Elaan-e-Seher Foundation

Elaan-e-Seher Foundation Each of us must work for our own improvement, and at the same time share a general responsibility for all humanity

16/04/2026

اعلان سحر کی بات سنو!!

15/04/2026

اعلان سحر کی خدمتِ انسانیت کا سفر جاری…
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اعلان سحر نے یونین کونسل اسلام نگر میں 300 مستحق خاندانوں تک راشن اور عید کیش (فی کس 7000 روپے ) پیکج پہنچایا۔ ٹوٹل پروجیکٹ تقریباً 21 لاکھ چالیس ہزار رہا
رمضان کے فوراً بعد، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر 100 سے زائد مستحق طلبہ و طالبات میں کتابیں، کاپیاں اور یونیفارم بھی تقسیم کیے گئے۔
فی سٹوڈنٹ تقریباً 5000 روپے تھا جس کی ٹوٹل لاگت پانچ لاکھ سے زائد رہی
یہ تمام خدمات آپ جیسے مخیر اور درد دل رکھنے والے احباب کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ آپ کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
اعلان سحر کے دیگر فلاحی پروگرامز بھی حسبِ معمول جاری ہیں، جن میں:
کفالت پروگرام
ایمبولینس سروس
صحت سے متعلق سہولیات
چونکہ یہ پروگرامز انفرادی نوعیت کے ہوتے ہیں، اس لیے ان کی تشہیر نہیں کی جاتی، مگر خدمت کا یہ سفر خاموشی سے جاری ہے۔
آئیں، اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں… کیونکہ آپ کا چھوٹا سا حصہ کسی کی زندگی میں بڑی آسانی لا سکتا ہے۔

31/03/2026

“We are truly honored to receive such kind words from a respected professor Ghulam Qadir Sir,
His appreciation means a lot to our entire welfare team.
Thank you for recognizing our efforts and encouraging us to continue serving humanity with even greater dedication.”

23/03/2026

اعلان سحر کی بات سنو!!
بدر شفاعت عباسی

21/03/2026

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آپ سب کی بے لوث محبت، خلوص اور سخاوت نے اعلان سحر ویلفیئر کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
پہلے مرحلے میں مستحق افراد تک راشن کی فراہمی ہو یا دوسرے مرحلے میں نقد امداد کی تقسیم—ہر قدم پر آپ کی بھرپور معاونت اور اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر رہا۔
آپ کے دیے گئے عطیات نہ صرف ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کا ذریعہ بنے بلکہ ان کے چہروں پر خوشی اور دلوں میں امید بھی لے کر آئے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے آپ سب کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہم پر اعتماد کیا اور اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے، آپ کی ہر نیکی کو قبول فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا کرے۔
جزاکم اللہ خیراً
اعلان سحر کی بات سنو!!

عید مبارک۔اعلان سحر کی بات سنو!!!
20/03/2026

عید مبارک۔
اعلان سحر کی بات سنو!!!

عید مبارک! اعلان سحر کی بات سنو!!
19/03/2026

عید مبارک!
اعلان سحر کی بات سنو!!

10/03/2026
10/03/2026

اعلان سحر کی بات سنو

08/03/2026

جن گھروں میں بے روزگاری کی وجہ سے خاموشی چھا چکی ہے،
یا اللہ اُن گھروں کو حلال رزق، آسانیاں اور خوشیوں سے آباد فرما دے۔
ہر پریشان حال کو سکون، ہر محتاج کو روزگار، اور ہر اداس دل کو امید عطا فرما۔

یا رب! کسی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہ رہے،
اور کسی ماں باپ کو اپنے بچوں کے رزق کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے۔

آمین یا رب العالمین 🤲

03/03/2026

اعلان سحر کی بات سنو
رمضان المبارک کا بابرکت دوسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے۔ یقیناً بہت سے احباب اپنا فطرہ اور زکوٰۃ ادا کر چکے ہوں گے، اور کچھ ابھی اس سعادت کے منتظر ہوں گے۔
جو احباب ابھی تک یہ فریضہ ادا نہیں کر سکے، وہ ضرور بروقت اپنا فطرہ و زکوٰۃ ادا کریں۔ اسے محض ایک ذمہ داری نہ سمجھیں بلکہ خوش دلی، خضوع و خشوع اور مکمل اہتمام کے ساتھ ادا کریں۔ یہ وہ عبادت ہے جو ہمارے مال کو پاک کرتی اور معاشرے کے ضرورت مند طبقات کے لیے آسانی کا سبب بنتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
ایزی پیسہ نمبر 03325956578

Address

Baniyas Road
Dubai
00000

Telephone

+923325956578

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Elaan-e-Seher Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share