10/10/2026
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کیمپس پشاور
طلبہ کی مبینہ گمشدگی اور اغوا کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار…
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کیمپس پشاور، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) سے وابستہ طلبہ کی مبینہ گمشدگی اور اغوا کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تمام طلبہ کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
تعلیمی ادارے علم، شعور اور روشن مستقبل کی علامت ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ کی مبینہ گمشدگی ایک نہایت تشویشناک معاملہ ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرنا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور طلبہ و طالبات کے لیے ایک محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔
جاری کردہ::
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن
کیمپس پشاور