MĔŘÎ ĐĂÎŘÝ

Call Website

MĔŘÎ ĐĂÎŘÝ Farri

hai dua yaad magar harf-e-dua yaad nahi
mere nagmat ko andaz-e-nava yaad nahi
main ne palkon se dar-e-yar pe dastak di hai
main wo sahil hun jise koi sada yaad nahi
main ne jin ke liye rahon mein bichaya tha lahu
hum se kahate hain wohi ahad-e-vafa yaad nahi
kaise bhar aain sar-e-sham kisi ke aankhen
kaise tharrae charagon ke ziya yaad nahi
sirf dhundhalai sitaron ke chamak dekhi hai
kab hua kon hua kis se khafa yaad nahi
zindagi jabr-e-musalasal ke tarah katati hai
jane kis jurm ke pai hai saza yaad nahi
aao ik sajda karen aalam-e-madhahoshi mein
kahate hain ke “sagar” ko khuda yaad nahi

10/09/2026

‏

✅ اللہ تعالیٰ نے جب آپ کو پر دئیے ہیں تو پھر کیڑے مکوڑوں کی طرح زمین پر کیوں رینگتے ہوں

1۔ جو عدالتیں خود قید میں ہو وہ کیا بھلا کسی کو انصاف دیں سکتے ہیں

2۔ جب برا وقت آتا ہے آپ نے کبھی ہار نہیں ماننا، انسان ہارتا تب ہے جب وہ ہار مانتا ہے ۔

3۔ "لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی قوم کو متحد کرے، تقسیم نہ کرے۔ بزدل آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا ہے

4۔ لا اله الا الله انسان کو ہر خوف سے آزاد کر دیتا ہے

5۔ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہو، جو بھی حق کی بات کریگا لوگ اس کے ساتھ جوڑ جائیںگے جھوٹ بولنے والوں کی نہ تو کوئی جگہ ہے اور نہ ہی کوئی عزت ہے سچ کا ساتھ دو ، اللہ الحق ہے

✅ انسان کو صرف کوشش کرنا چاہیے کامیابی اللہ پاک دیتا ہے

6۔ ظلم کے خلاف لڑنا سیکھو، ظالم اتنا طاقتور نہیں ہوتا جتنا طاقتور تمہاری خاموشی اسے بنا دیتی ہے

7۔ طاقتور کو قانون کے نیچے لائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتا۔"

✅ دنیا میں جانور بھی آتا ہے، کھاتا ہے، پیٹ بھرتا ہے بچے پیدا کرتا ہے اور مر جاتا ہے

تو میرے پاکستان کے انسانوں
آپ کو تو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات میں شمار کیا ہے (یعنی سب سے افضل مخلوق)
انسان کو کسی مقصد کے لیے اس دنیا میں لایا گیا ہے مقصد کے بغیر انسان بھی جانور کی طرح کھا پی کے پیٹ بھر کے کسی ایک دن مر جائے گا اور چلا جائیگا
سڑکیں بنانے سے، میٹرو بنانے سے اور اورنج ٹرینز بنانے سے قومیں نہیں بنتی ہے
میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب سے یوتھ کو تیار کروں فیوچر آپ کا ہے آپ سب میں پوٹینشل ہے جتنی آپ کی بڑی خواب، ارادہ اور سوچ ہوگی ادھر ہی آپ پہنچیں گے

8۔ ہم نے مدینہ کی ریاست کو اپنا رول ماڈل بنانا ہے۔

9۔ جو قوم غلام ذہن رکھتی ہے وہ کبھی عظیم نہیں بن سکتی۔"

10۔ ڈر انسان کو غلام بنا دیتا ہے۔"

11۔ جب آپ اپنے خوف پر قابو پا لیں، آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔"

12۔ میں نے ہمیشہ شکست سے زیادہ سیکھا ہے، جیت سے نہیں۔"

13۔ میں نے کبھی آسان راستہ نہیں چُنا، ہمیشہ مشکل کو ترجیح دی۔"

✅ میرے پاکستانیوں مجھے آپ سے بہت بڑی گلہ یہ ہے کہ آپ کو جگانے میں بہت دیر لگتی ہے
جاگ جاؤ اپنا حق اور اپنا مقام پہچان لو

14۔ انصاف کے بغیر جمہوریت صرف ایک ڈھونگ رہ جاتی ہے۔"

15۔ میں نے ہمیشہ طاقت کے سامنے نہیں جھکنے کا فیصلہ کیا۔"

16۔ میری جدوجہد میرے لیے نہیں، آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔

17۔ قومیں جنگوں سے نہیں، انصاف اور تعلیم سے جیتتی ہیں۔"

18۔ میں آخری گیند تک لڑوں گا۔"
"Cricket taught me patience, discipline, and the ability to fight till the last ball."

19۔ کرپشن چوری ایک نہیں، ہزار برائیاں پیدا کرتی ہے۔"

20۔ پیسے کو استعمال کرنا سیکھو پیسوں کے لیے کبھی استعمال نہ ہونا

21۔ ایک وقت آئیگا دونوں ایک ہونگے کیونکہ ان دونوں کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ سیاست میں رہتے ہوئے زاتی فائدے حاصل کرنا کرپشن کرنا پاکستان سے باہر پراپرٹی بنانے میں لگے ہونا ۔

22۔ قومیں دولت سے نہیں بنتیں، اداروں، انصاف اور عوامی یکجہتی سے بنتی ہیں۔"

23۔ بھوک مٹانے کے لیے صرف محنت کافی نہیں ہوتی
بلکہ سوچ، حکمتِ عملی اور تدبر بدلنا پڑتا ہے
زندگی کے سخت مسائل پرانی سوچ سے حل نہیں ہوتے، نئی راہیں بنانی پڑتی ہیں۔

24۔ اللہ پاک نے آپ کو پر دیے ہیں مخلوقات میں سب سے اچھی مخلوق کہا گیا ہے اشرف المخلوقات پھر اے انسان تو کیڑے مکوڑوں کی طرح زمین پر کیوں رینگتے ہو ۔

25۔ مفاہمت نہ سیکھا جبرے ناروا سے مجھے میں
میں سر بکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے

26۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے میں تمہارے ایمان کو بار بار مشکلوں سے آزما لونگا

06/09/2026

Marwa tawn Madina tawn ghori tawn mn house for rent k liye available hain serious log rabta ker sakta hain

03/03/2026

غزوہ احد کے تین واقعات ملاحظہ فرمائیں اور نتائج خود اخذ کریں ہمارا کام ہے اذان دینا باقی ہدایت اللہ کی ذات دینے والی ہے

اول:
جنگ ختم ہونے کے بعد لوگوں نے زخمیوں میں اُصیرم رضی اللہ عنہ کو پایا ان میں تھوڑی سی رمق باقی تھی اس سے پہلے انھیں اسلام کی دعوت دی جاتی تھی لیکن وہ قبول نہیں کرتے تھے اس لیے لوگوں نے حیرت سے پوچھا کہ اصیرم یہاں کیسے آگئے؟ چنانچہ ان سے پوچھا گیا کہ تمہیں یہاں کیا چیز لائی؟ قوم کی حمایت کا جوش یا اسلام کی رغبت؟ انہوں نے کہا اسلام کی رغبت۔ در حقیقت میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آیا اور اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت میں شریک جنگ ہوا یہاں تک کہ اب اس حالت سے دوچار ہوں جو آپکے سامنے ہے اور پھر انتقال ہوگیا۔ لوگوں نے اس کا تذکرہ حضور سے کیا تو آپ نے فرمایا وہ جنتیوں میں سے ہے۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں حالنکہ اس نے اللہ کے لیے ایک وقت کی نماز بھی نہ پڑھی تھی۔(سیرت ابن ہشام)

دوم:
انہی زخمیوں میں قُزمان بھی ملا اس نے جنگ میں خوب داد شجاعت دی تھی اور تنہا سات یا آٹھ مشرکین کو تہہ و تیغ کیا وہ جب ملا تو زخموں سے چُور تھا لوگ اسے اٹھا کر بنو ظفر کے محلے میں لے گئے اور مسلمانوں نے اسے خوشخبری سنائی تو کہنے لگا واللہ! میری جنگ تو اپنی قوم کی ناموس کے لیے تھی اور اگر یہ بات نہ ہوتی تو میں لڑائی نہ لڑتااس کے بعد اس کے زخموں نے جب شدت اختیار کی تو اس نے خود کو ذبح کر کے خودکشی کرلی ادھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے جب اس کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ یہ جہنمی (ابن ہشام)
حقیقت یہ ہے کہ اعلائے کلمۃ اللہ کی بجائے وطنیت یا کسی بھی دوسری راہ میں لڑنے والوں کا انجام یہی ہے چاہے وہ اسلام کے جھنڈے تلے بلکہ رسول اللہ اور صحابہ اکرام کے لشکر میں ہی شریک ہوکر کیوں نہ لڑ رہے ہوں۔

سوم:
قُزمان کے بالکل برعکس مقتولین میں بنو ثعلبہ کا ایک یہودی تھا اس نے اس وقت جبکہ جنگ کے بادل منڈلا رہے تھے اپنی قوم سے کہا اے جماعت یہود خدا کی قسم تم جانتے ہوکہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مدد تم پر فرض ہے۔ یہود نے کہا مگر آج سبت(سینچر) کا دن ہے۔ اس نے کہا تمہارے لیے کوئی سبت نہیں۔ پھر اس نے اپنی تلوار اور مال لیا اور بولا اگر میں مارا گیا تو میرا مال محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے ہے وہ اس میں جو چاہیں گے کریں گےاس کے بعد میدان جنگ میں گیا اور لڑتے بھِڑتے مارا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا مخیریق بہترین یہودی تھا۔

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم تاریخ  یاد نہیں رکھتے، یا پھر وجہ شائد یہ ہے کہ جب عراق کے صدر صدام حسین کو شہید کروای...
03/03/2026

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم تاریخ یاد نہیں رکھتے،

یا پھر وجہ شائد یہ ہے کہ جب عراق کے صدر صدام حسین کو شہید کروایا گیا تھا تب سوشل میڈیا نہیں تھا۔

ورنہ تاریخ اگر مکافات عمل نہ دورائے تو وہ تاریخ جھوٹی ہوتی ہے۔

کاش ایران اور عراق کی جنگ میں، ایران امریکہ کا آلہ کار بن کر ایک مضبوط مسلم ملک عراق کو تباہ نہ کرتا۔

کاش ایران، انڈیا کی ایجنسیوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین استعمال کرنے میں معاونت نہ کرتا،

کاش ایران کلبوشن یادو جیسے انڈین ایجنٹس کے ذریعے بلوچستان میں بغاوت کو ہوا نہ دیتا،

کاش ایران پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ نہ لگاتا، جس میں ہزاروں جید علماء شہید ہوے،

کاش ایران شام کو آگ میں نہ دھکیلتا، کاش ایران بشار الاسد کے ذریعے لاکھوں شامی مسلمانوں کو تباہ و برباد نہ کرتا،

کاش ایرانی سپریم لیڈر، لبنان اور یمن کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال نہ کرتا۔

کاش ایران سمجھ جاتا کہ جس امریکا کے تعاون سے وہ مسلم دنیا میں اپنی پراکسیز کے زریعے جو آگ لگا رہا ہوں وہ آگ میرے گھر بھی پہنچے گی۔

امریکہ کسی کا نہیں۔

کاش یہ بات عرب ممالک اور پاکستان بھی سمجھ جائیں، ورنہ اگلی باری ان کی ہے، اگلا نشانہ وہ ہیں،

پاکستان ان شاءاللہ قائم و دائم رہے گا، بس شرط یہ ہے کہ پاکستان امریکہ کے بجائے سپر پاور اللہ الحق کو مان لے

بہرحال ہم تو امریکہ کے مقابلے میں ایک کتے کو بھی سپورٹ کرنے کو تیار رہتے ہیں،

اللہ پاک اس جنگ میں ایران کو فتح دے اور پھر ہدایت بھی دے۔ پاکستان کو ہر صورت ایران کی مدد کرنی چاہیے۔

04/02/2026

Contact 03445353582

04/02/2026

Address

Dubai
Dubai
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MĔŘÎ ĐĂÎŘÝ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share