں آیا۔ پاکستان کی اتنی ذبر دست فوج اور فضائیہ لیکن انہوں نے بھی جرائت نہ کی کم از کم کوئ بین اقوامی حدود تک ہی کوئ بحری یا فضائ جہاز بھیج دیتے۔ سب سے بہادر تو پھر سابقہ سینیٹر مشتاق احمد ثابت ہوا جسنے 25 کروڑ پاکستانیوں کا کفارہ ادا کیا جو یہودی فوج کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہو گیا۔ ایسے شخص کو فوج کا سربراہ ہونا چاہئے جس نے اپنی جان پر کھیل کر ملت و امت کی غیرت و وقار کا دشمن کی سر زمین پر کھڑے ہو کر دفاع کیا۔

میں جنرل عاصم منیر سے کہتا ہوں کہ اپنے وطن اور وردی کی حرمت کا پاس کرو، انصاف قائم کرو اور امریکہ کی غلامی سے نکل آو پھر دیکھنا اللہ کی نصرت کیسے نازل ہوگی اور پاکستان غلام سے آقا بن جائے گا۔ اللہ ہمارا حساب دینی علم پر نہیں بلکہ ہمارے اعمال پر کرے گا، اور پھر قبر میں اللہ کے عذاب سے بچانے کوئ نہیں آئے گا۔

اللہ ہمیں ایمان کی طاقت سے اپنی امت و مللت کی پاسبانی کا ذریعہ بنائے۔ آمین🇵🇰🇵🇸

Plz share the post with your friends & groups to lobby for the cause of Palestine🇵🇸🇵🇰

Shakil Ahmad
President
Pakistan Mission Intl
Immigration Advisor
Justice of Peace Australia

www.PakistanMissionIntl.org
https://www.facebook.com/share/15peLxJxeV/

PALESTINE can't exist while America stands with ISRAEL!🇵🇰🇵🇸Video Talk by Shakil Ahmad https://youtu.be/PjEXKwt04G0?si=1r...
30/09/2025

PALESTINE can't exist while America stands with ISRAEL!🇵🇰🇵🇸

Video Talk by Shakil Ahmad
https://youtu.be/PjEXKwt04G0?si=1r9AHJHc8AcTPvGz English
https://youtu.be/c0FgbwwOhFU?si=jzdQ8TKMt4tSGdOZ Urdu

The US has been serving it's political agenda through the useless UN since 1945. It fools the world through Drama of Diplomacy & silences the public through it's sponsored rulers & media around the world. Due to America, France, Canada, Australia, the UK, Italy & Germany are also responsible for the GENOCIDE of the Palestinians. Earlier they supported Israel financially, militarily & diplomatically. Now to avoid their public anger and to save their governments, they are hypocritically RECOGNIZING Palestine, which is turning into the GRAVEYARD of the innocent Palestinians.

The US has never been sincere for peace, otherwise, it should have not vetoed the Ceasefire at the UN SC for the 6th time and not had voted 50 times in favour of Israel earlier. If the Western Partners in war crimes are sincere, they should have WITHDRAWN their financial, military & diplomatic support from Israel. Everyone knows that without their Air, Naval & Ground support in the region, Israel can't survive even a SINGLE day. Only due to their support & cowardly Muslim rulers, Netanyahu is successfully eliminating the Palestinians as Hi**er did to the Jews.

Whereas the world is being fooled through the Dummy UN & Hypocritic Diplomacy for 75 years just to gain time to build Greater Israel. History is evident that the West has never been serious to implement the UN Resolutions on Palestine since 1948. Rather with their support, Israel occupied other Muslim lands and expanded it's settlements into Palestine to corner them to the West Bank and to Mediterranean sea under bombs & starvation.

Shame on Trump, who is fooling the Slave Muslim leaders that it wouldn't allow Israel to annex the West Bank. Whereas the West Bank is already under Israeli occupation since 1967 and is governed through civil administration under Israel. Also expanding Jewish settlements there by crushing the locals, even the refugee camps are bombed. Now ask hypocrite Trump, did Isael ever care about his negotiations with Iran & Hammas rather attacked both of them on his undercover permission. Trump is yet protecting Israel & banned the entry to the US of those ICC Judges who declared Netanyahu a War Criminal and issued his Arrest Warrants. Furthermore, against the UN Charter, he denied visa to the PM of Palestine Mahmood Abbas to address the UN. So given the history of the US, only the slaves & ignorant can trust Trump. As he can't be the President for 3rd time, he is manipulating Wars for his Family Business, through REALESTAE, CRYPTO & MINING deals. To please Trump, Gaza is being erased fast to build holiday resorts on the GRAVES of the Palestinians. Trump fuels wars undercover of Peace & Diplomacy. So, he deserves the NOBEL PRIZE for WAR not PEACE.

The Muslim world with hell lot of mental & material resources is unfortunately headed by the American Sponsored Rulers, who are just serving their worldly GOD TRUMP for the survival of their own UNDUE RULE. These cowards MUST remember, as they are now silent over the Genocide of the Palestinians, no one would stand for them either when Israel builds Greater Israel over their graves soon. Unless the sponsored rulers are sorted out, the Muslim world would remain slave to the US.

They Muslim rulers are so scared that they are ready to accept the KEY UNDUE Demands of Trump as below:

1: RELEASE of 48 hostages without Permanent CEASEFIRE.
2: Recognize Israel under Abraham Accord.
3: Cover reconstruction cost of Gaza while Palestinians are pushed into Sudan, Syria & Egypt.
4: Interim Authority under Israel but without PLA & Hammas.
5: Peace Force under American command with countries included with consent of Israel.
6: Gaza to be rebuilt without ceasefire by Israel.

Now you can imagine that for 48 Israeli hostages, they killed 65,000 & injured 120,000 Palestinians. Further killed 1500 Relief workers & 200 Journalists and caused a collateral damage of billions of dollars. Netanyahu is worse than Hi**er as he is killing the Palestinians who offered food & shelter to the Jews when they were killed & kicked out of the Europe & Russia.

The US sponsors wars to sustain it's economy and justifies them on wishes not facts for which it has to escape with disgrace especially from Vietnam, Korea & Afghanistan. If the US & Israel don’t respect the international laws & invade other countries then Russia has a right to occupy Ukraine and China has right to occupy Taiwan as well. International peace can only prevail, if China & Russia counter-balance the American supremacy and protect the weak nations.

Shakil Ahmad
President
Pakistan Mission International
Immigration Advisor
Justice of Peace Australia

www.PakistanMissionIntl.org

16/09/2025

COWARDLY MUSLIM LEADERS vs ISRAELI AGGRESSION🇵🇰🇦🇪

It’s a non-sense to believe that Qatar with the largest American base and $20 Bn Air Defense system was attacked by Israel without permission of Trump. After the attack, cowardly heads of 57 Islamic states held a Summit in Qatar but could neither dare to announce any Trade or Diplomatic Boycott of Israel nor pursue any ceasefire in Gaza. Shame on them.

The West took the Jin of Israel out of bottle and supported it financially, militarily & diplomatically and made it invincible. For Israel, Trump lobbies with the West and to silence the sponsored Muslim rulers, blackmails them to continue their rule. Above all the Duffer kings of Arabia pledged $3.3 Tril to Trump to ensure that they are not swept into the Arabian sea. But the way Israel is offensive, it appears that it will soon expand over the graves of the Arabs for the Greater Israel across the region.

Israel is attacking other countries, just to distract attention from the genocide in Gaza to build holiday resorts on the graves of the Palestinians in Gaza to please Trump.

The US can’t be trusted as it sponsors wars to sustain it's economy. It justifies it’s wars on wishes not facts for which it has to escape with disgrace, as it was kicked out from Vietnam & Afghanistan. If the US & Israel don’t respect the international laws and invade other countries then Russia has a right to occupy Ukraine and China has right to occupy Taiwan as well. International peace can only prevail, if China & Russia counter-balance the American supremacy in the world. All of us have a duty as well to protest against the Genocide and to Boycott Israel and it’s partners economically, socially & politically.

Shakil Ahmad
President
Pakistan Mission International
Immigration Advisor
Justice of Peace Australia

www.PakistanMissionIntl.org

Address

Suite 1/63 Auburn Road Auburn
Auburn, NSW
2144

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Mission International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Mission International:

Share